Recipe of the Day. Week No. 58،Fry fish recipe, Pakistan
السلام علیکم ،
اج کے اس لذیذ مقابلے میں میں اپ کو لذیذ قسم کی مچھلی تیار کرنا سکھاؤں گی۔مچھلی زیادہ تر تلی ہوئی ہے پسند اتی ہے۔ویسے تو مچھلی کا سالن بھی بنایا جاتا ہے اور لوگ اس کو کبابوں میں بھی استعمال کیا کرتے ہیں مگر ہمارے گھر میں سب لوگ تلی ہوئی مچھلی چوک سے کھاتے ہیں۔اس میں بھی کانٹے نکالتے ہوئے سب کو فکر ہوتی ہے کہ کوئی اور شخص کانٹی نکال کے دے دے تو ہم اسانی سے کھا لیں۔
یہی وجہ ہے کہ موسم جب اتا ہے تو ہمارے گھر میں صرف ایک یا دو دفعہ ہی مچھلی پک سکتی ہے۔
میں اج اپ کے ساتھ اپنے اس موسم میں پکائی ہوئی مچھلی کی ترکیب شیئر کرنے لگی ہوں۔
فرائی فش
مچھلی پکانے کے لیے چند باتوں کا بہت خیال رکھنا پڑتا ہے میں اپ کو اپنی ترکیب میں وہ اہم احتیاطی تدابیر بھی بتاؤں گی۔
جب بھی مچھلی پکانی ہو تو اس کو دھوئے بغیر بارات میں نکال لیں۔اور ادھا کپ سرکہ لے کے پوری مچھلی پہ پھیلا لیں۔اس کے بعد چار پانچ چمچے نمک اور بہت سارا پانی ڈال دیں تاکہ مچھلی اس پانی میں ڈوب جائے۔
مچھلی کو تقریبا ایک گھنٹے تک پانی میں ڈبو کے رکھیں۔اس سے زیادہ وقت لگا سکتے ہیں اس سے کم ٹائم نہ لگائیں۔
اس طرح مچھلی کے اوپر جو چھلکے چپکے ہوئے رہ جاتے ہیں وہ بھی اتر جائیں گے اور بجلی کے اندر جو اپنے بساند ہوتی ہے وہ بھی ختم ہو جائے گی۔
مصالحہ
ایک کپ بیس
ادھا کپ میدہ
لے کر اچھی طرح مکس کر لیں۔تاکہ پاؤڈر اشیا میں کوئی گٹھلی موجود نہ رہے
تین چمچی بھنا کٹا زیرہ
ایک چمچی پسی ہوئی لال مرچ
ایک چمچی اجوائن
حسب ضرورت نمک
ایک چمچی کٹی ہوئی لال مرچ
تین چمچی لہسن ادرک کا پیسٹ
تین چمچ لیموں کا رس
تھوڑا سا پانی
تمام مصالحے بیسن میں ڈال کے تھوڑا تھوڑا پانی ڈالیں اور گاڑھا سا پیسٹ بنا لیں۔
تھوڑا سا فوڈ کلر بھی ملا لیں۔
اب اس امیزے میں مچھلی جو کہ پانی میں بھیگی ہوئی رکھی تھی اس کا پانی پھینک گرے اور اس کے قتل ایک ایک کر کے مکس کرنا شروع کر دیں۔
مچھلی کے تمام قتلوں پر اچھی طرح بیزن کا امیزہ دونوں سائیڈ سے لگا لے اور ایک رات کے لیے رج میں ڈھک کے رکھ دیں۔اس طرح مچھلی کے اندر اچھی طرح مصالوں کا ذائقہ چلا جائے گا اور جب بھی پکانی ہو فرج سے نکال کے فرائی کر لیں لذیذ اور ذائقہ دار مچھلی تیار ہے۔
اس ترکیب کو اپنے گھر میں یہ ضرور ازمائے گا اور بتائیں کہ کیسی مچھلی بنی۔
اس امید کے ساتھ اپنی پوسٹ کا اختتام کرتی ہوں کہ اپ کو میری بنائی ہوئی مچھلی کی ترکیب پسند ائی ہوگی شکریہ۔
منہ میں رس گھولنے والے ذائقے مقابلے میں میں اپنے کچھ ساتھیوں کو بھی دعوت دینا چاہتی ہوں
https://x.com/STEEMITENT9255/status/1912756551699284289