Contest/ My favorite flower!, Pakistan

in Nature & Agriculture5 months ago

السلام علیکم ،

پھول دنیا کی خوبصورتی کا ایک اہم حصہ ہیں۔جس جگہ بھول ہو وہ جگہ خوبصورت روشن اور معطر ہوتی ہے۔ہر طرح کی خوشبوئیں پھولوں سے ہی لی جاتی ہیں۔کتنے بھی مہنگے پرفیوم بنائے جائیں ان سب میں ہمیشہ پھولوں کا ہی استعمال کیا جاتا ہے۔ہمارے ملک میں پھولوں کا بادشاہ گلاب کو کہا جاتا ہے۔

IMG-20250126-WA0068.jpg

یہ ایک ایسا پھول ہے کہ جس کو ہر موقع پر استعمال کیا جاتا ہے۔اس کی خوبصورتی کو بیان کرنے کے لیے الفاظ کی ضرورت نہیں ہے۔
گلاب ایک ایسا واحد پھول ہے جس کے بیش تہاشہ کلرز ہوتے ہیں۔اور یہ اپنے ہر رنگ میں بہت خوبصورت اور انوکھی چھپ دکھاتا ہے۔ہمارے ملک میں دیسی گلاب بہت پسند کیے جاتے ہیں کیونکہ ان کی خوشبو سے سارا ماحول معطر ہو جاتا ہے۔
خوشی ہو یا غمی گلاب کے پھول کو ہر جگہ استعمال کیا جاتا ہے۔پھولوں کے گجرے ہار سحر حتی کہ پھولوں کی قمیص تک بنائی جاتی ہیں۔
کسی کی موت ہو جائے تو قبر کے اوپر بھی گلاب کی پتیاں ہی چھڑکی جاتی ہیں تاکہ اس شخص کی قبر بھی معطر رہے۔
کسی کی شادی ہو تو اس پر بھی گلاب کے پھولوں سے ہی کمرہ بھی سجایا جاتا ہے اور دلہن دلہا کو بھی پہنائے جاتے ہیں۔

IMG-20250126-WA0069.jpg

اپ نے ہم سے سوال کیے ہیں۔

اپ کا پسندیدہ پھول کون سا ہے اور کیوں؟

میں چونکہ اوپر بیان کر چکی ہوں کہ ہمارے ملک میں پھولوں کا بادشاہ گلاب کو کہا جاتا ہے اسی وجہ سے مجھے بھی گلاب کا پھول بہت پسند ہے۔

IMG-20250126-WA0076.jpg

اس کو پسند کرنے کی سب سے بڑی وجہ اس کی خوشبو اور اس کی خوبصورتی ہے۔اکثر لوگ گلاب کے پھول کی پتیاں بھی کھاتے ہیں کیونکہ یہ بہت فائدہ مند اور معدے کے لیے طاقتور ہوتی ہے۔

اپ کی زندگی میں پھولوں کا کیا مطلب ہے؟سب سے خوبصورت پھول دکھائیں جو اپ نے دیکھا ہو۔

میری نظر میں بھول خوشی کی علامت ہوتے ہیں۔کیونکہ پھولوں کو دیکھ کے انسان کے چہرے پہ خود بخود اطمینان اور خوشی نظر اتی ہے۔جب انسان کے ذہن بہت پراگندہ ہو تو اس وقت اگر اس کو کسی پھولوں والی جگہ پر لے جا کر بٹھا دیا جائے تو وہ ارد گرد کی خوبصورتی سے متاثر ہو کر خود بخود نارمل فیل کرنے لگ جاتا ہے۔یہ نفسیاتی طور پر اثر ہوتا ہے۔کہ انسان کی پریشانیاں زائل ہونا شروع ہو جاتی ہیں اور ذہن پرسکون ہو جاتا ہے پھولوں کی تر و تازگی انسان کو بھی فریش کر دیتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ مجھے پھول بہت پسند ہیں اور اکثر و بیشتر میں پھولوں کی نمائش میں بھی جایا کرتی ہوں۔

Screenshot_20250403-123556_Gallery.jpg

میں نے اج تک گلاب کے جتنے بھی رنگ دیکھے ہیں ان میں سفید رنگ کا گلاب سب سے خوبصورت محسوس ہوتا ہے۔

