Photo of the Week Contest 05 |,My nephew, Pakistan
السلام علیکم ،
اج جب میں نے یہ موضوع اپنے سامنے سے گزرتے ہوئے دیکھا تو میں خود بخود اس کے اوپر رک گئی۔کیونکہ مجھے اس کی بہت عرصے سے تلاش تھی میرے پاس میرے بھانجے کی بہت خوبصورت تصاویر موجود ہیں جن کو میں اپ کے ساتھ شیئر کرنا چاہتی ہوں۔
میں نے اپنے موبائل کی دو جگہ اسٹوریج بنا رکھی ہیں۔ایک ائی فون سے تصاویر لیتی ہوں اور دوسری سیمسنگ سے۔پوسٹ ڈالنے کے لیے بھی میںسایمسنگ استعمال کرتی ہوں جبکہ تصاویر کے لیے ائی فون کو زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ یہ تصویریں زیادہ تر مجھے واٹس ایپ کی شکل میں بھیجنی پڑتی ہیں۔میں ائی فون سے اپنےسایمسنگ موبائل میں واٹس ایپ کرتی ہوں پھر اپ کے ساتھ یہ تمام تصاویر شیئر کرتی ہوں۔
ویسے تو یہ تصویر بہت پرانی ہے۔اس وقت میرے بھانجے کی عمر تقریبا دو سال تھی۔مگر مجھے یہ تصویر اج بھی نئی لگتی ہے اور میری خواہش تھی کہ اس ہفتے کی بہترین تصاویر میں اس کو شامل کروں۔
میری بہن کے چاروں بچے ماشاءاللہ بہت خوبصورت اور جاذب نظر ہیں۔دوسری بات یہ بھی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ہمیشہ اتنی بہترین ڈریسنگ کرواتی ہے کہ وہ پیارے ہی لگتے ہیں۔
میں جب بھی اپنے اس بھانجے کو دیکھتی ہوں مجھے اس کے اوپر پہلے سے زیادہ پیار اتا ہے۔شکل صورت تو اللہ کی بنائی ہوئی ہے مگر انسان اپنی شکل کو کس طرح مزید جاذب نظر بناتا ہے یہ اس پر اور اس کے گھر والوں پر ڈیپینڈ کرتا ہے۔یہ دونوں ایک ہی بچے کی تصاویر ہیں مگر مختلف مواقع پہ لی گئی ہیں۔
میں امید کرتی ہوں کہ یہ تصاویر اپ کو پسند ائی ہوں گی شکریہ۔
@bippe,@jannatakhtar@fahad
Hi @hafsasaadat90
Thank you for sharing your entry with us…..
Vote @pennsif.witness for growth across the Steemit platform through robust communication at all levels and targeted high-yield developments with the resources available. Vote here