The food diary game, Eid Milan party, Pakistan
السلام علیکم ،
صبح کا اغاز حسب سابق نماز فجر سے ہوا۔نماز پڑھ کے قران پاک پڑھنے بیٹھ گئی۔اتنی دیر میں میرے شوہر بھی اٹھ کر اگئے اور انہوں نے اج بھی جاب پےجانے کی بات کی۔
اپنے شوہر کے لیے ناشتہ بنا کے دیا۔ناشتہ کرنے کے ساتھ ہی میں ان کے ساتھ سارے دن بھر کی روٹین ڈسکس کرنے لگی کہ اج چونکہ ویک اینڈ ہے تو اج کے دن کی کیا مصروفیات ہونی چاہیے۔میں نے کافی دن سے اپنے بیڈ کے گدے کا کور سینے کا سوچا ہوا تھا وہ بھی اج ہی سلائی کیا۔
اج رات کے ہمارا عید ملن کا پروگرام تھا۔میری تمام کزنز نے مل کر فیصلہ کیا تھا کہ ایک کزن کے گھر جمع ہوں گے اور عید ملن پارٹی کریں گے۔
اس لیے صبح کا اغاز اچھے کام سے کیا تاکہ اللہ تعالی سارا دن بہترین گزروائے۔میاں صاحب کو ناشتہ دینے کے بعد میں تھوڑی دیر کے لیے سونے لیٹ گئی۔
سو کر اٹھ کے کپڑے دھونے کے لیے مشین میں پانی بھرا اور ساتھ ہی واشنگ مشین لگانے کے ساتھ بچوں کے لیے بھی ناشتہ تیار کیا۔
بچوں کو ناشتہ دیا ساتھ ساتھ مشین لگا کے فارغ ہوئی۔اس کے بعد قران پاک پڑھنے بیٹھ گئی۔ابھی کچھ ہی دن ہوئے ہمارے خاندان میں فوتگی ہو گئی تھی ان کو ایصال ثواب ںکے لیے روزانہ قران پاک پڑھا جا رہا تھا اسی لیے میں نے بھی تین سے پارے اس میں سے پڑھے۔
قران پاک پڑھ کے فارغ ہوئی تو شام کو عید ملن پارٹی میں جانے کے لیے پزا تیار کرنے کے لیے کچن میں گئی۔جیسے ہی کچن میں گئی فورا ہی کوریئر سے میری دوا اگئی جس کا انتظار مجھے دو دن سے تھا۔
ابھی میں اپنی دوا کھول کے دیکھ ہی رہی تھی کہ چھوٹی بیٹی روتی ہوئی ائی اس کا چوزوں کے جوڑے میں سے ایک چوزہ مر گیا تھا۔
کافی دیر تک اپنی بچی کو دلاسا دیا تب جا کے وہ خاموش ہوئی ورنہ اس کا دکھ کسی صورت ختم ہی نہیں ہو رہا تھا۔
بالاخر شام کی تیاری کے لیے پزا تیار ہو چکا تھا اور اب اس کو لے جانے کے لیے پیک کر کے رکھا۔
میرے شوہر جاب سے واپسی پر ہی پڑھانے کے لیے چلے گئے تھے جب وہ واپس ائے تو فورا ہی تیاری کا وقت شروع ہو گیا. میرے بیٹے کا ہمارے ساتھ جانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔۔اس نے اپنے دوستوں کے ساتھ باربی کیو پارٹی پہ جانا تھا۔
ہم سب تیار ہو کر پارٹی کے لیے نکل گئے۔کیونکہ ہم اپنی کزن کے گھر پہلی دفعہ جا رہے تھے اس لیے راستہ بالکل نہیں اتا تھا نیویگیشن کے ذریعے راستہ پہچانا اور ادھے گھنٹے کا سفر ایک گھنٹے میں تمام ہوا۔
ہم نے عید ملن کے لیے ون ڈش کا اہتمام کیا تھا ہر شخص ایک ڈش بنا کے لے کر ایا تھا۔ہر طرح کی ڈشز سامنے رکھی ہوئی تھی اور بچے سب بہت جوش و خروش کے ساتھ ان ڈشز کو انجوائے کر رہے تھے بڑوں میں بھی جس کو جو چیز پسند ائی اس نے وہ شخص سے لی باقی تمام چیزیں بھی بہت لذیذ اور ذائقے دار تھی۔
جیسے ہی ہم سب کزنز جمع ہوئی ہم نے سب سے پہلے فلسطین کے لیے یاسین شریف پڑھ کے فلسطینیوں کے لیے دعا کی اور اللہ سے ان کی اسانی کے لیے دعا گو رہے۔
جب ہماری عید ملن پارٹی ختم ہو گئی تو رات کے 11 بج چکے تھے ہم سب کو وہاں سے نکلنے میں کافی وقت لگ گیا گھر پہنچے تو رات کے 12 بج رہے تھے کیونکہ راستہ کافی زیادہ تھا۔
جب گھر پہنچے تو سب کا نیند کے مارے برا حال تھا اپنے کاموں سے فارغ ہوئے نماز پڑھی اور سونے کے لیے لیٹ گئے۔
میں اپنے کچھ ساتھیوں کو بھی اس جگہ پر بلانا چاہتی ہیں۔
Mashallah! You start your day with fajar prayer. It is very good. Your food diary game is very good. I really liked to eat pizza. It is sad that little 🐥 was died. You spend a busy day with delicious meals. Best of luck dear.
Greetings and blessings!
بہت شکریہ میری پوسٹ پڑھنے کا واقعی میری بیٹی اپنے چوزے کے مرنے پر بہت دیر تک اداس رہی اس کو منانا بھی ایک کام ہوتا ہے۔
Dear sister din ka agaz namaz or Quran pak ki tilawat k Sath boht hi acha HOTA h or aap ki is baat py Dil boht Khush hoa k aap ki routine MN ye sab sy pehla Kam h. Aap ny apna time boht hi haseen spend kia specially jo aap logon ka apni cousins ke sath get together tha wo bahut hi amazing tha Allah apko hamesha aapas mein khush rakhe Ameen Wish you all the best ☺️
میری پوسٹ پڑھنے اور اتنے اچھے کمنٹ پاس کرنے کا بہت شکریہ واقعی ایسا ہی ہے ہم لوگ دو تین مہینے کے بعد گیٹ ٹوگیدر رکھتے ہیں اور سب کزنز اپس میں ڈیسائیڈ کر لیتی ہیں ایک ایک ڈش لے کے انے کے لیے اور جب ہم سب ملتے ہیں تو ایک ون ڈش پارٹی ارینج ہو جاتی ہے۔
Boht acha h sister aesa hi hona chaye humesha Khush rahy aap 😊