Harvest season in my area، Mango the most wonderful fruit in my area, Pakistan

in Nature & Agriculture9 days ago

السلام علیکم ،
مجھے اج اس مقابلے میں حصہ لیتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے جو کہ@edgargonzalez لیمن عقد کیا ہے۔انہوں نے ہم سے اس مقابلے میں کچھ سوالات پوچھے ہیں جن کے جوابات میں سٹیپ بائی سٹیپ۔

سوال نمبر ایک

اپ کو کسی پھل کی کٹائی کے موسم کا کیسے پتہ چلتا ہے؟

جو لوگ پھلوں کی امد اور ان کی فصل کے بارے میں دلچسپی رکھتے ہیں انہیں اس چیز کا بھی اندازہ ہوتا ہے کہ کون سا پھل کس وقت اگیا جاتا ہے اور اس وقت اس کی کٹائی کا موسم ا جاتا ہے۔جی بھی اپنے بچوں کو پھل سبزی کھلانے کا بہت شوق ہے اور موسم کی پھل اور سبزی لانے میں بھی بہت دلچسپی رکھتی ہوں لہذا مجھے اس چیز کا اندازہ ہو جاتا ہے کہ اج کل مارکیٹ میں ایک کونسا پھل انے والا ہے اور کون سا پھل کٹائی کے لیے تیار ہے۔

سوال نمبر دو

کون سے عوامل موسم کے پھل کی کٹائی کو متاثر کر سکتے ہیں؟

ایسے بہت سے عوامل ہیں جن کی وجہ سے پھل کی کٹائی کو نقصان پہنچ سکتا ہے مثلا بے موسم کی بارش،اندھی یا طوفان کا انا،یا تیز گرمی یا سردی کا پڑھنا۔ان سب کے علاوہ بعض اوقات سیلاب یا ناگہانی افات بھی فصل کی کٹائی میں دشواری کا باعث بنتی ہے۔ہمارے ملک میں ایسے عوامل اکثر و بیشتر پیش اتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے پھل اور سبزی دونوں چیزیں اچانک ہی مہنگی ہو جاتی ہیں۔
سوال نمبر تین

اپ کی کمیونٹی میں اس وقت کون سے پھل کاٹے جا رہے ہیں؟

آڑو،آلو بخارہ،خوبانی

20250603_160919.jpg

یہ تینوں پھل ہی ایسے ہیں جو کہ جولائی کے شروع میں تیار ہو کے مارکیٹ میں ا جاتے ہیں۔ان تینوں پھلوں کی کاشت سردی میں فروری کے مہینے میں کی جاتی ہے۔اور جولائی تک ان کی فصل کا کی تیار ہو جاتی ہے امارکیٹ میں لانے کے لیے۔

اڑو

20250603_161546.jpg

یہ تینوں ایسے پھل ہیں جو کہ برسات کے موسم میں اتے ہیں۔ہمارے ملک میں چار موسم ہوتی ہیں جبکہ برسات ایک اضافی موسم کے طور پر انجوائے کیا جاتا ہے۔اڑو ایسا پھل ہے جو کہ خون بنانے میں بہترین کردار ادا کرتا ہے۔اس کے اندر موجود فائبر ہاضمے کو بہترین بناتے ہیں۔کو مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے۔ہمارے ملک میں اس کی فصل بہت ہی عمدہ اتی ہے۔اور دوسرے ممالک میں بھی بہترین قسم کا اڑو ایکسپورٹ کیا جاتا ہے۔

الو بخارا

20250603_161514.jpg

الو بخارہ ایک ایسا پھل ہے جو کہ کھٹا اور میٹھا دونوں تاثیر رکھتا ہے۔اس کو مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے۔جب الو بخارا تازہ ہو اور مارکیٹ میں ایا ہوا ہو تو اس کی بہتات ہر جگہ نظر اتی ہے۔لوگ کچے الو بخارے بھی لے کے کھاتے ہیں اور پکے ہوئے الو بخارے کا تو ذائقہ ہی بہت زبردست ہوتا ہے۔ہمارے ملک میں الو بخارا بہت زیادہ کاشت کیا جاتا ہے کیونکہ یہ گرم علاقوں میں پایا جانے والا پھل ہے۔گرمی کے موسم میں اس کی قسم پک کر تیار ہو جاتی ہے۔خون بنانے میں الو بخارہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔شدید گرمی کے موسم میں الو بخارے کا شربت املی کے ساتھ بہت مزیدار بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔یہ گرمی کی شدت کو مارتا ہے اور جسم کا درجہ حرارت نارم رکھتا ہے۔

