Contest Alert - Week#8 : Fruit Shopping Ideas, Pakistan
السلام علیکم ،
میں اج اپ کے ساتھ جو تصاویر پیش کرنے جا رہی ہوں وہ تھوڑے عرصہ پہلے کی ہیں۔جب مارکیٹ میں کنو کا راج تھا۔ہر سٹال پہ کنو ضرور نظر ارہا تھا۔اور ہر شخص کی پہلی ڈیمانڈ کنو خریدنا تھی۔
سب کی طرح مجھے بھی کنو بہت پسند ہیں اور میں بہت شوق سے ان کی خریداری کرتی ہوں۔مگر افسوس جب موسم ائے اور جب موسم ختم ہونے والا ہو تب کنو کا ریٹ بہت زیادہ ہائی ہوتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ہر طرح کا طبقے سے تعلق رکھنے والا شخص اس کی خریداری کو عام نہیں سمجھتا۔میں بھی اتے اور جاتے موسم کا پھل نہیں خریدتی مگر جب موسم اپنے عروج پر ہو تو یہ پھل خریدنا ضروری سمجھتی ہوں کیونکہ عروج پہ پہنچے ہوئے موسم میں پھل تازہ سستا اور میںعاری ہوتا ہے۔
اس مقابلے میں اپ نے ہم سے کچھ سوالات پوچھے ہیں۔
پھل خریدتے وقت سیلفی لیں۔
ہمیں بتائیں کہ اپ کون سا پھل خریدنا چاہتے ہیں اور کیوں؟
ہمارے گھر میں موسم کا پھل بہت شوق سے کھایا جاتا ہے۔جب سردی کی امد ہوئی تو ہر ایک کی زبان پر کنو کا ذکر تھا۔کنوں یا مالٹا یہ ایسا پھل ہے جو کہ ہر ایک کو بہت پسند ہوتا ہے۔ہلکا سا کھٹا اور ہلکا سا میٹھا دونوں ذائقوں سے لبریز یہ پھل اپنے اندر بہت ساری خوبیاں لیے ہوئے ہوتا ہے۔
مالٹا
یہ ایک ایسا پھل ہے جو کہ وٹامن سی کا خزانہ ہے۔اس کی فیملی میں ویسے تو بہت سارے دوسرے پھل بھی موجود ہیں مگر جو بات مالٹے کی ہے وہ اور کسی کی نہیں۔ہم لوگ وٹامن سی والے تقریبا تمام پھل شوق سے کھاتے ہیں جن میں چکوترا، موسمی، فروٹر، لیموں، شامل ہیں۔
کنو کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ اس کی وجہ سے ہماری سکن فریش اور ترو تازہ رہتی ہے۔چہرے پہ جھریاں پڑنے کی وجہ سے جو سیاہی ا جاتی ہے وہ بھی کنو کے چھلکے کا استعمال کرنے سے ختم ہو سکتی ہے۔خون بنانے کا بہترین ذریعہ مالٹا ہے۔
سردی کے موسم میں انے والا یہ پھل گو کہ اپنے اندر ٹھنڈی تاثیر رکھتا ہے مگر چونکہ قدرت نے اپنے نظام میں اس کو سردی میں ہی بھیجا ہے اس لیے یہ سردی کے موسم کا خاص پھل ہے جو کہ ہمارے نظام انہظام گلے کے نظام اور خون بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
مارکیٹ میں مختلف پھلوں کی قیمتوں کا موازنہ کریں۔
جس وقت مارکیٹ میں مالٹا عام ہوتا ہے اس وقت صرف اور صرف مالٹا کی قیمت ہی سب سے مناسب ہوتی ہے مگر جب موسم نیا ائے اور مالٹے کو لانا شروع کیا جائے اس وقت سب سے زیادہ مہنگا مالٹا ہی ملتا ہے۔ان سردیوں میں جب مالٹے کا موسم شروع ہوا تو اس وقت 600 روپے کلو سے لے کر 1200 روپے کلو تک بھی مالٹا بکا تھا۔مگر جیسے جیسے سردی اپنے عروج پہ پہنچتی چلی گئی اس کا ریٹ کم ہوا اور اہستہ اہستہ 100 اور ڈیڑھ سو روپے150 درجن پر اس کا ریٹ اگیا تھا۔جب موسم اپنے عروج پر ہو اس وقت میں پھل خریدا جائے تو نہ صرف وہ سستا ملتا ہے بلکہ ذائقے دار اور تازہ بھی ہوتا ہے۔جس وقت مالٹا سستا ہوا اس وقت میں دوسرے پھل مہنگے لگ رہے تھے۔مثلا کیلا250 درجن اور سیب 400 روپے کلو تھا۔کیلا اور سیب ایسے پھل ہیں جو سارا سال اتے ہیں مگر جس وقت موسم کا پھل سستا ہو تو اس وقت یہ دونوں پھل بھی مہنگے محسوس ہوتے ہیں۔
پھل خریدتے وقت دکاندار سے گفت و شنید کا ذکر کریں.
