The Daily Diary ❤|| 29 March 2022|| #Club75 post By @hammad44❤❤

in STEEMIT PAKISTAN3 years ago

🌹🌹السلام و علیکم🌹🌹

Capture 2022-03-29 19.05.37.jpg

♥️ دعا ❤️

اسٹیم اٹ کے تمام دوستوں کو حماد خان کی طرف سے السلام علیکم امید کرتا ہوں سب دوست خیر خیریت سے ہوں گے اور بہت اچھے ہوں گے میں بھی اللہ تعالیٰ کے کرم سے ٹھیک ٹھاک ہوں اور میری اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تعالی میرے تمام دوستوں کو ہمیشہ ہنستا کھیلتا رکھے اور شاد و آباد رکھے ہمیشہ خوش رہیں کسی بھی دوست بھائی بہن کو کوئی تکلیف یا مصیبت کا سامنا نہ ہو جسے وہ برداشت نہ کرسکے تو ہم پر رحم فرمائے اللّٰہ رب العزت ہمیں سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے ہمیں آپس میں اتفاق نصیب فرمائے اور ہمیں اپنے والدین کا فرمانبردار بنائے اور ہمیں مرتے وقت کلمہ طیبہ نصیب ہو میری اللہ تعالی سے دعا ہے کہ قیامت کے دن ہمیں اپنے پیارے حبیب حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا دامن شفاعت نصیب فرمائے آمین ثم آمین

💠صبح کا وقت💠

کیسے ہیں سب دوست میں اج بھی ڈیلی روٹین شیئر کر رہا ہوں میں آج صبح سویرے اُٹھا تو میں نے گھوڑا گاڑی تیار کی کیونکہ اج میں نے کام پر جانا تھا تو میں نے گھوڑا گاڑی تیار کی اس کے بعد میں اور میرا بڑا بھائی ہم گاؤں کی طرف چل پڑے گاؤں پہنچے کے بعد ہم نے کچھ دیر کام کاج کیا اس کے بعد سامان لوڈ کیا اور پھر ہم واپس روانہ ہوئے جب ہم گھر کے قریب پہنچے تو میرا بھائی گھر چلا گیا اور میں دلیوالی شہر کی طرف جب میں وہاں پہنچا تو میں نے سامان اتارا اور گھر واپس آیا گھر پہنچنے کے بعد میں نے اپنے مرغوں کی دیکھ بھال کی اور میں نے چھوٹے بچوں والی مرغی کو دانے ڈالے اس کے بعد میں نے چائے پی اور پھر کچھ دیر بعد میں نے گھوڑا گاڑی تیار کی اور پھر گاؤں اپنے ڈیرے پر پہنچ گیا میں نے وہاں پہنچ کر اپنے جانوروں کے لیے گھاس کاٹا

💫دن بھر کی مصروفیات💫

پھر جب میں نے گھاس کاٹ لیا تو گھوڑا گاڑی پر لوڈ کیا اور گھر کی طرف روانہ ہو گیا اس کے راستے میں میں نے اپنی گندم کی فصل کے پاس بریک لگائی وہاں سے کچھ گندم اپنے گھوڑے کے کھانے کے لیے کاٹی اور پھر میں گھر پہنچا گھر پہنچ کر میں نے گھوڑا گاڑی کھولی اور پھر تھوڑی دیر بعد میں نے اپنے مرغوں کی دیکھ بھال کی انہیں کھلایا پلایا اور پھر کچھ دیر تک موبائل یوز کرتا رہا اس کے بعد دوپہر کے کھانے کا وقت ہو گیا تو میں نے دوپہر کا کھانا کھایا اور کھانا کھانے کے بعد میں سو گیا اور کچھ دیر سونے کے بعد میں اٹھا کچھ دیر موبائل یوز کیا اور پھر میں نہایا نہانے کے بعد میں نے اپنا موٹر سائیکل لیا اور اپنے ایک دوست کی طرف چلا گیا جو یوٹیلیٹی اسٹور پر کام کرتا ہے اس کے پاس پہنچا کچھ دیر گپ شپ کی اور پھر میں وہاں سے اگے چلا گیا پھر میں اپنے ایک دوست کے گھر گیا میرا اس کے ساتھ کچھ کام تھا تو میں نے اسے فون کیا کہ میں تمہارے گھر کے باہر کھڑا ہوں وہ باہر ایا کچھ دیر گپ شپ کی اس کے بعد میں گھر کی طرف واپس آ گیا

میں گھر پہنچا اپنی چھوٹے بچوں والی مرغیوں کو دانے ڈالے اس کے بعد مجھے میرے چچا کا فون آیا اس نے کہا کہ گھر سے باہر نکلو کہیں جاناں ہے تو میں باہر گیا تو ہم روانہ ہو گئے ہم ایک بلاک فیکٹری میں پہنچے وہاں سے چچا نے کچھ سامان لینا تھا مگر وہ وہاں نہیں ملا تو ہم اگے چلے گئے ہم قریبی شہر دلیوالی اڈے پر پہنچے وہاں ایک بلاک فیکٹری میں گئے اور وہاں وہ سامان مل گیا اس کے بعد ہم گھر کی طرف روانہ ہو گئے جب ہم گھر پہنچے تو چچا نے مجھے چھوڑا اور وہ چلا گیا تو میں گھر سے تھوڑا فاصلے پر اپنی تھوم کی فصل کی طرف چلا گیا وہاں میرا بڑا بھائی فصل سپرے کر رہا تھا میں وہاں پہنچا اور وہاں بیٹھ کر میں نے پوسٹ تیار کی یہ رہا میرا آج کا دن

❤️اللہ حافظ ❤️

k75bsZMwYNtze9xHvT6xWCdz7q3QGD35ZKdaPpVrFksWkHzBG5UPDVPNMFHBNFmGBWBHprdYjQsU5Yi5g7brQBLrzPYhCuc4tZHbJwfnjknUi8aBAcCMKycLsVgMchc4hMDY7PkGVUb7deZbqAWEGwGxM9HmNcpiz.png

Special Mention:
@haidermehdi || @vvarishayy || @hassanabid || @steemit-pak || @event-horizon|| @salmanwains||@booming04 ||@steemcurator01
Regard @hammad44

k75bsZMwYNtze9xHvT6xWCdz7q3QGD35ZKdaPpVrFksWkHzBG5UPDVPNMFHBNFmGBWBHprdYjQsU5Yi5g7brQBLrzPYhCuc4tZHbJwfnjknUi8aBAcCMKycLsVgMchc4hMDY7PkGVUb7deZbqAWEGwGxM9HmNcpiz.png

Sort:  
 3 years ago 
CheckAction
Plagiarism
No
Club Statistics#Club100
Prime Member
No
Verified Member
Yes
Steemexclusive
Yes
Number Of Words709
Betterlife Tag
Yes
Pakistan Tag
Yes

Account operated by hassanabid

 3 years ago 

Thanks for Reading my post

منشور ممتاز واصل العمل و النشر

 3 years ago 

شكرا جزيلا لزيارة منصبي لك

Hi, @hammad44,

Thank you for your contribution to the Steem ecosystem.


Please consider voting for our witness, setting us as a proxy,
or delegate to @ecosynthesizer to earn 100% of the curation rewards!
3000SP | 4000SP | 5000SP | 10000SP | 100000SP

 3 years ago 

Your post's presentation is so awesome 😍😎

 3 years ago 

Thanks for Reading my post