Drawing، Nature beauty, Pakistan
السلام علیکم ،
اس مقابلے میں حصہ لیتے وقت مجھے قدرتی منظر کی بنائی ہوئی وہ ڈرائنگ یاد اگئی جو میں نے کافی عرصہ پہلے بناکر اس کی تصاویر کھینچی تھی۔
میں نے اس ڈرائنگ میں کافی تیز رنگ استعمال کیے ہیں تاکہ دن کا سماں صحیح نظر ائے
سب سے پہلے میں نے اے فور کاغذ کے اوپر پینسل سے اسکیچ بنانا شروع کیا۔
یہ سکیچ بناتے ہوئے میرے ذہن میں دیہاتی زندگی کا ماحول ا رہا تھا کہ وہاں پر موجود چھوٹے چھوٹے گھر کتنے ناپختہ اور ہاتھوں کے بنائے ہوئے ہوتے ہیں جس میں مشینری کا نام بھی نہیں ہوتا اور اینٹ اور بجری کا بھی کوئی استعمال نہیں ہوتا۔
اس کے ساتھ ہی وہاں کی تازہ ہوا خالص ماحول اور کھلی دھوپ ایک اجالے کا منظر پیش کرتی ہیں جس میں کسی بھی قسم کی کوئی بھی نہ خالص بات نظر نہیں اتی۔
گھر کے ارد گرد اگا ہوا سبزہ انکھوں کو تراوٹ بخشتا ہے اور صحت بخش ہوتا ہے۔
موسم کی ٹھنڈک میں بادلوں کا بہت بڑا کردار ہوتا ہے چاہے دھوپ ہو یا بارش ہمیشہ بادل ہی ایک ایسی چیز ہوتی ہے جس سے موسم خوشگوار محسوس ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں نے اپنی تصویر میں سورج کے ساتھ بادل بھی نکال کے دکھائے تاکہ ایگریکلچر کمیونٹی میں میری شرکت دیہی ماحول کو اجاگر کرے کیونکہ زیادہ تر کسان دیہات میں ہی پائے جاتے ہیں اور ان کے گھر اسی طرح کے ہوتے ہیں۔
مجھے دیکھتے ہوئے میری بیٹی بھی ڈرائنگ لے کر بیٹھ گئی تھی کہ وہ بھی ڈرائنگ کرے گی مگر جب میری ڈرائنگ مکمل ہوئی تو وہ اپنی تصویر کھنچوانے کے لیے میری ڈرائنگ لے کر اگئی اور تصویر کھنچوا لی۔
میری خواہش ہے کہ میرے کچھ ساتھی بھی اس مقابلے میں ضرور حصہ لیں۔