The benefits: of garlic، Pakistan
السلام علیکم ،
لہسن
لہسن ایک ایسی سبزی ہے جو کہ ہر گھر میں ہی موجود ہوتی ہے۔کھانے میں استعمال ہونے والی یہ سبزی ہمارے لیے بہت فائدہ مند ہے۔اور اکثر و بیشتر سبزی گوشت دال بنانے میں اس کا اہم کردار ہوتا ہے۔کھانوں کا ذائقہ بڑھانے کے لیے لہسن کا استعمال کرنا بہت مفید ہے۔
فوائد
بلڈ برشر اور شوگر کو کنٹرول کرنے میں بھی لہسن بہت کارامد ثابت ہوتا ہے۔
ہمارے جسم میں بڑھتے ہوئے کولیسٹرول کی مقدار کو مناسب رکھنے میں لہسن بہت کارامد ثابت ہوتا ہے۔
اکثر لوگ لہسن کو چٹنی میں بھی کچا ڈال کے استعمال کرتے ہیں اور وہ بہت ذائقے دار اور فائدہ مند ہوتی ہے۔
بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں بھی لہسن بہت کارامد ہے۔
لہسن کا استعمال ہڈیوں کی طاقت کے لیے بھی مفید ہے۔
قوت مدافعت کو بڑھانے میں بھی لہسن کام اتا ہے۔
اکثر بچوں کے کان میں درد رہتا ہے اس کے لیے بھی لہسن کا ایک جوا چھیل کر تھوڑے سے سرسوں کے تیل میں جلا لیں اور ٹھنڈا ہونے پر کان میں ڈال دیں تو کان کے درد کو ارام ا جاتا ہے۔
لہسن کو کچی شکل میں پاؤں پہ ملنے سے رات کو نیند ارام سے اتی ہے۔
جو لوگ بے خوابی کا شکار رہتے ہیں وہ رات کو لہسن کا استعمال شروع کر دیں تو ان کو بے خوابی کی تکلیف کم ہو جائے گی۔
دل کے مریضوں کو بھی لہسن کا جوس سیب کا جوس اور سرکہ ملا کے دیا جاتا ہے تاکہ ان کے دل کی شریانوں کو کھولا جا سکے۔غرض لہسن سر سے لے کر پاؤں تک ہر طرح کی تکالیف کے علاج میں کام اتا ہے۔
شہد کے ساتھ لہسن کو ملا کر استعمال کرنے سے گلے کے انفیکشن میں ارام اتا ہے۔
مردوں میں ایتھلیٹک خصوصیات کو بڑھانے کے لیے بھی لہسن کا استعمال کروایا جاتا ہے۔
خاص طور سے طاقت والے کام کرنے کے لیے مردوں کو لہسن کا استعمال کرنا چاہیے یعنی محنت مزدوری جیسے جسمانی طاقت والے کام انسان کو جلدی تھکان کا شکار کر دیتے ہیں اور وہ تھک کے بیٹھ جاتے ہیں اسی لیے جب لہسن کا استعمال کرتے ہیں تو ان کی تھکن سے حالت بری نہیں ہوتی۔
اگر ہم یہ کہیں کہ لہسن ہمارے گھر میں موجود ہو اور ہم اس کو استعمال نہ کریں تو ہم ایک بہت بڑے خزانے سے محروم رہ جائیں گے تو غلط نہ ہوگا۔
میری خواہش ہے کہ اتنی زبردست مقابلے میں میرے کچھ ساتھی بھی حصہ مل۔
@fuli,@pendora,@keiri
Saludos amigos
El ajo es muy beneficioso para nuestro organismo porque posee muchas propiedades curativas.
https://x.com/STEEMITENT9255/status/1933250223373246713?t=05Hjq5TZw5bigQuoXllz5g&s=19