All In One Fruit🍏🍊 Photography , Dark red cherry 🍒, Pakistan
پھل کے اس کو پسند نہیں ہوتے ہمارے گھر میں بھی بھر بہت شوق سے کھایا جاتا ہے اور موسم کا پھل تو خاص طور سے۔میں عموما وہ پھل اپنے گھر میں لانا پسند کرتی ہوں جو سب شوق سے کھائیں۔اج میں اس مقابلے میں شرکت کرنے کے لیے جو گھر لے کر ائی ہوں اس کو ڈارک ریڈ چیری کہا جاتا ہے۔
ہلکی ہلکی کھٹی میٹھی چیری سب ہی شوق سے کھاتے ہیں۔یہ نہ صرف خون بنانے میں کام اتی ہے بلکہ چہرے پر فریشنس اور سرخی بھی لاتی ہے۔ہمارے ملک میں چیری بہت مہنگی ملتی ہے۔حالانکہ یہ فروٹ ہمارے ملک میں ہی اگتا ہے مگر چونکہ اس کی مقدار کم ہوتی ہے اسی وجہ سے اس کے ریٹ بہت مہنگے ہوتے ہیں۔مگر جیسا کہ میں اوپر بیان کر چکی ہوں کہ موسم کا وہ پھل جو سب گھر والے شوق سے کھاتے ہیں وہ میں اپنے گھر میں ضرور لاتی ہوں اسی وجہ سے میں تھوڑی صحیح مگر لے کر اتی ہوں۔چیری ہمارے بچے سارے ہی شوق سے کھاتے ہیں۔
موسم بہار میں انے والا یہ پھل بہت ہی ذائقہ دار ہوتا ہے اور اس کے ساتھ ہی اسٹرابری بھی اتی ہے۔دونوں پھل ہی بہت شوق سے کھائے جاتے ہیں۔
چیری بیلوں کے اوپر لگنے والا پھل ہے۔بیل پہ لٹکی ہوئی چیری بہت ہی خوشنما محسوس ہوتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ دکاندار بھی چیری کی ڈنڈیوں کے ساتھ اس کو بیچتے ہیں۔چھوٹی چھوٹی سی ڈنڈیاں اور چھوٹی چھوٹی سی چیری لٹکی ہوئی بہت ہی خوبصورت لگتی ہے
میں اس مقابلے میں اپنے کچھ ساتھیوں کو بھی شرکت کی دعوت دیتی ہوں
@fennyescober
@dasudi
@gertu