خوبانی

20250603_161620.jpg

خوبانی کے دو کیا ہی کہنے۔یہ نہ صرف پھل کے طور پہ کھائی جاتی ہے بلکہ اس کا بیج بھی کھایا جاتا ہے۔اس کی گٹلی میں سے نکلنے والا بادام بہت ذائقہ دار ہوتا ہے۔جبکہ خوبانی کے اندر موجود فائبر نظام انہضام کو بہترین رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔جن لوگوں کو قبض کی تکلیف رہتی ہے ان لوگوں کو قبانی ہر لحاظ سے فائدہ دیتی ہے۔یہ ایک ایسا پھل ہے جس کو موسم نہ ہونے کے باوجود بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ہمارے ملک میں خوبانی کو سکھا لیا جاتا ہے اور جب اس کا موسم ختم ہو جائے تو زردی میں بھی ڈرائی فروٹس میں استعمال کیا جاتا ہے۔

ہمارے گھروں میں یہ تینوں پھل بہت شوق سکھائے جاتے ہیں خاص طور سے بچوں کو یہ پھل بہت پسند اتے ہیں یہ سائز میں چھوٹے اور ذائقے میں بہت رسیلے ہوتے ہیں۔

20250603_160927.jpg

فالسہ

20250603_161707.jpg

ان سب کے ساتھ ایک پھل اور بھی اتا ہے جو کہ فالساکہلاتا ہے۔مگر خالصہ کا موسم بہت تھوڑی دنوں کے لیے ہوتا ہے یہ جون کے مہینے میں ایات اور جولائی کے شروع میں ہی ختم ہو گیا۔جون کی سخت گرمی کو توڑنے کا حل اس پھل میں موجود ہے۔بے شک یہ بھری سائیکل میں بہت کھٹا ہوتا ہے اور اس کا بیج کافی سخت ہوتا ہے مگر یہ اتنا بہترین اور فائدہ مند ہے کہ جب شدید گرمی ہو اور فالسے کا جوس بھی ا جائے تو نہ صرف روح کو تازگی ملتی ہے بلکہ خون بھی بڑھتا ہے۔

20250603_160919.jpg

سوال نمبر چار

کیا یہ کٹی ہوئی فصل اس ہی قیمت پر فروخت کی اجازت ہے جب اس کا موسم نہ ہو؟

جی نہیں جب ان پھلوں کا موسم نہ ہو تو یہ بھل بہت مہنگے بکتے ہیں۔خاص طور سے الو بخارا اور خوبانی۔کیونکہ یہ دونوں پھل خشک میوجات میں استعمال کیے جاتے ہیں اور ان کے موسم کے نہ ہونے کے باوجود بھی یہ بازار میں باسانی مل جاتی ہیں مگر ان کی قیمت موسم کے پھلوں سے دگنی ہو جاتی ہے۔
مثال کے طور پر اج کل خوبانی کی قیمت ساڑھے3 سو روپے کلو ہے مگر جب اس کا موسم ختم ہو جاتا ہے تو یہ ساڑھے 3سو روپے پاؤ ملتی ہے۔

99pyU5Ga1kwqSXWA2evTexn6YzPHotJF8R85JZsErvtTWXuhRXDSt4kVscZvvyM5uk8gY8CCEQB4DbgzXRYYbFky9e7kRj2hamYAzVxdUDH8AP5FyTdH4upsxTELJQH3Ur.png

میں انوائٹ کرتی ہوں
@suryati1,
@hadermehdi
@zunera

Sort:  
Loading...
 9 days ago 

Banyak buah-buahan dan pastinya enak sekali ya, terimakasih telah mengundang saya di sini, semoga anda beruntung temanku 🌹

 8 days ago 

جزاک اللہ