Pin Your Favorite Spot, IHop Lahore ,Pakistan
السلام علیکم ،
پچھلے دنوں میں اپنے دوستوں کے ساتھ ناشتے کے لیے جس ریسٹورنٹ میں گئی وہاں کی خاصیت ہی ناشتہ کروانا ہے۔لاہور کا بہترین ریسٹورنٹ جہاں پر ناشتے کی بہت ساری ورائٹی موجود ہے۔مجھے اپنے ساتھیوں کے ساتھ وہاں جا کے ناشتہ کر کے بہت مزہ ایا۔
IHop
لوکیشن
https://maps.app.goo.gl/CGDTRmKUaV6zVF8h7
ویسے تو یہ ریسٹورنٹ ہمارے گھر سے بہت دور ہے مگر جب دوست ساتھ ہوں تو اس وقت میں دوری کوئی معنی نہیں رکھتی۔ہم سارے پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچے اور جتنی دیر میں ہمارا ناشتہ ایا اتنی دیر ہم نے پورے ریسٹورنٹ میں گھوم کے انجوائے کیا اور تصاویر لی۔۔ناشتے میں پین کیکس،کافی،اور پاسٹہ ارڈر کیا ۔خوبصورت لے اؤٹ کے ساتھ یہ ریسٹورنٹ نوجوان نسل کے لیے بھی بہت انٹرسٹنگ جگہ ہے۔
تقریبا ادھا گھنٹے کا سفر طے کر کے ہم یہاں پہنچے تھے اور وہاں پر انتظار کا وقت گزارا اس کے بعد جب ناشتہ سامنے ایا تو سب کی بھوک خوب چمک اٹھی تھی اور سب نے خوشی خوشی ناشتہ کیا ذائقہ دار ناشتہ خوبصورت ماحول اور بہترین ساتھی ایک بہترین میچ تھا۔
ہم لوگ جب وہاں سے فارغ ہوئے تو رن کے 12 بج رہے تھے اور ہمارا واپسی کا بالکل بھی موڈ نہیں تھا مگر چونکہ گھر میں ہم بتا کے نہیں ائے تھے لہذا جلدی نکلنا تھا اور واپسی پہنچتے پہنچتے ہمیں تقریبا ایک بج گیا۔
🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼
میں اس مقابلے میں اپنے کچھ ساتھیوں کو بھی شرکت کی دعوت دوں گی۔
@pendora
@gertu
@keiri
Thank you for sharing on steem! I'm witness fuli, and I've given you a free upvote. If you'd like to support me, please consider voting at https://steemitwallet.com/~witnesses 🌟