My taste for: Milk، Protein shake Making, Pakistan
السلام علیکم ،
دودھ
دودھ ایک ایسی غذا ہے جس کی تاثیر بہت دیربہ ہے۔انسان جب دنیا میں اتا ہے تو جو غذا اس کے جسم میں سب سے پہلے جاتی ہے وہ دودھ ہے۔بنیادی طور پر انسان کو دودھ کے ذریعے ہی نشونما دی جاتی ہے۔
ہماری ہڈیوں اور پٹھوں کے لیے دودھ کا استعمال بہت ضروری ہے۔ہمارے جسم میں کیلشیم وٹامن ڈی پروٹین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے دودھ بہت کارامد ہوتا ہے۔
اج کل کے دور میں خالص دودھ ملنا ناممکن ہو گیا ہے اور بہت مشکل سے خالص دودھ کو تلاش کیا جاتا ہے جو لوگ خالص گائے بھینس یا بکری کا دودھ پیتے ہیں ان کی صحت میں اور پاؤڈر ملک پینے والوں کی صحت میں زمین اسمان کا فرق ہوتا ہے۔ہمیں بھی اج کل نہ خالص دودھ پینا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے ہمارے بچوں میں بھی اور ہمارے اندر بھی کیلشیم کی کمی خاص طور سے نظر انا شروع ہو گئی ہے۔حالانکہ اج سے 10 سال پہلے ایسا نہیں تھا ہمیں مکمل طور پر خالص بھینس کا دودھ حاصل ہوتا تھا اور ہم وہی استعمال کرتے تھے
اپ نے ہم سے اس مقابلے میں کچھ سوالات پوچھے ہیں۔
کیا اپ اکثر دودھ پیتے ہیں؟
جی واقعی ہماری کوشش ہوتی ہے کہ تمام فیملی ممبرز روزانہ ایک گلاس دودھ ضرور پییں۔اگر ہم دودھ نہ پییں تو دودھ سے بنی ہوئی کوئی نہ کوئی چیز ضرور استعمال کرتے ہیں۔کبھی کبھار دہی بھی جما لیتے ہیں اور دہی کا استعمال کرتے ہیں۔
میرے چار بچے ہیں اور ہم دو میاں بیوی ۔ ہم لوگ روزانہ ایک گلاس دودھ پیتے ہیں۔
اپ کی دودھ کی ترجیح کیا ہے؟مکمل،اسکمڈ،نیم اسکمڈ،لیکٹوز فری،یا پلانٹ بیسڈ۔
ویسے تو میری ہمیشہ سے یہ خواہش ہوتی ہے کہ مکمل دودھ پیا جائے۔نہ صرف میں بلکہ میرے بچے بھی مکمل کریم والا دودھ یہ۔مگر چونکہ ہمارے گھر میں دودھ کے اوپر ائی ہوئی ملائی پراٹھا اور بریڈ کے ساتھ کھائی جاتی ہے اس لیے مجھے دودھ کے اوپر سے ملائی اتارنی ہوتی ہے اور وہ اس کے ملک بن جاتا ہے۔بچوں کو خاص طور سے مکمل دودھ دینا ضروری ہوتا ہے جب کبھی ہم بھلائی استعمال نہ کریں تو میں بچوں کو ملائی کے ساتھ دودھ دینا پسند کرتی ہوں اور ایک طرح سے شیک بنا دیتی ہوں۔کیونکہ بچے زیادہ تر دودھ میں اتی ہوئی ملائی پسند نہیں کرتے لیکن جب بلینڈر میں بلینڈ ہو جاتی ہے تو وہ منہ میں نہیں اتی اور ارام سے پی لی جاتی ہے۔مکمل دودھ میں ہوتی ہے وہ اسکمڈ اور نیم اسکمڈ میں نہیں ہوتی۔یہی وجہ ہے کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ جہاں تک ہو سکے میں اپنے بچوں کو مکمل دودھ پیش کروں۔
مگر چونکہ ایسا ہونا ہمارے گھر میں ممکن نہیں ہے اس لیے مجھے مجبورا اسکمڈ ملک پیش کرنا پڑتا ہے۔