میں جب بھی پھل لینے کے لیے بازار جاتی ہوں تو میری ہمیشہ ایک ہی خواہش ہوتی ہے کہ تازہ پھل لے کر اؤں۔اس سلسلے میں مجھے ایک ایک پھل کو اٹھا کر چیک کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے دکاندار ناراضگی کا اظہار کرتا ہے۔وہ کوشش میں ہوتا ہے کہ ہر طرح کا پھل میرے شاپر میں ڈال دے۔اس میں گلا ہوا پھل بھی ڈالنے کے چکر میں رہتا ہے۔مگر میری اپنی ہمیشہ یہی خواہش ہوتی ہے کہ صاف ستھرا اور تازہ پھل اپنے شاپر میں ڈلواؤں۔
اس کے علاوہ اکثر و بیشتر دکاندار اپنی مرضی کا ریٹ بتاتے ہیں جو کہ دوسرے دکانداروں سے بڑھا ہوا یا زیادہ ہوتا ہے۔جس کی وجہ سے اکثر و بیشتر دکاندار سے بحث ہو جاتی ہے اور اپنی مرضی کا ریٹ کروانے کے چکر میں میں اکثر بہترین پھل چھوڑ کر ا جاتی ہوں۔اس کی وجہ صرف اور صرف یہی ہوتی ہے کہ جو چیز میری جیب پر بھاری پڑتی ہے وہ میں نہیں خریدتی۔
میں اپ سے اوپر ذکر کر چکی ہوں کہ میں ہمیشہ تازہ پھل خریدنے کو اہمیت دیتی ہوں۔لہذا تازہ پھل ہمیشہ موسم کے عروج پہ ہی ملتا ہے اور سستا بھی ملتا ہے۔
تازہ اور پیک پھل میں سے بتائیں کون سا پھل زیادہ بہترین ہوتا ہے؟
میری نظر میں جو چیز کھلی ہوئی رکھی ہو وہ زیادہ بہترین ہوتی ہے۔میں تو اگر برینڈ کا سوٹ بھی خریدنے جاؤں تو اس کو کھول کے ایک ایک جگہ غور سے دیکھتی ہوں کہ کہیں کوئی نقص تو نہیں۔کیونکہ اکثر و بیشتر دکاندار اپنی چیز بیچنے کے چکر میں نقص کو چھپا دیتے ہیں اور ہر طرح کا خراب مال بیچنے پر اصرار کرتے ہیں۔بے شک پیک ہوا ہوا پھل کپڑا جوتا بہت خوبصورت محسوس ہوتا ہے مگر جب تک اس کی خوبصورتی کو کھول کے چھان پٹک کر کے چیک نہ کیا جائے تو ایسی خوبصورتی کا کیا فائدہ۔
یہی وجہ ہے کہ میں کبھی بھی پیک پھل نہیں خریدتی۔اس کی مثال تو ایسے ہے جیسے ان لائن شاپنگ کی جائے
ان لائن چیزوں میں ہمیں نہیں پتہ ہوتا کہ کیا نقص ہے موجود ہے۔اور ہمیں جو چیز تصویر میں دکھائی دی جاتی ہے وہ سمجھ کے جیسی بھی چیز ملے اس کو قبول کرنا پڑتا ہے۔اگر ہم واپس بھی کرنے کا اپشن اپنے سامنے رکھیں تو بھی فوری طور پر ہماری ضرورت تو نامکمل ہی رہ جاتی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ مجھے اج تک ان لائن چیزوں کی خریداری پسند نہیں ائی جبکہ میرے بچے اکثر و بیشتر ان لائن چیزیں منگانے کو اہمیت دیتے ہیں۔
میں جب بھی کبھی مارکیٹ جاتی ہوں تو ہمیشہ چیز کو کھول کے اور الٹ پلٹ کر کے چیک ضرور کرتی ہوں تاکہ اگر اس میں کچھ خامی یا نقص ہے تو وہ میرے سامنے ا جائے ان سب کے باوجود دکاندار اپنی ہاتھ کی صفائی ضرور دکھاتا ہے اور مجھے اکثر و بیشتر پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔
یہ ایک ایسا مقابلہ ہے جس میں میری خواہش ہے کہ میرے ساتھی بھی حصہ لیں۔
@hammad,@fazalqadir,@safder,@hinkhan
https://x.com/STEEMITENT9255/status/1912757640695869455
Hola amigo
El tomate es una cultivo que también se da en mi país y se utiliza para muchas preocupaciones, la salsa es una de ellas, sin embargo actualmente el precio del mismo está muy elevado, y hay que buscar otras opciones.
Te deseo éxito en la participación
یہ ٹماٹر نہیں کنو ہیں۔ہم اس کو مالٹا بھی کہتے ہیں۔