Concurso fotográfico T3 - E71 - “Movimiento congelado”
السلام علیکم ،
زندگی میں کچھ لمحات ایسے بھی اتے ہیں جب انسان بے اختیار اس کی تصویر کھینچ لیتا ہے۔اج جب یہ مقابلہ میں نے دیکھا تو خود بخود میرا بھی دل چاہا کہ ایسے لمحے کی تصویر ضرور لی جائے لہذا میں نے اپنی بیٹی کو اس مقصد کے لیے ہی بیڈ پہ کھڑا کیا اور اس کو جمپ لگانے کو کہا۔
اس چھلانگ لگانے کے دوران اس کی تصویر لینا میرے لیے ایک نیا تجربہ تھا۔حالانکہ بچے اچھل کود میں ماہر ہوتے ہیں اور اکثر اس سے زیادہ اونچی جگہ سے چھلانگ لگا لیتے ہیں مگر جب کسی خاص مقصد کے لیے ان کو کہا جائے تو وہ غیر اختیاری طور پر کانشس ہو جاتے ہیں اور ڈرنا شروع کر دیتے ہیں۔یہی حال میری بیٹی کا بھی تھا وہ اتنی سی اونچائی سے چھلانگ لگاتے ہوئے ڈر رہی تھی اور جیسے ہی اس نے چھلانگ لگائی میں نے فورا کوشش کی کہ اس کی تصویر لے لوں۔اس کوشش میں مجھے دو تین دفعہ کلک کرنا پڑا مگر ایک تصویر میں اس مقابلے کے رولز پورے ہوتے نظر ائے اسی لیے وہ تصویر میں اپ کے ساتھ شیئر کر رہی ہوں۔
میں نے محض اس مقابلے میں حصہ لینے کے لیے ہی یہ تصویر نہیں لی بلکہ اس سے میں اپنی تصویر کھینچنے کی صلاحیت کو بھی چیک کر رہی تھی۔امید کرتی ہوں کہ اپ کو میری کھینچی گئی تصویر پسند ا جائے گی۔
یہ تصویر دراصل مقابلے کو دیکھ کر لی گئی تھی لہذا اس میں کسی بھی قسم کی سیٹنگز کا خیال نہیں رکھا گیا۔میرے موبائل کی چارجنگ بھی بالکل ختم تھی اور میں صرف اس پوسٹ کی خاطر اپنا موبائل لے کر بیٹھی ہوئی تھی۔
میں اس مقابلے میں اپنی پہلی پوسٹ کا لنک بھی شیئر کر رہی ہوں تاکہ اپ لوگ میرے تعارف سے اگاہ ہو جائیں۔
https://steemit.com/achievement1/@hafsasaadat90/introducing-to-hadsasaadat90
کتنے خوبصورت مقابلے میں اگر میرے کچھ ساتھی شامل ہوں گے تو مجھے بہت خوشی محسوس ہوگی۔@pathanaapsana,@fahad,@larvic
Es interesante percibir que la fotografía se buscó! Esperamos que la niña y tú se hayan divertido en este ejercicio fotográfico y que las risas hayan sido abundantes.
Suerte en el concurso. Saludos fraternos!
واقعی میری بیٹی کو اس طرح کی تصاویر کھنچوا کے بہت مزہ اتا ہے اور میرے لیے بھی یہ نیا تجربہ تھا اس لیے میں بھی بہت انجوائے کر رہی تھی۔