ضلع راولپنڈی کی سب سے بڑی مویشی منڈی|دنبے اور بکروں کی بے شمار اقسام

in Steem Fashion&Style2 days ago

Hello!

اج مجھے مویشی منڈی جانے کا اتفاق ہوا موسم کافی خراب تھا اور بارش ہونے والی تھی لیکن یہ منڈی صرف ہفتے والے دن ہی لگتی ہے اور تحصیل فتح جنگ اور ضلع راولپنڈی کی سب سے بڑی مویشی منڈی ہے وہ لوگ جو مویشیوں سے پیار کرتے ہیں اور انہیں جانور خریدنے کی سمجھ ہے وہ لازمی اس منڈی کا رخ کرتے ہیں اور یہاں پر رش ہر ہفتے ایسے ہوتا ہے جیسے اگلے دن عید الاضحی ہو

1000504969.jpg

صرف یہی نہیں کہ عید پر ہی لوگ اس کا رخ کرتے ہیں بلکہ وہ لوگ جو مویشوں کا کاروبار کرتے ہیں اور کچھ دن پہلے ہی مویشی لے کر رکھنا چاہتے ہیں یا ڈفرنٹ مواقعوں کے لیے جانور خریدنا چاہتے ہیں جیسے حقیقہ سالگرہ یا دوسرے اس قسم کے مواقع تو وہ لازما اس منڈی کا رخ کرتے ہیں اور اس منڈی کا اغاز تقریبا پاکستان بننے کے بعد ہوا تھا اور یہی اس کی جگہ ہے یہ مین کھو روڈ پر واقع ہے اور ایک بہت بڑے میدان میں لگائی جاتی ہے

1000504990.jpg

بکروں کی مختلف ورائٹی

گلی جاگیر مویشی منڈی کے نام سے ہر کوئی واقف ہے اور عموما مجھے سینٹرل پنجاب سے بھی فون اتا ہوتا ہے کہ منڈی کب لگے گی تو گلی جاگیر کی اسپیشلٹی یہ مویشی منڈی ہی ہے اور مجھے بھی اپنی بیٹی کے عقیقے کے لیے بکرا خریدنا تھا کیونکہ میری بیٹی کی سالگرہ کچھ دنوں بعد ا رہی ہے تو میں نے سوچا ہے کہ ہم لوگ ابھی سے بکرے کی تلاش شروع کریں اور اپنی حیثیت کے مطابق اچھا سا جانور تلاش کریں

1000504973.jpg

بکروں کی خرید و فروخت

منڈی کے اندر داخل ہونے کا راستہ الگ سے بنایا گیا ہے اور اس میں دروازہ نما پردہ لگایا گیا ہے اور وہاں پر پولیس کھڑی ہوتی ہے جو کہ صرف برائے نام ہے کیونکہ نہ تو وہ ٹریفک کے رش کو کنٹرول کرتی ہے اور نہ ہی لوگوں کو سڑک پر کھڑا ہونے سے روک دیا ہے پھر بھی اس منڈی کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں ائی

1000504974.jpg1000504970.jpg

بارش کی وجہ سے لوگوں کے چہرے پر ایک مایوسی

یہ بات سچ ہے کہ یہاں پر مویشوں کی بہت زیادہ ورائٹی ہوتی ہے جس میں دمبے بکرے وغیرہ شامل ہیں حالانکہ ریٹس تو ظاہر ہے مہنگائی کی وجہ سے ہر جگہ ہی زیادہ ہے لیکن جتنے خوبصورت یہاں پہ جانور پائے جاتے ہیں کم ہی مویشی منڈیوں میں دیکھنے کو ملتے ہیں چاہے وہ لاہور کی ہو یا پشاور کی

بارش کی وجہ سے مویشی منڈی سڑک کے چاروں طرف پھیلی ہوئی تھی کیونکہ وسیم میدان کچا ہونے کی وجہ سے اس میں بے شمار پانی جمع ہو گیا تھا جس کی وجہ سے لوگ سڑک کے چاروں جانب کھڑے تھے اور ٹریفک ہفتے والے دن بہت زیادہ تکلیف کا شکار ہوتی ہے

ہمیں کافی تلاش کے بعد ایک بکرا پسند ایا لیکن جب اس کا ریٹ پوچھا 60 ہزار تھا بہت زیادہ بارگیننگ کے بعد 55 ہزار روپے ا کے رکی اور ہمیں مہنگا لگا اور اسی دوران میں بارش کافی تیز ہو گئی تو ہم نے واپسی کا راستہ لیا کیونکہ سالگرہ میں ابھی کافی دن باقی ہیں تو میں نے اور میری فیملی نے سوچا کہ کسی نیکسٹ سچر ڈے وزٹ کریں گے اور ہو سکتا ہے کوئی اچھا بکرا مل جائے

1000504976.jpg

خوبصورت دنبے

اس بکرا منڈے کی تیاری جمعہ والے دن ہی مکمل کر لی جاتی ہے کیونکہ بہت ہی بڑے پیمانے پہ لگائی جاتی ہے یہاں تصویر لینا اس لیے ممکن نہیں ہے کیونکہ ظاہر ہے مختلف جگہوں سے لوگ ائے ہوتے ہیں اور جب کوئی فی میل اس منڈی میں سے گزرتی ہے تو ساروں کی اٹریکشن کا باعث بن جاتی ہے اور تصویر لینا اسان نہیں ہوتا لیکن پھر بھی مجھے یہ لگا کہ جگہ بہت زیادہ اہم ہے اور مویشیوں کے حساب سے یہاں پر بہت ورائٹی پائی جاتی ہے تو سٹیمیٹلس پہ میں اپنی پوسٹ شیئر کر رہی ہوں

اس منڈی کی پارکنگ الگ سے بنائی گئی ہے اور اس کی پارکنگ فیس 100 روپیہ ہے پھر چاہے ہم بنڈی میں دو گھنٹے رہیں گے چار گھنٹے ٹوٹل 100 روپیہ اپ کو ادا کرنا پڑتا ہے اس کے علاوہ منڈی میں کھانے پینے کی چیزیں جس میں چائے کھانا اور مختلف قسم کے پھل بھی دستیاب ہیں لیکن اج بارش کی وجہ سے یہ سٹال نہ تھے

Other informationdetails
Locationmain khour road
Parking fee100 rupees
Rateaffordable after bargains
OverallGood variety
Google mapshttps://maps.app.goo.gl/WbTzs1d6qamJF5AU7?g_st=aw
Steem-atlas[//]:# (!steematlas 33.435486 lat 72.625780 long Gali jageer Cattle Market Division Rawalpindi d3scr)

Kind regards

Sort:  
Loading...