TRAVEL CONTEST، Holy places, Pakistan
السلام علیکم ،
کچھ عرصہ پہلے جب ذیحج کا مہینہ ایا تھا تو مسافر ہے حج کے لیے تیار تھے۔ان میں ہمارا نام بھی تھا اور ہم بھی حاجیوں کے ساتھ ان مقدس مقامات پر جانے کو تیار تھے جن کا خواب ہر مسلمان دیکھتا ہے۔جب ہم مکہ مکرمہ میں اپنے پسندیدہ اور دل کے قریب مقام مسجد الحرام پہنچے تو خانہ کعبہ سامنے جلوہ گر تھا۔
تمام مسلمانوں کی کیفیت ایسی تھی جیسے دیوانوں کی حالت ہوتی ہے۔ہم سب بے ساختگی میں کعبہ شریف کو تک رہے تھے اور خود بخود انکھوں سے انسو جاری تھے۔ہمیں خود پر یقین ہی نہیں ارہا تھا کہ ہمیں اللہ نے اس قابل سمجھا کہ ہم اپنے پاک رب کے پاک گھر میں کھڑے ہیں۔یہ بہت قیمتی لمحات تھے جن کو میں نے اپنے کیمرے کی انکھ میں قید کر لیا۔
کچھ دن مکے میں رک کر ہماری مدینہ کی طرف روانگی تھی جب ہم مدینہ شریف پہنچے تو وہاں کی زیارتوں کا منظر ہی الگ تھا۔
اتنے سارے مقدس مقامات پر زیارتیں کی کہ ہمارا دل ان کی یاد سے اج بھی معمور ہے۔مدینہ کی تو ہر گلی ہی اتنی پرنور اور پرسکون ہے کہ وہاں سے تو واپس انے کا تصور ہی سوہان روح ہوتا ہے۔
جب مدینہ منورہ میں ہم مسجد نبوی گئے اور وہاں پر روضہ رسول پہ حاضری دی تو انکھوں سے انسو رک ہی نہیں رہے تھے اور ہم پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو درود اور سلام پیش کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کرتے رہے کہ اس نے ہمیں اس قابل سمجھا کہ اج ہم پیارے نبی کے روضے پر موجود ہیں۔
وہ وقت اج بھی یاد اتا ہے تو روح تک سرشار ہو جاتی ہے کیونکہ وہ مقامات اور وہ دلی کیفیت الگ ہی ہوتی ہے۔
مجھے اج اس مقابلے میں حصہ لے کے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کیونکہ میں نے یہاں پر اپنے پسندیدہ مقامات کو شیئر کیا ہے جہاں میں گھوم کے ا چکی ہوں اور اپنا سب سے بڑا فرض ادا کر کے ائی ہوں۔
میری وجہ ہے کہ میں اپنے کو ساتھیوں کو بھی اس مقابلے میں بلاؤں گی۔
Thank you, my friend.
I was able to connect with your love and devotion to your God. There was a phrase that, when translated, touched my soul.
$upvote40%
اپ کا بہت شکریہ کہ اپ نے میری پوسٹ پڑھی اور اپ میرے جذبات سے اگاہ ہوئے واقعی وہ ایسی ہی جگہ ہے کہ جہاں تمام مسلمان بار بار جانے کی خواہش کرتے ہیں میں تو اکثر خواب میں بھی خانہ کعبہ کی گرد طواف کر رہی ہوتی ہوں