Another day with great hope|kids enjoyed together|10-05-2025
السلام علیکم عزیز ڈائری میں نئے دن کے ساتھ اپ کے ساتھ ہوں اور ہمیشہ اپنی یادیں اپ کے ساتھ محفوظ کرتی ہوں دن کا اغاز اللہ کے ذکر سے ہوا اور اس کے بعد میں ناشتے کی تیاری کی جیسے ہی ہم تیار ہوئے بچے اٹھ گائے تھے مجبورا مجھے ان کو تیار کرنا پڑا کیونکہ ملک کے حالات جنگ بندی کی وجہ سے کچھ اچھے نہیں تھے اس لیے میں نے ان کو ساتھ لے جانا مناسب سمجھا میں نے بچوں کو جلدی جلدی تیار کیا
اور خیر خریت سے ڈیوٹی پہ پہنچ گئے جیسے میں وہاں پہنچی منتشاہ اور عائشہ بھی وہاں موجود تھی چھٹیوں کی وجہ سے بچے اپنی والدہ کے ساتھ ائے ہوئے تھے
میری بیٹری منتشاہ کے ساتھ بہت ہی خوش ہوتی ہے ساری فرینڈز اکٹھے ہو کے کھیلنے لگ گئے اور ماشاءاللہ سب نے بہت پیاری کپڑے پہنے ہوئے تھے میں نے ان کی کچھ فوٹوگرافی کی اور اسے اپنی یادوں میں محفوظ کیا
![]() | ![]() |
---|
میں نے دیکھا کہ بچے کھیل دوڑ میں مصروف ہیں اور ہائٹ اینڈ سی کھیل رہے تھے اور اسی طرح اپنا ٹائم اچھے سے گزار رہے تھے میں اندر افس چلی گئی اور اپنے کام نمٹا رہی تھی ملکی حالات کی وجہ سے ایکسٹرا ڈیوٹیز بھی لگ گئی تھی تا کے کسی بھی ایمرجنسی سے ہو جانے کی صورت میں سٹاف موجود ہو
میں نے محسوس کیا کہ فضا میں ایک بہت عجیب قسم کا خوف و ہرا سے اور عجیب خاموشی ہے ہر چہرہ پریشان نظر ارہا تھا بے شک ہماری ارمی دنیا میں نمبر ون پہ ہے لیکن پھر بھی زندگی ہر ایک کو پیاری ہوتی ہے اور ملک کی سلامتی ہر ایک کو چاہیے ہوتی ہے
کام سے فارغ ہونے کے بعد میں نے بچوں کے ساتھ پھر سے تھوڑا سا ٹائم گزارا یہ چھوٹی بیٹی زیادہ تر اکیلائ کھیلتی ہے اور میں نے دیکھا کہ وہ پھولوں کے ساتھ لان میں اکیلے ہی انجوائے کر رہی تھی میں نے کچھ فاصلے سے اس کی تصویریں کھینچی
اس کے بعد میں نے دیکھا کہ پھول کتنے پیارے لگ رہے تھے اور میں نے ان کو بھی اپنی کیمرے میں محفوظ کیا انسان جب پریشان ہو تو اپنی توجہ ادھر ادھر کرنے کے لیے ضرور ایسا کرتا ہے کہ ذہن صاف رہے میں ابھی کچھ ایسا ہے کہ مصروف کی کوشش کر رہی تھی
![]() | ![]() |
---|
اپنا کام ختم کرنے کے بعد میں گھر ائی اور کھانا بنایا بچوں کو دودھ دیا وہ سو گئے اس کے بعد میں نے کچھ ٹائم سٹیمیٹ پر کام کیا اور اس کے بعد ارام کیا شام کو ہی میں نے کپڑے استری کیے اور گھر کے کچھ ضروری کام کیے
جلدی سو گئی کیونکہ مائنڈ پریشان تھا میں دعا کرتے سو گئی یا اللہ پاک ہر قسم کی مشکلات سے نجات عطا فرما اور میرے ملک کا ہر بچہ ہر شہری امن و سلامتی میں ہو جب کوئی نہ حق شہید ہوتا ہے تو دل کو عجیب سی پریشانی ہوتی ہے اج میں نے کھانا بھی ٹھیک سے نہیں کھایا کیونکہ جب کسی کی شہادت کی خبر اتی تھی دل بہت زیادہ پریشان ہو جاتا تھا
اللہ میرے ملک پر سلامتی قائم رکھے امین ثم امین
Admins/Mods Observation
Greetings! @drhira, Thank you for being part of the community, participating in our community and sharing your quality content with us.
You can help us in our community growth by adding a 10 % beneficiary to the community account @hive-126193 or delegate to our community account. If you're willing to support us.
Keep engaging with other community members to get support & participate in other community contests.
Join Steemchat & freely chat with your Steemit fellows. Here is the link below.
https://steemchat.org/
Keep Sharing Quality Posts With Us.