Concurso fotográfico T2 - E66 - "Frutas al descubierto", Pakistan

السلام علیکم ،

اپ سب لوگ کیسے ہیں؟ خیر و عافیت سے اپنے گھروں میں خوش رہیں۔
کیلا ایک ایسا پھل ہے جو کہ ہر گھر میں پسند کیا جاتا ہے۔بچے ہوں یا بڑی ہر کوئی کہلا شوق سکھاتا ہے۔میں اپنے گھر میں کیلے کی موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے اکثر و بیشتر اس کی خریداری کرتی رہتی ہوں۔
یہاں تک کہ زیادہ تعداد میں کیلا خرید گیلا کے فریزر میں فریز بھی کر دیتی ہوں۔اس کا طریقہ یہ رکھتی ہوں کہ کیلے کا چھلکا اتار کے ایک پلیٹ میں بہت سارے کے لیے رکھ کے فریز کر دیتی ہوں۔

20250417_073606.jpg

فی الحال بغیر چھلکے کے جس پھل کی تصویر میرے پاس موجود ہے وہ کیلا ہی ہے۔
ورنہ تو پھلوں کی تصاویر میں اکثر و بیشتر لیتی رہتی ہوں اور ان کو خوبصورت انداز سے سجانا بھی پسند کرتی ہوں۔

20250410_114629.jpg

میں نے تصاویر لینے کے لیے دو مختلف کیمروں کا استعمال کیا ہوتا ہے۔ ایک ائی فونiphon اور ایکsamsung سیمسنگ۔لہذا جب مجھے تصاویر کی ضرورت ہوتی ہے تو میں ایک فون سے دوسرے فون پر واٹس ایپ کر دیتی ہوں اور وہ تصاویر وہ ان مقابلوں میں شرکت کے لیے پیش کرتی ہوں۔دراصل وہ تمام تصاویر میری اپنی لی ہوئی ہوتی ہیں مگر چونکہ وہ دوسرے سیل فون میں موجود ہوتی ہیں اس لیے مجھے انہیں شیئر کرنے کے لیے واٹس ایپ کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔
میں نے اسٹرابری کی جو تصویر اپ کے سامنے پیش کی ہے وہ بھی واٹس ایپ کے ذریعے دوسرے فون سے اپنے فون میں منتقل کی تھی تاکہ میں اس کو مقابلے کے لیے پیش کر سکوں۔

کیلا ہو یا سٹرابری یہ دونوں فروٹ ایسے ہیں جو کہ اپنے اندر بے تحاشہ ائرن رکھتے ہیں۔یہ دونوں فروٹ ایسے ہیں جو ایک دوسرے سے تاثیر اور ذائقے میں بالکل مختلف ہوتے ہیں۔ان کی رنگت سے لے کے ان کی شکل اور ذائقے تک سب مختلف ہوتا ہے۔مگر ان کے اندر موجود ائرن کی زیادتی انہیں دونوں کو ایک دوسرے سے بہت مماثل کر دیتی ہے۔

32FTXiZsHoAW6noHJDhrg3W8ZKHVFSsLYM859aTDCF8iErGYnrNzJcoAcERFua8nsnwAcgFhio95oiUZZpMNA3nbPzEy2xvuMkfxqhUEBD2ZmGL38Vcnus4KGRvdZHJ3i8Fn7xVRffqcuVjb.gif

یہ ایک ایسا مقابلہ ہے جس میں میری خواہش ہے کہ میرے ساتھی بھی حصہ لیں۔@tamanna,@ciru,@sohanurrehman

Sort:  
Loading...