Recipe of the Day, Meggie noodles pizza, Pakistan
السلام علیکم ،
میں اج اس مقابلے میں اپنی خود ساختہ ترکیب لے کر ائی ہوں۔نوڈلز ہر گھر میں ہر بچے کو پسند ہوتے ہیں ہمارے گھر میں بھی سب بچے نوڈلز بہت شوق سے کھاتے ہیں لہذا میں نوڈلز کو مختلف طریقوں سے بنانے کی کوشش کیا کرتی ہوں۔انسٹنٹ میگی نوڈلز کا پزا اج میں اپ کے ساتھ شیئر کر رہی ہوں۔
میگی نوڈلز پزا
اس کو بنانے کا طریقہ بہت ہی اسان اور انسٹنٹ ہے۔سب سے پہلے میگی نوڈلز کو سادے پانی میں ابال لیں
اب ایک الگ برتن میں انڈا پھینٹیں اور اس کے اندر درج زیل مصالحے مکس کریں۔
نمک
چکن چیز پاؤڈر
کالی مرچ پاؤڈر
کٹی ہوئی مرچ
باریک کٹی ہوئی گاجر
تمام اجزاء کو انڈے کے اندر اچھی طرح پھینٹ لیں۔
ابلے ہوئے میگی نوڈلز کے اندر انڈے کا امیزہ مکس کر کے پزا کی دو تیار کرنے کے لیے تیار ہوں
اب ایک پزا پین لیں اور اس کے اندر ائل کو گریس کر لیں۔اور میگی نوڈلز کا امیزہ پین کے اندر اچھی طرح پھیلا کےڈھک کے پکائیں۔
میرے گھر میں چونکہ اس وقت چیز موجود نہیں تھا لہذا میں اس کو ڈال نہیں سکی اس موقع پر اگر چیڈر چیز کو باریک کدوکش کر کے پزا کے اوپر پھیلا دیں تو بہت ہی ذائقے دار پیزا ریڈی ہوتا ہے مگر اس کے بغیر بھی سٹیم میں پکا ہوا ہلکی انچ پر بنا ہوا یہ پزا سب بچوں کو بہت پسند اتا ہے صحت کے لحاظ سے بھی یہ بہت اچھا اور فائدہ مند ہے۔
میں امید کرتی ہوں بچوں کی ماؤں کو یہ ریسپی ضرور پسند ائے گی کیونکہ بچے سارے ہی نوڈلز کے شوقین ہوتے ہیں اور یہ اسانی سے بن جانے والا پزا بچوں کی مائیں بہت اسانی سے بنا سکتی ہیں۔
میں اس ذائقے دار مقابلے میں اپنے کچھ ساتھیوں کو بھی شرکت کی دعوت دوں گی۔
Greetings, chef @hafsasaadat90!
It's always a pleasure to enjoy your posts And when they comply with the previously established rules and regulations, here I leave you the link to the dynamics of the recipe of the day so that you can read carefully and comply with the rules established there.
https://steemit.com/hive-180301/@lirvic/concurso-la-receta-del-dia-semana-nro-75-contest-recipe-of-the-day-week-no-75