84|Week #85 Begins👉Let's do it...Do It Yourself, cooking, Pakistan

in Ladies Universe2 months ago

،

ہمیں اپنے گھر والوں کی پسند کے مطابق روزانہ سالن اور کھانے کے طور پہ کچھ بنانا پڑتا ہے۔اسی وجہ سے خاص طور سے سوچنا بھی ضروری ہوتا ہے کہ ایسی چیز پکائی جائے جو کہ سب کی پسند کی بھی ہو اور سب شوق سے بھی کھائیں۔
اس کے علاوہ موسم کی سبزی کو پکانے میں سب سے زیادہ اچھی بات یہ ہے کہ وہ فائدہ مند ہوتی ہے اور باسانی مناسب ریٹ پر مل بھی جاتی ہے۔یہی سوچ کر میں نے الو بینگن کی بھجیا بنانے کا فیصلہ کیا۔

الو بینگن کی بھجیا

20250422_140956.jpg

الو ایک ایسی سبزی ہے جو ہر گھر میں ہی پائی جاتی ہے۔بچے خاص طور سے الو بہت شوق سے کھاتے ہیں۔حالانکہ بیگن کی بھجیا بہت مختلف طریقوں سے پکائی جاتی ہے مگر ہمارے گھر میں اس کو الو کے ساتھ پکایا جاتا ہے اور شوق سے کھایا جاتا ہے۔اس کی سب سے بڑی وجہ اس میں موجود الو ہیں۔بینگن کی بھجیا بنانا زیادہ مشکل بھی نہیں ہے اور زیادہ دیر میں بھی نہیں بنتی۔میں اج اپ کو اس کی ترکیب مرحلہ وار شیئر کروں گی۔

20250531_043116.jpg

کچھ لوگ بینگن کا چھلکا جلا کر اتارتے ہیں مگر میں چھری کی مدد سے چھیل کے اس کو استعمال کرتی ہوں۔سب سے پہلے الو اور بینگن دونوں کو چھیل کے کاٹ لیں۔اور الگ الگ دھو کر ٹوکری میں رکھ لیں۔

20250531_043300.jpg

اب ایک بڑے سائز کی پیاز گ باریک کاٹ لیں اور تین عدد ٹماٹر بھی باریک کاٹ لیں اس کے علاوہ اپنی پسند کے مطابق ہری مرچیں بھی ساتھ رکھ لیں۔سب سے پہلے پیاز فرائی کرنے کے لیے برتن میں رکھیں ۔جب پیاز فرائی ہو جائے تو اس میں ہری مرچ اور ٹماٹر ڈال دیں۔

20250531_043459.jpg

اب بنیادی مصالحے مثلا نمک مرچ اور ہلدی حسب ضرورت ڈال کے بھنائی کریں۔اور اخر میں بینگن ڈال کر ہلکی انچ پر ڈھک کر پکائیں۔

20250531_043619.jpg

بینگن میں سے اپنا پانی بہت نکلتا ہے مگر یاد رہے کہ انچ بالکل دھیمی رکھنی ہے جب بینگن اپنے پانی میں پک جائیں تو ڈھکنا ہٹا کے اچھے طریقے سے چمچے کی مدد سے کوٹ لیں اور اس میں کٹے ہوئے الو بھی ڈال دیں اور پھر دوبارہ دم والی انچ پر ڈھک کر پکائیں۔

20250531_043740.jpg

جب الو بھی دھیمی انچ پر پک کر نرم ہو جائیں تو الگ سے اچار مصالحہ تیار کریں۔جس میں ایک چمچی سونف ایک چمچی ثابت دھنیا چٹکی بھر اجوائن چٹکی بھر میتھی دانہ ادھی چمچی کلونجی اور ادھی چمچی زیرہ ہو۔اس تمام مصالحے کو باریک کٹوری میں پیس لیں اور پکے ہوئے سالن پر چھڑک دیں اچھی طرح مکس کر کے دوبارہ ڈھک دیں اور چولہا بند کر دیں۔

مزیدار الو بینگن کی بھجیا تیار ہے سلاد اور تازی روٹی کے ساتھ نوش فرمائیں۔

20250531_044023.jpg

5CEvyaWxjaEsGBjBmhYRswxkQmS515D5ePARNFJZuMxb2mXXZ8ky8YchfLqHrUYzMiyLPBgr5cJ2u32wQ.png

میں امید کرتی ہوں کہ اپ کو میری بکائی ہوئی الو بینگن کی بھجیا پسند ائی ہوگی شکریہ میں اس مقابلے میں اپنے کچھ ساتھیوں کو بھی شرکت کی دعوت دوں گی۔

@tahispadron,@keri,@maazmoid123