My favorite: The Cakes -،Chocolate cake, Pakistan

in Steemit Iron Chef4 months ago

السلام علیکم ۔

سب سے پہلے تو میں@dasudi کا شکریہ ادا کروں گی کہ انہوں نے اتنا زبردست مقابلہ ہمارے ساتھ شیئر کیا۔کیونکہ کیک ایک واحد ایسی چیز ہے جس کو خوشی سے ہی منسوب کیا جاتا ہے۔جب بھی کیک کا ذکر اتا ہے تو دل میں خود بخود خوشی کے احساسات پنپنے شروع ہو جاتے ہیں۔کچھ لوگ تو یہ بھی کہتے ہیں کہ خوشی کا اظہار کیک کی صورت میں کیا جائے تو بہت ہی اچھا جذبہ محسوس ہوتا ہے۔

اس سلسلے میں اپ نے ہم سے کچھ سوالات پوچھے ہیں میں ان کے ترتیب وار جوابات دینا پسند کرتی ہوں۔

کیا اپ کو کیک پسند ہے؟ اپ کی ترجیح کیا ہے؟ ونیلا چاکلیٹ یا ماربل کیک؟

بالکل مجھے کیک بہت پسند ہے کیونکہ میں میٹھا بہت شوق سے کھاتی ہوں۔ویسے تو میں ہر طرح کے کیک بہت شوق سے کھاتی ہوں مگر جب وہ خریدنے جاؤں یا مجھ سے میری پسند پوچھی جائے تو میں چاکلیٹ کیک کو ہی ترجیح دیتی ہوں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ چاکلیٹ ایک ایسی چیز ہے جو بچے بڑے ہر کوئی شوق سے کھاتے ہیں سوائے ان لوگوں کے جن کو شوگر یا پرہیز ہو۔میرا نہیں خیال کہ چاکلیٹ کو کوئی ناپسند کرتا ہوگا۔

Screenshot_20250429-233554_Google.jpg

Source

ہمارے گھر میں چاکلیٹ کیک اتنا پسند کیا جاتا ہے کہ سادہ کیک بھی بنایا جائے تو اس کے اوپر چاکلیٹ کے نام پر بسکٹ لگا دیے جاتے ہیں تاکہ اس کو چاکلیٹ کیک کا رنگ دیا جائے۔

20250429_233708.jpg

اپ کی پسندیدہ کیک کے ساتھ کھانے کے لیے مشروب کے طور پہ اپ کیا لینا پسند کریں گے؟

مجھے کیک کے ساتھ کافی اور چائے دونوں چیزیں ہی بہت پسند ہیں۔کیونکہ اگر ہم اتنی ہیوی کوئی چیز کھاتے ہیں تو اس کے بعد اس کی چکنائی کو گلے میں سے ختم کرنے کے لیے کسی گرم مشروب کا گلے سے گزرنا ضروری محسوس ہوتا ہے۔ویسے ہمارے شہر میں ایک بہت ہی مشہور بیکری ہے جس کا نام لیئرز ہے##Layers.
وہاں کا کیک عموما بہت ہیوی ہوتا ہے لہذا اس کو کھانے کے بعد چائے کافی کے بجائے قہوہ پینے کو زیادہ دل چاہتا ہے۔

20250429_233947.jpg

اس کمپنی کا کسی بھی ذائقے کا کیک خرید لیں وہ مزے کا تو بہت ہوتا ہے مگر اس میں ہیوی پن بھی بہت زیادہ ہوتا ہے۔

کیا اپ کے پاس کیک سے منسلک کوئی واقعہ ہے۔کیونکہ وہ بہت منفرد تھا ہمارے ساتھ شیئر کریں۔

مجھے یاد ہے کہ جب ہم نے اپنے ابو کی سالگرہ منائی تو اس وقت ہم نے ابو کی پسند کا خیال کرتے ہوئے کریم کے ایک منگایا حالانکہ ابو کو ڈاکٹر نے شوگر کی بنا پر میٹھا منع کیا ہوا تھا مگر کبھی کبھی بے احتیاطی بھی کر لینی چاہیے۔یہی وجہ ہے کہ ابو نے صرف اس خیال سے کیک کا چھوٹا سا پیس کھایا کہ میرے بچوں نے میری خوشی کے لیے منگایا ہے۔مگر وہ کیک ان کی زندگی کا اخری کیک تھا اس کے بعد انہوں نے اپنی بقیہ زندگی میں کسی بھی قسم کا کوئی کیک نہیں کھایا اور ان کا انتقال ہو گیا۔یہ واقعہ میرے ذہن سے کبھی بھی محو نہیں ہو سکتا کیونکہ مجھے اس کیک کے ذائقے کے علاوہ اس کی شکل بہت پسند ائی تھی۔

20250429_234102.jpg

کیا اپ کو لگتا ہے کہ کیک صرف خوشی کے مواقع کو منانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔جیسے ہی سالگرہ ،شادی وغیرہ

میں اوپر گزری کر چکی ہوں کہ کیک کو خوشی کی علامت گردانہ جاتا ہے۔واقعی میرا خیال اپ کی سوچ سے ملتا ہوا ہے کہ کیک واقعی خوشی اور سالگرہ وغیرہ منانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔

20250429_233850.jpg

20250429_233825.jpg

کسی بھی بچے کی سالگرہ ہو یا بڑے کی گھر میں کیک منگا نہ یا بنانا ایک عام رواج بنتا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ شادی کے مواقع بھی ایسے ہوتے ہیں جس میں کیک لازمی موجود ہوتا ہے۔گھر پر کوئی دعوت ہو یا بچوں کی کوئی پارٹی ہو کیک کا ائٹم لازمی نظر اتا ہے۔حتی کہ لوگ ون ڈش پارٹی میں بھی کیک رکھنا پسند کرتے ہیں۔

