Contest] The Talent I Am Proud Of || Season-3 Cooking, Pakistan
السلام علیکم ،
اس دنیا میں سب کے کوئی نہ کوئی مشاغل ہوتے ہیں۔کوئی بہترین کھانا پکانا چاہتا ہے تو کوئی بیکنگ اچھی کرتا ہے اسی طرح کسی کو کپڑے سینے کا شوق ہے تو کوئی گھر کو سجانے سنوارنے میں ماہر ہوتا ہے۔بیرونی امور میں بھی دلچسپی رکھنے والے لوگوں کو بہت سارے کام اس طرح انجام دینے اتے ہیں جیسے یہ ان کی روزمرہ کی بات ہو۔
مجھے بھی اپنے بچوں اور اپنے گھر والوں کے لیے اچھے اچھے کھانے پکانے کا شوق ہے۔اور اپنے شوق کی بنا پر میں ائے روز کوئی نئی ریسپی ٹرائی کرتی رہتی ہوں۔اج میں اپ کو ایک بہترین ریسپی شیئر کروں گی۔
اسٹو
گوشت میں بننے والا یہ سالن بہت ذائقدار اور فائدے مند ہوتا ہے۔بہت ہی اسانی سے تیار ہو جانے والا اسٹو محض چند سبزیوں کی موجودگی میں تیار ہوتا ہے۔
تین ٹماٹر
پانچ بڑے سائز کی پیاز
لہسن کی پوری پوتھی
حسب ضرورت گوشت
تمام اشیا کو کھانا پکانے والے برتن میں ڈال کر پانی ڈالیں اور مصالحے ڈال دیں۔
مزا لے ویسے تو انسان اپنی ذائقہ کے حساب سے پسند کرتا ہے مگر میں اس میں محض
نمک
مرچیں پسی ہوئی
ہلدی
دہی
ڈالتی ہوں۔کیونکہ میرے گھر میں زیادہ مصالحوں والے کھانے پسند نہیں کیے جاتے ہیں۔
تمام مصالحے ڈال کر گوشت کو نرم ہونے کے لیے ڈھک کے رکھ دیں جب گوشت نرم ہو جائے تو اس کی بھنائی شروع کریں۔یہاں تک کہ گوشت میں موجود پانی خشک ہو جائے اور سبزی اچھی طرح سے پس جائے۔
جب مصالحہ بھی بھن جائے اور پانی بھی خشک ہو جائے تو ایک الگ فرائی پین میں چار سے پانچ ثابت لال مرچیں ڈال کر فرائی کریں اور سالن بے بگھار لگا دیں۔اس کے بعد اچھی طرح دوبارہ بھنائی کریں۔
مزیدار اسٹو تیار ہے
میرے کچھ ایسے ساتھی جو کہ بہترین کھانے بنانے میں اکثر سامنے نظر اتے ہیں میں ان کو بھی اس مقابلے میں دعوت دوں گی۔
@tamanna,@suryati1,@kerie
میری پیاری بہن نے بہت ہی اچھا اور مزیدار اور لذیذ کھانا بنایا ہے واقعی گوشت کا بنا ہوا سالن بہت ہی فائدے مند ہوتا ہے اور تمام لوگ اسے بہت پسند کرتے ہیں اپ نے اسے بہت ہی گھریلو مصالحہ جات کے ساتھ بنایا ہے میں بھی اپنے گھر میں ایسے ہی ککنگ کرتی ہوں اور سارے ایسے ہی کھانا پسند کرتے ہیں اپ نے اس کو جس طرح سٹیپ بائی سٹیپ ہمارے ساتھ شیئر کیا بہت ہی کمال کی اپ کی تفصیل تھی لکھنے کی اور اس کو جب اپ نے تڑکا لگایا روٹی کے ساتھ اس کو سرو کیا بہت ہی مزیدار لگ رہا ہے اللہ اپ کو ہمیشہ خوش رکھے
اپ کے اتنے خوبصورت الفاظ میں تعریف کرنے کا بہت شکریہ واقعی یہ بہت ذائقہ دار سالن بنا تھا اور بچوں کو پہلی دفعہ کھانے پر ہی مزہ اگیا۔
Terimakasih temanku atas undangannya semoga anda beruntung ya, kelihatannya makan itu sangat lezat sekali