Contest Alert || My Old vs New Pictures، Pakistan
السلام علیکم ،
@abdullahw2 کا بہت شکریہ انہوں نے اتنا خوبصورت مقابلہ منعقد کیا مگر افسوس کہ،
میں اپنی تصاویر نہیں لیا کرتی مجھے تصاویر لینے کا ذرا بھی شوق نہیں ہے مگر بچے معصوم ہوتے ہیں اور ان کی معصومیت کو تصاویر میں قید کرنا ایک خوبصورت عمل ہوتا ہے لہذا میرے پاس اپنی بیٹی کی ہی مختلف مواقع پہ کھینچی ہوئی تصویر ہیں جو میں اپ کے ساتھ شیئر کر رہی ہوں۔
اس تصویر میں جو فینسی سوٹ والی تصویر ہے وہ دو سال پہلے کی ہے جبکہ حالیہ تصویر میں بچی نے فراک پہنی ہوئی ہے ایک چھوٹے بچوں میں بھی بہت جلدی فرق محسوس ہونا شروع ہو جاتا ہے دو سال پہلے کی تصویر اور حالیہ تصویر میں بھی زمین اسمان کا فرق محسوس ہو رہا ہے۔
زیر نظر تصویر بھی دو سال پہلے کی ہی ہے۔اور دوسری حالیہ تصویر ایک مہینہ پہلے کی ہے۔ان دونوں تصاویر میں اپ کو بچی کی عمر کا فرق صاف محسوس ہو رہا ہوگا۔
میرے پاس میرے اپنے بچپن کی کوئی تصویر نہیں ہے اور اب میں تصاویر نہیں کھنچوایا کرتی کیونکہ میں پردہ کرتی ہوں اور مجھے تصاویر کھنچوانا بالکل پسند نہیں۔
بچپن میں ویسے تو سب کی ہی تصاویر لی جاتی ہیں اور سب کے پاس موجود ہوتی ہیں مگر یہ اتفاق ہے کہ میرے پاس میرے اپنے بچپن کی کوئی ایک بھی تصویر موجود نہیں لہذا میں اپ کے ساتھ اپنی پرانی اور حالیہ کوئی تصویر شیئر نہیں کر سکتی۔
@suryati1,@sanakhan,@waterjoey
اپ افراد اگر اس خوبصورت مقابلے میں حصہ لینا چاہیں گے تو مجھے بہت خوشی محسوس ہوگی۔