New competition, funny or weird vegetables (No. 32،Squash, Pakistan
السلام علیکم ،
میں اج کے اس مقابلے میں جس سبزی کا تعارف اپ سے کرواؤں گی اس کو عرف عام میں کدو کہا جاتا ہے۔
کدو/لوکی
گرمی کے موسم میں انے والی یہ سبزی بہت فائدے مند اور صحت بخش ہوتی ہے۔جلدی امراض میں اس کا استعمال بہت مفید ہے۔یہ پانی کا بہت بڑا ذخیرہ موجود ہوتا ہے۔
کدو کو بہت سارے لوگ ناپسند کرتے ہیں مگر اس کے فائدے سننے کے بعد وہ بھی اس کو ناپسند کے بجائے پسند کرنا شروع کر دیں گے۔
ہمارے ملک پاکستان میں کدو و کافی زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے۔اس کے علاوہ ہمیں اس سے نہ صرف ذائقہ کی وجہ سے لگاؤ ہے بلکہ دینی لحاظ سے بھی یہ پسندیدگی کا باعث ہے۔ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو کدو بہت پسند تھا یہی وجہ ہے کہ ہم مسلمان کدو کو ہمارے پیارے نبی کی مناسبت کی وجہ سے بھی شوق سے کھاتے ہیں۔
کدو کو پکانے کے مختلف طریقے ہوتے ہیں۔کبھی اس کی بھجیا بنائی جاتی ہے تو کبھی اس کو گوشت کے ساتھ ڈالا جاتا ہے کبھی شعبے والا تو کبھی گھنا ہوا پسند کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ کدو کو رائتے کی شکل میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔کچھ لوگ کدو کو کچا سلاد کی صورت میں بھی کھانا پسند کرتے ہیں۔اس کی مختلف اشکال ہوتی ہیں اگر یہ لمبا ہو تو اس کو لوکی کہا جاتا ہے اور اگر یہ گول شکل میں ہو تو اس کو کدو کہا جاتا ہے۔حالانکہ دونوں ایک ہی چیز ہیں پکانے میں بھی اور ذائقے میں بھی مگر چونکہ اس کی شکل اور سورج چینج ہو جاتی ہے اس وجہ سے اس کا نام بدل دیا جاتا ہے۔
گرمی کے موسم میں زیادہ تر ٹھنڈی سبزی پکانے میں ہی مزہ اتا ہے۔سب سے اسانی سے اور اپنے ہی پانی میں پک جانے والی یہ سبزی نہ صرف ہماری اسکن کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ ہمارے جگر کو بھی ٹھنڈک پہنچاتی ہے اس کے علاوہ معدے کا نظام بھی بہترین کر دیتی ہے۔اس میں موجود پانی سے وٹامن سی اور کے کی کمی دور ہو جاتی ہے۔
میں ہمیشہ اس مقابلے میں اپنے ایسے ساتھیوں کو دعوت دیتی ہوں جو کہ بہترین تصاویر شیئر کرنے میں ہمارے ساتھ ہوتے ہیں۔مثلا
Terus temanku, apakah labu tersebut memang bentuknya kecil seperti ini?
Pumpkin is really big vegetable but it is not a pumpkin it is is squash.
O..... jadi itu buah squash, saya belum pernah melihat sebelumnya
ہمارے ملک میں گرمی کے موسم میں یہ سبزی کافی زیادہ نظر اتی ہے۔پمپ کن میٹھا ہوتا ہے اور یہ بھیگی ہوتی ہے
Benarkah.... saya tidak pernah memakan buah ini..... saya juga tidak pernah melihat di jual di pasar mungkin di tempatku tidak ada ya
واقعی یہ ہو سکتا ہے کہ یہ وہاں پر کاشت نہ کی جاتی ہے