New Contest: Remembering Mom,My great mother , Pakistan

السلام علیکم ،

ماں

Screenshot_20250513-073739_Chrome.jpg
Source

ماں ایک ایسی عظیم ہستی ہے جس کی اہمیت کا اندازہ اسی وقت ہوتا ہے جب ہم خود اس مرتبے پر پہنچتے ہیں۔ماں بننے کا احساس ہی بہت خوبصورت ہوتا ہے۔حالانکہ اپنی کوکھ میں نو مہینے جس لطفے کو وہ پالتی ہے اور تکالیف برداشت کرتی ہے اس کا کوئی مقابلہ نہیں۔مگر وہ صرف نو مہینے کی تکالیف نہیں برداشت کرتی بلکہ اس کے بعد بھی مستقل مرتے دم تک اپنی ذات سے اپنی اولاد کو خوشی، تسلی اور تشفی وہ جانے کی کوشش کرتی ہے۔
اس دنیا میں اللہ نے اگر کوئی سب سے پیارا رشتہ بنایا ہے تو وہ ماں اور اس کی اولاد کا ہے۔اولاد کو دنیا میں سب سے خوبصورت اپنی ماں نظر اتی ہے اور ماں کو اپنی اولاد سے بڑھ کر کوئی خوبصورت اور بہترین نہیں نظر اتا۔
ماں کے لیے تو انسان ساری زندگی بہترین الفاظ کا چناؤ کرتا رہے تو بھی کم رہے۔ایک دن کو ماں کے نام کر دینا زیادتی ہوگی۔ہماری تمام زندگی ماں کے لیے وقف ہو جائے تو بھی کم ہے۔
اس سلسلے میں اپ نے ہم سے کچھ دلچسپ سوالات پوچھے ہیں۔

کیا اپ نے اپنی ماں کو سڑک پر یا دوسروں کے سامنے شرمندہ کیا؟

ارادی طور پر میری کبھی بھی ایسی خواہش نہیں تھی کہ میں اپنی ماں کو کبھی کسی کے سامنے شرمندہ کروں۔مگر غیر ارادی طور پر بچپن میں کبھی اپنی امی کو شرمندہ کیا تو مجھے اس کا اج بھی افسوس ہے۔
وہ اس طرح کے میں پڑھائی میں اپنے تمام بہن بھائیوں میں سب سے کم تھی۔اور اس وجہ سے میری امی کو اکثر و بیشتر اسکول میں میرے اساتذہ کے سامنے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔حالانکہ میری بڑی خواہش جو تھی کہ میں بھی اپنے باقی بہن بھائیوں کی طرح بہترین نمبر لے کے اؤں مگر جس طرح پانچ انگلیاں برابر نہیں ہوتی اس طرح تمام اولاد کا ذہن بھی ایک جیسا نہیں ہوتا۔یہی وجہ ہے کہ میں اپنی امی کی توقعات پر اکثر و بیشتر پورا نہیں اتر پاتی تھی۔جس کی وجہ سے میری امی کو اکثر و بیشتر پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔اور وہ مزید محنت کر کے میرے پڑھائی کو بہتر کرنا چاہتی تھی۔ہمیں اسکول کے بعد گھر میں ہماری امی ہی پڑھایا کرتی تھی۔

کیا اپ کی ماں چولہ کی ماہر تھی؟

مجھے یہ لفظ چولہ سمجھ نہیں ایا۔جہاں تک میں اس لفظ کو سمجھی ہوں اس سے تو یہ سمجھ میں اتا ہے کہ میری ماں کو کپڑا سینا اتا تھا کہ نہیں؟
تو میں کہوں گی ہاں میری ماں چولہ کی ماہر ہیں۔کسی بھی قسم کا لباس ہو میری امی باسانی اس کو سی لیا کرتی تھی۔شادی بیاہ کے لباس جو کہ بہت مشکل ہوتے ہیں میری امی نے وہ بھی سلائی کیے ہیں۔اس کے علاوہ سادہ اور فینسی ہر طرح کا کپڑا سینہ میری امی کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔اج تک ہمیں کوئی بھی کپڑا سینہ ہو امی کی مدد سے وہ اذان ہو جاتا ہے۔امی نے نہ صرف خود کپڑا سیا۔بلکہ اپنے تمام بیٹیوں کو بھی بہترین سلائی سکھائی۔ان کا کہنا تھا کہ بچوں کو ہر ہونر انا چاہیے اگے ان کی قسمت ہے کہ ان کو وہ اس ہونر استعمال کرنے کا موقع ملتا ہے کہ نہیں۔اکثر و بیشتر درزی بھی کپڑے کی سلائی کو سمجھ نہیں پاتا تھا تو لوگ میری امی کے پاس وہ کپڑا لے کر اتے اور میری امی اس کو بہترین طریقے سے سی لیا کرتی تھی۔

