CONTEST // #15 🎞️#15 Movies That You Watch Over and Over Again،Taaray zameen pyPakistan

in Hindwhale Community3 months ago (edited)

السلام علیکم ،

ہم روز مرہ زندگی میں تو کوئی خاص سوشل میڈیا کو استعمال نہیں کرتے مگر جب سب جمع ہوں تو عزر اور کچھ نہ کچھ دیکھنے کو دل چاہتا ہے۔ایسے وقت میں کوئی ایسی دلچسپ مووی دیکھنے کو بہت دل چاہتا ہے جو کہ سبق اموز بھی ہو اور مزے کی بھی۔مجھے بھی ایسی ایک مووی بہت پسند ہے جو کہ میرا دل چاہتا ہے کہ میں بار بار دیکھوں۔

تارے زمیں پہ

یہ مووی انڈیا کے ایک مشہور اداکار عامر خان کی بنائی ہوئی ہے۔اس میں ہمارے معاشرے کے ایک بہت بڑے علمی پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ایک بچہ ایشان کے نام سے دکھایا ہے جو کہ ڈسنیکسیا جیسی بیماری میں مبتلا تھا۔اور اس کے ماں باپ کو اس کا اندازہ نہیں تھا وہ اس کو عام بچوں کی طرح ٹریٹ کرتے تھے۔
جب اس کے ماں باپ اس کا تعلیمی ریکارڈ اس کے بڑے بھائی سے موازنہ کرتے تو وہ ہر میدان میں پیچھے نظر اتا۔بالاخر تنگ ا کر اس کے ماں باپ نے بچے کو بورڈنگ اسکول بھیج دیا تاکہ وہاں پر وہ باقی بچوں کی طرح پڑھائی کر سکے۔بورڈنگ اسکول میں ایک ارٹ ٹیچر نے اس بچے کی اس تکلیف کو بھانپ لیا اور اس کا علاج اپنے طریقے سے کیا۔
کہنے کو وہ ایک ٹیچر تھا مگر بچوں کی نفسیات بہت اچھے طریقے سے جانتا تھا۔وہ بہت جلدی اس بچے کی پریشانی کو بھانپ گیا اور اس کی صلاحیتوں کو ابھارنے میں اس کی مدد کرنے لگا۔
مووی کے اخر میں اس بچے ایشان کے اندر بہت نمایاں تبدیلی دکھائی گئی ہے جو کہ اس کی ارٹ ٹیچر کی مہربانی سے ہوئی۔جو تکلیف اس کے ماں باپ نہ پہچان سکے وہ ایک ٹیچر پہچان گیا۔اور اس نے اپنی پوری دھیان اور توجہ کے ساتھ پوری کلاس کے ساتھ اس بچے کو ملا دیا۔جس طرح باقی پوری کلاس بہترین نمبر حاصل کرتی تھی اسی طرح اس بچے کو بھی اعلی نمبر حاصل کرنے میں کامیابی دی۔

6VvuHGsoU2QBt9MXeXNdDuyd4Bmd63j7zJymDTWgdcJjnzw3nqBFcbV2rkkbgRUhb3PMHJNHgbsQ5qUWmScc684CKjSggSGYS26MN3rnCgoayDzBGuiQDgChbtwFca.png
میری خواہش ہے کہ اپ لوگ بھی یہ مووی ضرور دیکھیں یہ ایسی مووی ہے جس کو بار بار دیکھنے پر بھی دل نہیں بھرتا۔بلکہ ہر دفعہ اس سے ایک نیا سبق حاصل ہوتا ہے۔فیملی کے ساتھ دیکھے جانے والی یہ مووی بہت ہی اعلی ذوق کی مثال ہے۔

میں اس مقابلے میں اپنے کچھ ساتھیوں کو بھی شرکت کی دعوت دوں گی۔@pendora,@fuli,,@wakeupkitty

Sort:  
Loading...