Emotion in a Click”, My daughter's excitement. Pakistan
السلام علیکم،
اگست کی اخری تاریخیں تھیں اور ہمارے خاندان میں بہت ہی قریبی شادی تھی۔یعنی میرے شوہر کی بہن کی بیٹی کی شادی تھی۔اس شادی کے لیے نہ صرف ہم لوگ بلکہ ہمارے بچے بھی بہت ایکسائٹڈ تھے۔میں نے شادی کے فنکشن کے لیے اپنی سب سے چھوٹی بیٹی کے لیے خود فراک سی تھی۔فینسی فراکس مجھے ویسے بھی بہت اچھی لگتی ہیں۔میرا دل چاہتا ہے کہ میں ڈزنی لینڈ کی ڈولز والی فراکس اپنی بیٹی کے لیے بنایا کروں۔یہی وجہ ہے کہ میں نے یہ فراک بہت خوشی اور محنت سے بنائی۔میری بیٹی کو بھی پھولی ہوئی فراکس بہت پسند ہیں اور جب اس نے یہ فراک پہنی تو بہت خوش ہوئی۔
ہم سب تیار ہو کے جب شادی ہال پہنچے تو ابھی تک مہمان زیادہ نہیں ائے تھے۔اسی وجہ سے میری بیٹی بہت خوشی خوشی برے حال میں گھومتی پھر رہی تھی۔کبھی وہ تتلی کی طرح ایک شیشے کی طرف جاتی تو کبھی پھولوں کے پاس پہنچ جاتی۔غرض کی ہال کی ڈیکوریشن اور خوبصورتی کو اس نے پوری طرح انجوائے کیا۔ویسے تو ہم سب ہی پہلے انے کے باوجود ہال کی خوبصورتی کو انجوائے کر رہے تھے۔مگر بچے اپنی خوشی کو چھپا نہیں سکتے لہذا وہ اپنی خوشی کا اظہار بھاگ دوڑ کر کے اور گول گول گھوم کے دکھا رہی تھی۔
اس شادی پر سب بچوں نے ہی اپنی پسند کے کپڑے بنوائے تھے اور سب بچے بہت خوش تھے۔کیونکہ ہمارے خاندان میں بچوں میں یہ پہلی شادی تھی جس کو ہمارے بچوں نے دل کھول کے انجوائے کیا۔بہت عرصے کے بعد کوئی ایسا فنکشن ایا تھا۔ہم جلدی جا کے دیر سے واپس ا رہے تھے مگر تھکن کا نام بھی نہیں تھا۔یہ سب محض خوشی کی وجہ سے تھا۔
فراک کے ساتھ میچنگ کی جیولری پہنیں جب میری بیٹی گاڑی سے اتری تو بالکل پرنسس کی طرح چل رہی تھی۔ایسے وقت میں بڑے بہن بھائی اس کو مسکرا کر چھیڑ رہے تھے مگر اس کے کانفیڈنس میں کوئی کمی نہیں ارہی تھی۔یہی وجہ ہے کہ میں نے اس کی بہت ساری تصاویر لی۔کیونکہ وہ بعد میں اپنی تصاویر کو دیکھ کے بہت خوش ہوتی ہے۔
میں امید کرتی ہوں کہ اپ کو میری پوسٹ پسند ائی ہوگی۔میرے انوائٹ کردہ افراد ہیں۔
@dasudi
@fahad
@devide
La niña se ve feliz. Además, tiene unos hermosos ojos. Dios la bendiga.
Aquí también se ve que los niños disfrutan de ese evento, solo hay que saberlos entender, y aquí se demuestra que tú supiste qué la hacía feliz.
Wow ....dia sangat cantik sekali, andaikan aku dekat denganmu mungkin aku akan datang untuk memeluknya, dia putri mu yang sangat cantik, semoga panjang umur dan sehat selalu putri kecil yang sangat cantik
JazakAllah