کیا اپ کو کبھی اپ کا پسندیدہ بھول دیا گیا ہے؟اگر ایسا ہے تو اس وقت کے جذبات ہمارے ساتھ شیئر کریں؟

مجھے اکثر و بیشتر میری پسندکا گلاب کا پھول دیا جاتا ہے۔جب سے ہمارے بچے سمجھدار ہوئے ہیں وہ اکثر و بیشتر مجھے خوش کرنے کے لیے اور بنانے کے لیے پھول دیا کرتے ہیں اور جو کہ انہیں اندازہ ہے کہ مجھے ولاب کا پھول بہت پسند ہے اسی وجہ سے وہ مجھے گلاب ہی پیش کیا کرتے ہیں۔

20250213_194908.jpg

ابھی کچھ ہی دن پہلے ہماری شادی کی سالگرہ گزری ہے اور ہمارے بچوں نے ہمیں تحفے میں گلاب کا پھول سے بنا ہوا گجرا پیش کیا تھا جو کہ کچھ عرصے کے بعد ٹوٹ گیا مگر اس کی پھول کافی عرصے تک سلامت رہے۔اس میں سے نکلے ہوئے پھولوں کو میری بیٹی نے اپنے سر پہ بھی لگا کے دکھا۔

20250207_175226.jpg

پھول دیکھتے ہی میرے چہرے پر خوشی کی علامت کے طور پر مسکراہٹ ا جاتی ہے اور میرا سارا غصہ ہوا ہو جاتا ہے چونکہ میری شادی کی سالگرہ پر ہی مجھے تحفے میں گلاب کے گجرے دیے گئے تھے لہذا میرے اندرونی خوشی میرے چہرے سے ایاں تھی اور مجھے اپنے بچوں پر بہت پیار ایا کہ انہوں نے یہ دن یاد رکھا اور اس کو بہت ہی منفرد انداز سے منایا۔حالانکہ مجھے کسی بھی قسم کی سالگرہ منانا پسند نہیں مگر چونکہ یہ میرے بچوں کی خوشی تھی لہذا میں نے اپنی ناپسندیدگی کا اظہار نہیں کیا بلکہ ان کی خوشی کی خاطر اپنی خود بھی خوشی کا اظہار کیا۔
یہ میرے لیے سرپرائز تھا اور مجھے بہت زیادہ خوشی محسوس ہوئی کیونکہ میرے لیے اس طرح کی سیلیبریشن بہت انوکھی ہوتی ہیں کیونکہ زندگی میں بہت کم مواقع ایسے ائے جب کسی نے میری خوشی کو سرپرائز کی طور پہ سیلیبریٹ کیا ہو۔

6VvuHGsoU2QBt9MXeXNdDuyd4Bmd63j7zJymDTWgdcJjo1TuJ8Ltc87Nhqzv49r2dshmquB7soiCRQaEuEvXbLFG8SjkM8hRyNb3DN5bLqCPW3dUP7HSKvqTru4K5Y.png
۔
میں اب ان الفاظ کے ساتھ اپنی پوسٹ کو ختم کرتی ہوں کہ،

پھول تو بہت ہیں مگر گلاب کی کیا بات ہے

دوست تو بہت ہیں مگر اپ کی کیا بات ہے

f85of4KXmvsQJy974FRvm9w7ttkZ9K7PZ8JeKKtLWsiCVzCDPnd8e4v3gL5pYZ6uws9srmeByjC9wUxTzMPLR1BEFShueWrefMBZ9HjXb1HzFTbtjqCGTDLeHH7Yxo9wCCLE3V8RQzcGUTEgR9ovCxAiXTboWLx7XhTTwJXmyrTpueZqGAxCoa2WQer8r8VbeWQnNNe4Na.png

اس خوبصورت اور معطر مقابلے میں میرے کچھ ساتھی بھی اگر حصہ لیں گے تو مجھے بہت خوشی محسوس ہوگی۔

@tamanna,@ahmad,@faisal

Sort:  
 5 months ago 

Greetings, flowers are very beautiful and the fragrance of roses is one of the most exquisite. I love placing flowers on my head and feeling pretty. Thank you for participating!

Loading...

Hi, @hafsasaadat90,

Your post has been manually curated!