New competition, funny or weird vegetables (No. 30), Pakistan
السلام علیکم ۔
الو ایک ایسی سبزی ہے جو کہ ہمارے گھر میں ہمہ وقت موجود ہوتی ہے۔اور اس میں ہر طرح کے الو نظر اتے رہتے ہیں۔کبھی کبھار الو میں ایسے بھی نکل اتے ہیں جو اندر سے کیڑا کھائے ہوئے ہوتے ہیں جبکہ ان کی شکل اوپر سے بالکل صاف ہوتی ہے جس سے بالکل محسوس نہیں ہوتا کہ اندر کوئی مخلوق زندہ ہے۔
زیر نظر الو دیکھنے میں بھی بہت عجیب سا ہے اور جب ہم نے اس کو چھیل کے کاٹا تو اس میں موجود کیڑے نے اپنی زندگی کا پتہ دیا۔اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ انسان کی سوچ وہاں تک نہیں جا سکتی جہاں تک اللہ نے ہر مخلوق کی خوراک رکھی ہے۔
زمین سے نکلنے والی یہ سبزی عجیب الخلقت شکلوں میں پائی جاتی ہے۔مگر ذائقے میں اتنی لذیذ ہوتی ہے کہ اس کی شکل کی طرف دھیان دینا یاد ہی نہیں رہتا۔مختلف طریقوں سے بنائے گئے الو کی مختلف ریسپیز اکثر و بیشتر ہم اپ کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔اج بھی میں الو فرائی کرنے کا ایک خوبصورت طریقہ بتاؤں گی۔
الوں کو باریک کاٹ کے بیسن کے امے سے میں ڈپ کر کے فرائی کر لیں تو بہت ہی ذائقہ دار الو کے پکوڑے بنتے ہیں۔
اس مقابلے میں میں اپنے کچھ ساتھیوں کو بھی شرکت کی دعوت دیتی ہوں۔@kerie,@jannatakhtar,@hamad