بس ایک جملہ بتائیں جو وہ اپ کو ڈانٹنے سے پہلے اکثر کہا کرتی تھی؟

بے وقوف

یہ وہ لفظ ہے جو وہ اکثر مجھے کہا کرتی تھی۔کیونکہ اکثر اوقات جو وہ بات سمجھاتی تھی مجھے دیر میں سمجھ سمجھ اتی تھی۔یہی وجہ تھی کہ وہ مجھے بے وقوف کا لفظ کہا کرتی تھی۔
ہماری امی کو ہمیشہ اس چیز کا احساس ہوتا تھا کہ بچوں کو ڈانٹتے ہوئے کبھی بھی ایسے الفاظ نہیں استعمال کرنے چاہیے جو کہ ان کی شخصیت پر برا اثر ڈالیں۔وہ اکثر اوقات اپنے اپ کو برا کہہ جاتی تھیں مگر اپنی اولاد کو کبھی برا نہیں کہا۔غصے میں وہ ہمیں اکثر ہدایت دیا کرتی تھیں۔
مجھے یہ سوچ کے بڑی حیرانی ہوتی ہے کہ جب انسان غصے میں ہو تو اس کے منہ سے زیادہ تر برے کلمات نکلتے ہیں۔مگر میری امی ایسی شخصیت ہیں جو کہ غصے میں بھی دعائیں دیا کرتی تھیں۔اور اگر کبھی دعا کے بغیر کوئی بات کرتی تو وہ اپنی ذات سے منسوب کر دیتی تھی۔اور اپنے اپ کو غلط کہہ دیتی تھی مگر کبھی اپنی اولاد کو برا نہیں کہا۔
یہی وجہ ہے کہ اج ہم تمام بہن بھائی دنیا کے سامنے پر اعتماد شخصیت کی روپ میں ائے ہیں۔اس میں سارا کریڈٹ میری امی کو جاتا ہے۔

ہمارے ساتھ ایک ایسی کہانی شیئر کریں جس نے اپ کی سوچنے کے لیے کچھ چھوڑا ہو؟

مجھے یاد ہے کہ بچپن میں جب میں اسکول کا پڑھنے بیٹھتی تھی تو میری امی میری استانی ہوا کرتی تھی۔اور جب مجھے کوئی سوال سمجھ نہیں اتا تو وہ پریشان ہو جاتی تھی۔ایک دفعہ میتھ پڑھاتے ہوئے انہوں نے ایک سوال مجھے کوئی دس دفعہ سمجھایا ہوگا۔مگر وہ سوال پھر بھی میری سمجھ میں نہیں ا سکا۔شاید میرا دھیان اس وقت پڑھائی میں نہیں تھا۔اور میں مستقل اپنی امی کو تنگ کیے جا رہی تھی۔امی کو دوسرے بچوں کو بھی پڑھانا تھا اور کھانا بھی بنانا تھا۔مگر انہوں نے اپنی ٹائم کی کمی کو میرے اوپر ظاہر نہیں ہونے دیا۔بلکہ مستقل مزاجی سے مجھے پڑھاتی رہی۔
بالاخر جب انہیں یہ محسوس ہوا کہ میں پڑھائی سے زیادہ نیند میں ڈوب رہی ہوں تو انہوں نے مجھے پڑھانا چھوڑ دیا۔اور میں اپنی جان چھوٹ جانے کی خوشی میں وہیں پیش ہو گئی۔
حالانکہ مجھے نیند نہیں ارہی تھی مگر صرف پڑھائی سے بچنے کی خاطر میں سو گئی اور صبح میں امی سے پتہ چلا کہ مجھے انہوں نے وہ سوال کوئی دس دفعہ سمجھایا تھا۔
اج بھی جب میں اس واقعہ کو سوچتی ہوں تو مجھے اپنے اوپر بہت افسوس ہوتا ہے کہ اگر میری اولاد مجھے اتنا تنگ کرے تو شاید میں غصے میں اپنے بچوں کی پٹائی لگا دوں۔مگر میں اپنی امی کے حوصلے کی داد دیتی ہوں کہ انہوں نے بنا ماتھے پر بل ڈالے مجھے وہ سوال سمجھانے کی پوری کوشش کی۔