دودھ سے لطف اندوز ہونے کا اپ کا پسندیدہ طریقہ کیا ہے؟اکیلے،کافی کے ساتھ،اس موتھیز یا سیریل کے ساتھ۔
ویسے تو دودھ جتنا خالص ہو اتنا ذائقے دار ہوتا ہے۔مگر مجھے دودھ کو شیک کی صورت میں استعمال کر کے بہت مزہ اتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ میں مختلف اوقات میں مختلف اشیاء کو دودھ کے ساتھ بلینڈ کر کے اس کا شیک بنا لیتی ہوں۔میں نے اج اپ کے ساتھ دودھ میں پروٹین پاؤڈر کا شیک بنانے کا طریقہ بھی شیئر کرنا ہے۔یہ پروٹین پاؤڈر بازار سے نہیں خریدا گیا بلکہ گھر میں خود بنایا گیا ہے میں امید کرتی ہوں کہ اپ کو یقینا پسند ائے گا۔
کیا اپ کا دودھ کا کوئی پسندیدہ برینڈ ہے؟
مجھے خالص دودھ پسند ہے مطلب کہ گائے بھینس یا بکری نصبی جانور کا دودھ ہو وہ خالص حالت میں ہی پسند ہے۔مجھے پاؤڈر ملک اور ڈبے کے ملک زیادہ خاص پسند نہیں اتے۔جب کبھی مجھے خالص دودھ میسر نہ ائے تو مجبورا ڈبے کا دودھ یا پاؤڈر دودھ استعمال کر لیتی ہوں۔یہی وجہ ہے کہ میں کسی خاص برینڈ کو ریفر نہیں کرتی۔جو میسر ا جائے وہی استعمال کر لیتی ہوں۔کیونکہ مجھے الحمدللہ خالص دودھ میسر ا جاتا ہے اور میں وہی استعمال کرتی ہوں۔
اپ کے علاقے میں ایک کلو پاؤڈر دودھ یا خالص دودھ کی کیا قیمت ہے اسٹیم ڈالر میں؟
ہم لوگ اج کل جو دودھ استعمال کر رہے ہیں اس کی پاکستانی قیمت 220 روپے کلو ہے۔پاؤڈر ملک کی قیمت 1100 روپے کلو ہے۔اگر ہم خالص دودھ کو اسٹیم ڈالر میں کنورٹ کرتے ہیں تو وہ ایک ڈالر سے بھی کم بنتا ہے۔جبکہ 1100 ڈالر کو سٹیم ڈالر میں کنورٹ کریں تو پانچ اسٹیم ڈالر بنتے ہیں۔
ایک ڈش یا مشروب کی وضاحت کریں جس میں دودھ بنیادی جزو ہو؟
میں یہاں پر اپ کو پروٹین شیک بنانے کی ترکیب شیئر کر رہی ہوں جس میں دودھ کا ہونا لازمی ہے۔
پروٹین پاؤڈر بنانے کے لیے استعمال ہونے والی اشیاء ہیں
بادام،چاروں مغز،کدو کے بیچ،ستو پاؤڈر،پاؤڈر دودھ،سونف،کوکو پاؤڈر،رولڈ اوٹس۔
ان تمام اجزاء کو گرائنڈر مشین میں باریک پیس میں اور اپس میں مکس کر لیں۔اب دو کیلے لے کر دودھ میں گرائنڈ کریں اور پراؤٹ پروٹین پاؤڈر ایک چمچہ مکس کر کے پروٹین شیک تیار کر لیں۔
لذیذ اور ذائقہ داد پروٹین شیک تیار ہے۔
میں امید کرتی ہوں کہ اپ کو میری پوسٹ پسند ائی ہوگی شکریہ۔
مقابلے اس مقابلے میں میں اپنے کچھ ساتھیوں کو بھی شرکت کی دعوت دوں گی۔
@suryati,@fuli,@pendora
Hola chef @hafsasaadat90!
Gracias por participar en el concurso "Mi gusto por: La leche"
La leche y una bebida nutricional indispensable para el fortalecimiento de nuestros huesos me encantó ese batido sustancioso y nutritivo que nos has presentado!.
Te deseo muchos éxitos y bendiciones 🤗
Saludos
جزاک اللہ