1 Picture 1 Story Week #88،Spend free time.Pakistan

السلام علیکم ،

20250523_150156.jpg

کہا جاتا ہے کہ،

بے کار نہ باش کچھ کام کر

فارغ رہنے سے بہتر انسان کا مصروف رہنا اچھا ہوتا ہے۔نرمی کی چھٹیوں کا اغاز ہو چکا ہے اور اب بچوں کے پاس کرنے کے لیے کچھ خاص نہیں۔چھوٹی کلاس میں ہوم ورک بھی نہیں ملتا لہذا بچے ہر وقت موبائل میں گھسنے کی کوشش کرتے ہیں۔
ہر وقت کسی بھی قسم کا کوئی گیجٹ ان کے ہاتھ میں ہو تو وہ خاموش اور پرسکون بیٹھتے ہیں جبکہ ان کے ہاتھ سے گیجٹس جانے کی دیر ہوتی ہے اور بچوں کی پریشانی عروج پر ہوتی ہے کہ اب ہم کیا کریں۔میرے بچوں کے ساتھ بھی کچھ اسی طرح معاملہ ہے میں نے اپنی بیٹی کی بوریت دور کرنے کے لیے اس کو مشورہ دیا کہ کچھ ڈرائنگز بنائے۔
ڈرائنگ بناتے ہوئے اس کے ذہن میں محض اپنے فرینڈ کا خیال ہوتا ہے وہ ہمیشہ اس کو یاد کرتی ہے کہ اس کے ساتھ مل کے کھیلے گی تو خوشی محسوس ہوگی لہذا اس نے اپنی دوست کے لیے چھوٹی سی ڈرائنگ بنائی اور اس کے اوپر اپنے جذبات کا اظہار بھی کیا۔بچوں کو کسی نہ کسی کرییٹیوٹی میں لگا دیں تو وہ زیادہ بہتر ہوتا ہے بنسبت اس چیز کے کہ ہر وقت موبائل اور گیجٹس لے کر بیٹھ جائیں۔اس طرح بچوں کے اندر تخلیقی صلاحیتیں بڑھتی ہیں اور اپنے اسکول اور تعلیمی میدان میں اگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔
جب میں نے اپنی بیٹی کو ڈرائنگ بناتے ہوئے دیکھا تو تجسس میں مبتلا ہو گئی کہ اس نے اخر کیا بنایا ہے۔غور کرنے پر معلوم ہوا کہ برتھ ڈے پارٹی کی تصویر بنا کے اس میں بہت سارے غبارے بنائے ہیں اور ان غباروں کے نیچے اپنے جذبات کا اظہار کچھ ان الفاظ میں کیا۔

JvFFVmatwWHRfvmtd53nmEJ94xpKydwmbSC5H5svBACH7yMx5E9x3yRnKvqHCxsDfZaKJAkoeB1ALFUP2XeSSF18qzQRabPCtf7WS1AmMTY1ryvRgcos2iAWuQuFXs4Ny21yDagq9y.webp

میں تمہیں یاد کرتی ہوں ہانیہ۔

ہانیہ میری کزن کی بیٹی کا نام ہے اور وہ میری بیٹی کی ہم عمر ہے دونوں جب ملتی ہیں بہت خوشی سے ایک دوسرے کے ساتھ کھیلتی رہتی ہیں اور وقت گزرنے کا پتہ بھی نہیں چلتا جبکہ اکیلے میں دونوں کی ایک ہی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے ہاتھ میں موبائل یا کوئی اور گیجٹ دے دیا جائے جس سے وہ بوریت کا شکار نہ ہو۔میری اور میری کزن کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ ہم اپنے بچوں کو ہم وقت موبائل کے اندر دلچسپی ڈھونڈنے نہ دیں بلکہ ان کے لیے کوئی نہ کوئی مصروفیت تلاش کریں اسی لیے وہ اکثر و بیشتر میرے پاس اپنی بیٹی کو لے کر ا جاتی ہے اور دونوں کزنز مل کے خوب کھلتی ہیں۔

7YHZyBadGPMGPpmSAvnvPWhbR1Eo9nKWN6xzUJNzgxziWYsEWCR6bYh1aZuTzpz3ghQjguRvgwkgU141gxCDYqJKWGngWVJK8hWhSqVE4GuwjQPRm57wCs8NznZ7wb...7sbaJHB3K2pueNZ5iECMSjof2GmVhLHGx8rpeqk7MP98CgSzgMKX1ZzPRETkcV3XVxRaV9LEPPAxNWqqRtBRNPBvPQhuyT4mw2Xep1WPAdvMFjDGCxjMniyUYe.png

اس خوبصورت مقابلے میں جسے@suboohi نے منعقد کیا ہے۔میں اپنے کچھ ساتھیوں کو بھی بلانا چاہتی ہوں۔

@fennyescober,@sadaf,@yahya