کیا اپ اپنی ماں کی پرورش کے طریقے کے بارے میں کچھ بتائیں گے؟

بالکل میں اپنی امی کی پرورش کے طریقے کے بارے میں ضرور بتاؤں گی۔میری ماں ایک ایسی عظیم عورت ہیں کہ جنہوں نے اپنی ساری زندگی ہماری خاطر وقف کر دی اور کبھی ہمارے اوپر اس بات کو ظاہر نہیں ہونے دیا کہ وہ ہم سے کتنا شدت سے پیار کرتی ہیں۔
نا صرف ہمارے کھانے پینے کا خیال رکھتی ہیں بلکہ کپڑے سی کے پہنانا، نہلانا ،اسکول کا پڑھانا، قران پاک کی تعلیم دینا ،حتی کہ زمانے کی اونچ نیچ کے بارے میں بھی تمام معلومات مجھے میری امی سے ہی ملی ہیں۔
اج کل کے دور میں اکثر اوقات ماں باپ اپنے بچوں کو مختلف ایسے اداروں میں بھیج دیتے ہیں جہاں وہ دنیاوی تعلیم اور دینی تعلیم حاصل کر سکے۔مگر یہاں بھی میں اپنی امی کی حوصلے کی داد دیتی ہوں۔ہم تمام بہن بھائیوں کو امی نے خود پڑھایا۔
کھانا پکانا سکھایا۔
دنیا والوں کے ساتھ بات چیت کرنا سکھایا۔
بہترین سلائی سکھائی۔
دینی اور دنیاوی دونوں طرح کی تعلیم خود دیں
بول چال کے اداب سکھائے۔
معاشرے میں پبلک ڈیلنگ کرنا سکھایا۔
ہر طرح کے کنٹیننٹل کھانے بنانا سکھائے۔
غرض دنیا کی کوئی ایسی مہارت نہیں ہے جو کہ ہمیں اپنی امی سے سیکھنے کو نہیں ملی۔
اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ وہ اپنی ہر اولاد کو ایک جیسا پیار دیتی ہیں۔
ان کے لیے تمام اولاد برابر ہیں اور واقعی وہ ہر اولاد پر انفرادی توجہ دینے میں مصروف رہتی ہیں۔

کل رات کا واقعہ ہے کہ میں اپنے دانت کے درد کو لے کر پریشان تھی۔وہ اس وجہ سے کہ دانت کا شعبہ بہت مہنگا ہے اور میرے پاس اپنے علاج کے لیے پیسے نہیں تھے۔میں نے اپنی امی سے اس بات کا ذکر بھی نہیں کیا تھا۔کیونکہ میں خود شادی شدہ اور چار بچوں کی ماں ہوں مجھے اندازہ ہے کہ گھر میں خرچ کرنے پر ہاتھ میں پیسے بچانا مشکل ترین کام ہو جاتا ہے۔
مگر میں اپنی امی کی دلی وابستگی کا کیا کہوں کہ انہیں میری تکلیف کا اندازہ خود بخود ہو گیا۔اور انہوں نے میرے اکاؤنٹ میں پیسے ٹرانسفر کر دیے۔جب میں نے ان سے دریافت کیا کہ یہ پیسے اپ نے کیوں بھیجے ہیں تو انہوں نے مجھے محض اتنا کہا کہ گھر میں ضرورت پیش اتی رہتی ہے لہذا ان پیسوں کو استعمال کر لوں۔جب کہ میں جانتی ہوں کہ میری امی کو اندازہ ہے کہ ہمارے گھر میں اکثر و بیشتر پیسے کی تنگی رہتی ہے اور وہ بغیر کسی طرح کا احساس دلائے خاموشی سے میری مدد کرتی رہتی ہیں۔اور ہمیشہ وہ مدد ایسے وقت پہ اتی ہے جب میں بہت زیادہ پریشان ہوں۔

