All In One Travel،Wedding of my niece,Qasr e Noor, Pakistan

in All In One8 days ago

السلام علیکم ،

اگست کے اخر میں میری بھانجی کی شادی قصر نور شادی ہال میں ہوئی۔ہم لوگ شادی کے فنکشن میں سب سے پہلے پہنچے۔شادی ہال پورا خالی تھا اور میں اپنی فیملی کے ساتھ مہمانوں میں سب سے پہلی مہمان تھی۔

20250922_223024.jpg

میرے بچوں نے اس موقع سے پورا فائدہ اٹھایا اور ارام سے اپنی پسند سے تصاویر کھنچوائیں۔

20250922_223012.jpg

ہمارے خاندان میں بہت عرصے کے بعد کوئی شادی ائی تھی اور یہ شادی اتنی یادگار شادی تھی کہ سب ہی بہت خوش تھے۔اہستہ اہستہ حال مہمانوں سے بھر گیا۔اور بارات کا انتظار شروع ہو گیا۔جب دولہا والے ائے تو وہ اپنے ساتھ بینڈ بجانے والوں کو بھی لائے تھے۔بینڈ کی اواز پہ رقص کرتے ہوئے دولہا والے اندر داخل ہوئے تو دلہن والوں نے ان کے اوپر پھول نچھاور کیے۔جبکہ دولہا کے باپ اور بھائیوں نے خوشی میں نوٹ غریبوں میں اچھال دیے جو کہ بینڈ بجانے والے اور ہال کے ویٹرز کے حصے میں ائے۔

20250922_222943.jpg

پیسے کا بے انتہا استعمال اور ضیاع بعض اوقات دل کو دکھاتا بھی ہے۔اگر یہ بے جان ختم ہو تو کسی حقدار کو یا مستحق کو پیسے دے دیے جائیں وہ زیادہ بہتر ہوتا ہے۔میں گھر ہر کوئی اپنی مرضی کا مالک ہوتا ہے لہذا ہم ایسے موقع پر کسی کو کچھ نہیں کہہ سکتے۔جب دولہا والے ہال میں اگئے تو فورا ہی نکاح کا شور اٹھا۔اور نکاح خواں کو اسٹیج پر دلہن کے سامنے لے کر جایا گیا اور دونوں دلہن دلہاسے ان کی رضامندی معلوم کی گئی اور اس طرح نکاح کی رسم ادا ہوئی۔

20250922_222913.jpg

یہ شادی ہال ہمارے گھر سے کافی دور تھا راستے میں ہمیں بارش کی وجہ سے بہت پریشانی بھی اٹھانی پڑی مگر چونکہ قریبی رشتہ دار کی شادی تھی لہذا جانا بھی ضروری تھا۔مگر ساری پریشانی اور کلفت شادی ہال میں پہنچ کے دور ہو گئی کیونکہ شادی ہال بہت خوبصورت بنا ہوا تھا۔رہی صحیح کسر بارش کے بعد قوس و قزح کے منظر نے پوری کر دی۔

20250830_182029.jpg

موسم اتنا خوشگوار ہو گیا تھا کہ اتنی دور انا اور اتنی پریشانی اٹھانا کوئی معنی نہیں رکھتا تھا۔ہم سب نے اس شادی کو دل کھول کر انجوائے کیا کیونکہ اگر ماحول اچھا ہو تو خود بخود مزاج بھی اچھا ہو جاتا ہے۔شادی ہو بہت خوبصورت تھا۔نہ صرف باہر سے بلکہ اندر بھی خوبصورتی سے سجایا گیا تھا اور مصنوعی لائٹوں سے خوابناک ماحول تیار کیا گیا تھا۔

20250922_222928.jpg

یہ شادی واقعی ہمارے خاندان کی یادگار شادی تھی۔تمام نوجوان نسل نے اس شادی کو دل کھول کر انجوائے کیا کیونکہ نوجوانوں میں ہونے والی یہ پہلی شادی تھی جس میں سب نے اپنی پسند کے لحاظ سے اس فنکشن کو انجوائے کیا۔

axopD2eJJx4aMKHxW1KJ4tswQF3iMTxEvujtAXiCyE8AcY2G9kGqUmH4DwdP.gif

مجھے امید ہے کہ اپ کو بھی میری پوسٹ پسند ائی ہوگی اور یہ شادی کا فنکشن انجوائے کیا ہوگا۔

میری خواہش ہے کہ اس زبردست مقابلے میں میرے کچھ ساتھی بھی ضرور حصہ لیں۔

@dsudi
@rumesakhan
@yanarahma

Sort:  

Thank you for sharing on steem! I'm witness fuli, and I've given you a free upvote. If you'd like to support me, please consider voting at https://steemitwallet.com/~witnesses 🌟