RE: Comment Contest: Comment affairs #27: Most embarrassing moment.
مجھے یاد ہے جب میں سکس کلاس میں تھی۔مجھے میری ٹیچر نے اسٹیج پر اسمبلی کرنے کے لیے بلایا۔نہیں اس شوق میں اسٹیج پہ چلی گئی کہ مائک میں اسمبلی کرنے کا پہلا موقع ملا ہے۔مگر جب میں اسٹیج پہ پہنچی اور مائک میں بولنے لگی تو اچانک میری اواز لڑکھڑا گئی۔شاید پہلی دفعہ اتنے بڑے مجمع کے سامنے مائک پر بولنے کا پہلا موقع تھا یہ وجہ تھی۔میں جب بولی تو میری اواز کافی زیادہ کپکپا رہی تھی جس کی وجہ سے اسکول کی ساری لڑکیاں میرے اوپر ہنسنے لگی۔مجھے اچانک رونا اگیا کیونکہ جب انسان اتنے بڑے مجمعے کے سامنے بے عزت ہو جائے تو واقعی شدید شرمندگی اور رونا اتا ہے۔
میں اپنی زندگی کا وہ وقت کبھی نہیں بھول سکتی۔حالانکہ اس کے بعد بہت دفعہ مجھے دوبارہ اسٹیج پہ جانے کا موقع ملا اور اسمبلی بھی کی مگر چونکہ پہلی دفعہ مجھے کافی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا تھا تو وہ جھجک ہمیشہ میرے دل میں رہ گئی۔