یہ ہم ماں بیٹی کی دلی اٹیچمنٹ ہے۔جس کی وجہ سے وہ ملو دور بیٹھ کر بھی میری تکلیف کو پہچان جاتی ہیں اور بنا کہے میری مشکل کو دور کرنے میں لگ جاتی ہیں۔

میری اللہ پاک سے دعا ہے کہ میری ماں کو ہمیشہ صحت اور تندرستی کے ساتھ کھڑا رکھے امین ثم امین۔

54TLbcUcnRm3sWQK3HKkuAMedF1JSX7yKgEqYjnyTKPwrcaLjpXZ6Xvje2Lp9rktM7r7kpRJGS76Mmk27A4j1gV4btX2g9R6ayJAnJ8rwevEcw9Wqhybdmw6vdNpHQLMYLQvj5Aiy.gif

ماں کا موضوع تو اتنا خوبصورت ہے کہ اس کے اوپر میں جتنا بھی لکھوں اتنا کم ہے۔مگر وقت اور جگہ کی تنگی کی وجہ سے میں اپنی پوسٹ کا اختتام کر رہی ہوں اور اپنے کچھ مخلص ساتھیوں کو بھی اس میں دعوت دوں گی۔
@suryati,@sur-riti,@sadaf,@pndora

Sort:  

Thank you for inviting me to this competition, you have written very good things about mother, it is said that after God, only the mother who gives birth has the highest place.
Best wishes.

 3 months ago (edited)

Hola @hafsasaadat90, para poder participar en el concurso debes estar verificado como parcero por eso debes ir a este link y seguir los pasos.

Gracias por tu participación y aunque tus notas en el colegio no fueran las mejores, ella siempre se sintió y se sentirá orgullosa de ti, por eso, era muy paciente al enseñarte aunque tu querías dormir je, je. En cuanto a la palabra "chola", es una palabra venezolana que significa zapato destapado, esas piezas que usan las mujeres en tierras cálidas que son descubiertas, es que en países como Venezuela, algunas mamás usan estos zapatos para reprender a sus hijos.

Saludos y gracias por participar, no olvides verificarte como "parcero", para que puedas participar en todos los concursos de la comunidad.


DescriptionInformation
Plagiarism Free
#steemexlusive
Club5050
Bot Free


Bxod1Y9Z4SQvHpXs1WzBaGwb98frHxzWanRUCoG67GmFPhEuQsQ3dX8Fi3Sm6ecgmFH34gS5RCA9BmesTtp52BLrg15rFB5YoCNQiVLA9nCBou9xLZNtrQm4UaHc9G...PmekquXzVxmxLYGHXBYViiQHzxqKu1rEzAMBBRBKayNyfLGXdokJ2qH1Ncj28BYwFLTM9EdMCQHfCRPFL7Cpxfk23XGBcrhE96nTRtrY6BwLp2s1SQZew5eCN.jpeg
Te invitamos a seguir las redes sociales para Steem y Steemit en Instagram

Y también te sugerimos votar por @cotina como Witness, sino sabes como hacerlo, podrías revisar esta publicación: https://steemit.com/hive-113376/@colombiaoriginal/colombia-original-apoyando-a-cotina-como-witness.

او ہو مجھے معلوم ہی نہیں تھا کہ اس کا مطلب کیا ہوتا ہے میں نے حالانکہ گوگل بیس کو سرچ بھی کیا تھا مگر مجھے اس کا مطلب نہیں ملا۔