20250429_233806.jpg

20250429_233730.jpg

میری بیٹی کو کہ ایک بہت زیادہ پسند ہے اور ہمارے گھر میں اکثر و بیشتر کیک بنتا رہتا ہے۔کیونکہ بازار سے کہ خریدنا کافی مہنگا پڑتا ہے لہذا ہم نیٹ سے ریسپی دیکھ کر نئے نئی طرح کے کیک بنانا چاہتے ہیں اور اکثر و بیشتر اس میں کامیابی بھی حاصل ہو جاتی ہے۔

20250429_233933.jpg

ہمارا یوم ازادی جب بھی اتا ہے تو لازمی کوئی نہ کوئی بچہ گھر میں جھنڈے کی شکل کا کیک بنانے کی کوشش کرتا ہے یہ کیک بھی میری بیٹی نے بنانے کی کوشش کی تھی جو میں اپ کے ساتھ شیئر کر رہی ہوں۔

اپنے پسندیدہ کیک کی وضاحت کریں اپنے

ویسے تو میں میٹھا پسند کرتی ہوں اور مجھے ہر طرح کا کیک کھانا پسند ہے۔مگر جب مجھ سے میری پسند پوچھی جاتی ہے کہ اپ خاص طور سے کون سا کیک کھانا پسند کریں گی تو مجھے چاکلیٹ کیک ہی پسند اتا ہے۔بے شک چھوٹا سا پیس کھاؤں لیکن چاکلیٹ کیک کا ذائقہ زبان سے لے کے روح تک سرائیت کر جاتا ہے۔

20250429_234045.jpg

ضروری نہیں ہے کہ چاکلیٹ کیک کو فل چاکلیٹ سے کور کیا جائے اگر سادہ کریم کیک ہو اور اس کے اوپر تھوڑی بہت چاکلیٹ بھی لگا دی جائے تو وہ بھی ہم سب شوق سے کھاتے ہیں کیونکہ چاکلیٹ ہم سب گھر والوں کی کمزوری ہے۔

میرے پاس مختلف مواقع کی لی ہوئی کیک کی تصاویر موجود ہیں جو میں اپ کے ساتھ شیئر کر رہی ہوں۔

20250429_233749.jpg

یہ کیک میری بہن لے کر ائی تھی۔اور چونکہ میری بیٹی کی سالگرہ تھی اس وجہ سے اس کا پورا اختیار اس کے کے اوپر تھا اور اس نے اپنے مالکانہ حقوق کو ظاہر کرنے کے لیے اس کے ساتھ ایک تصویر بھی لی۔🙃

20250429_233919.jpg

یہ کیک ہمارے گھر میں نہیں ایا تھا مگر ہمیں کھانے کا موقع ضرور ملا تھا کیونکہ یہ میرے شوہر کے بھائی کے گھر میں دعوت کے طور پہ نکالا گیا تھا۔ذائقہ میں بہت لذیذ تھا حالانکہ میرے بچے پائن ایپل نہیں کھاتے لیکن اس کے اوپر لگا ہوا بائن ایپل بھی ذائقے دار اور رسیلہ تھا لہذا بچوں نے وہ بھی شوق سے کھایا۔

20250429_234121.jpg

یہ کیک میرے بہنوئی جو کہ ایک ڈاکٹر بھی ہیں۔کی ان کی پی ایچ ڈی مکمل ہونے پر ان کو تحفہ گفٹ کیا تھا۔

C3TZR1g81UNaPs7vzNXHueW5ZM76DSHWEY7onmfLxcK2iPde2paVp8yBLQDv9p8EUdMaxTwLy6bZTVYbWbsZzZAXb9QBNLJLRaBtEtLKc4sKpxjtkTVWgYW.png

میں امید کرتی ہوں کہ اپ کو میری پوسٹ پسند ائی ہوگی کیونکہ میرے پاس کیک کی بہت زیادہ کلیکشن موجود ہے لہذا اپ کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے مجھے کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

میں اس مقابلے میں اپنے ایسٹیمیٹ کے کچھ ساتھیوں کو بھی دعوت دوں گی تاکہ وہ بھی اپنی خوبصورت یادیں ہمارے ساتھ شیئر کریں۔

@pinkring@maazmoid123,@uzma4882

Sort:  
Loading...
 4 months ago 

Hola @hafsasaadat90, me encantaron las diversas fotografías de pasteles, que dejas en tu escrito.

Nada más rico que comer pastel de chocolate, es el que más me gusta.

Saludos.

 4 months ago 

بہت شکریہ میری پوسٹ اور تصاویر کو پسند کرنے کا واقعی چاکلیٹ کیک ایک ایسی چیز ہے جس کے لیے کبھی بھی انکار نہیں ہوتا

Hola chef @hafsasaadat90!

Gracias por participar en el concurso "Mi Gusto Por: Las Tortas"

Las tortas son delicioso manjar definitivamente ideal para cualquier ocasión siempre tenemos esos Gratas recuerdas de tortas que han sido únicas y especiales comparto con ustedes el gusto por las tortas de chocolate definitivamente son únicas e irresistibles.

Te deseo muchos éxitos y bendiciones 🤗

Saludos

 4 months ago 

پوری پوسٹ پڑھنے کا بہت شکریہ