One Picture, One Story"Pakistan
السلام علیکم ،
مجھے یہ مقابلہ بہت پسند ہے مگر میں نے اس میں کبھی حصہ لینے کی کوشش نہیں کی کیونکہ اکثر اوقات میرے سامنے ایسی تصاویر اتے ہیں جن پر بہت اچھی سٹوریز لکھی جا چکی ہوتی ہیں اور ان کے سامنے مجھے اپنی سٹوری کوئی ویلیو والی نہیں محسوس ہوتی یہی وجہ ہے کہ میں کبھی اس میں حصہ نہیں لیا لیکن اج میں خود بخود اس مقابلے میں حصہ لے رہی ہوں کیونکہ مجھے اس مقابلے میں حصہ لینا ہی تھا۔
ڈاکٹر نے جان کو بہت سختی سے ریڑ کی ہڈی کے مناسبت سے ایکسرسائز کرنے کا کہہ دیا تھا کیونکہ اس کی لڑکی ہڈی کے درمیان چکنائی کی کمی انا شروع ہو گئی تھی جس کی وجہ سے اس کی کمر میں اکثر و بیشتر درد رہا کرتا تھا۔
ہر وقت لیپ ٹاپ اور موبائل پہلے دی رہنے کی وجہ سے وہ نہ سوشل تھا اور نہ ہی اس کا جسم ایکٹو تھا۔دنیا کے سامنے اس کی شخصیت صرف ایک کمپیوٹر پہ بیٹھنے والے شخص کی جیسی تھی مگر اس کو خود معلوم تھا کہ وہ اپنے ساتھ کتنی بڑی نا انصافی کر رہا ہے۔یہی وجہ ہے کہ جب وہ چیک اپ کے لیے اپنے معالج کے پاس گیا تو اس نے سختی کے ساتھ اس کو ایکسرسائز کرنے اور مارننگ واک کرنے کو کہا۔
جان سوچ میں پڑا تھا کہ وہ مارننگ واک کے لیے کیسے جائے گا جب کہ ساری رات کمپیوٹر پہ کام کر کے اس کی انکھیں اور جسم اتنا بے جان ہو جاتا ہے کہ صبح کے وقت اس کی انکھ کھلنا اور مارننگ واک بھی جانا ناممکن لگ رہا تھا۔مگر جب اس کے بیٹے اہلس نے کہا کہ وہ اپنے باپ کے ساتھ واک پہ جانے اور اس کو بیدار کرنے میں مدد کرے گا تو خود بخود اس کے چہرے پر حیرانی اگئی۔اور واقعی ایسے ہی ہوا جیسے ہی الف کے اسکول جانے کے لیے اس کی ماں نے اس کو اٹھایا اہلس دوڑتا ہوا اپنے باپ جون کے کمرے میں پہنچ گیا اور اس کو لے کر باہر نکالنے میں کامیاب ہو گیا۔حالانکہ جان کی حالت بہت بری ہو چکی تھی ساری رات جاگ گئے کام کرنے کی وجہ سے۔مگر بیٹی کا معصوم اور پرزور اصرار دے کر اس کو بستر چھوڑنا پڑا اور اب باہر ا کے وہ اپنے بیٹے کا بہت مشکور تھا کیونکہ صبح کی تازہ ہوا نے اس کی مزاج پر بہت پیارا اثر ڈالا اور وہ خوشگوار موڈ میں اگیا۔
جاگنگ ٹریک پہ بھاگتے ہوئے اس کو اپنا جوانی کا وقت یاد رہا تھا جب ابھی اس کی شادی نہیں ہوئی تھی اور وہ روزانہ اپنے دوستوں کے ساتھ مارننگ واک بھی جاتا تھا ساتھ میں ہلکی پھلکی ایکسرسائز کر کے اپنے اپ کو تر و تازہ رکھتا تھا۔مگر شادی کے بعد وقت گزرنے کے ساتھ گھریلو مسائل اور معاشی تنگی نے اس کو اتنا مصروف کر دیا کہ وہ مستقل انٹرنیٹ پر کام کر کر کے کمانے کی کوشش کرتا تاکہ گھر کا خرچ چل سکے۔فکر معاش میں وہ اتنا غرق ہو گیا کہ اپنے گھر والوں سے بھی دور ہونا شروع ہو گیا ساری رات جاگ کے کام کرتا اور دن میں ارام کر کے دوبارہ اٹھنے کے بعد لیپ ٹاپ اور موبائل پہ ہی لگا رہتا تھا۔
اج جب وہ اپنے بیٹے کے ساتھ جوگنگ کر رہا تھا تو اس کے بیٹے نے چھوٹے چھوٹے بہت سارے سوالات اس سے پوچھے تاکہ اس کو بوریت محسوس نہ ہو اور وہ خوشگواری کے ساتھ واک کرتا رہے اور واقعی ایسا ہی ہوا کیونکہ وہ اپنے بچے کی پیاری پیاری باتوں سے محذوظ ہو رہا تھا اور اس کی طبیعت پہ اس کی باتیں بہترین اثر ڈال رہی تھیں اہستہ اہستہ اس کو پارک میں موجود لوگوں کے لیے بھی متوجہ کرنا شروع کیا اور وہ خوشگوار موڈ میں 15 منٹ سے لے کر 20 منٹ تک وہ سوچ کر کے گیا تھا سوچ کر کیا تھا مگر ادھے گھنٹے تک واک کرتا رہا۔
جب گھر ایا تو میں اس پر بیوی نے ناشتہ لگا رکھا تھا ناشتہ کر کے دونوں باپ بیٹا اسکول کے لیے گیٹ سے باہر کھڑے ہو گئے اور بیٹے کی بہن انے پر اس کو وین میں بٹھا کے جان واپس اپنے گھر میں اگیا حالانکہ کبھی بھی اس نے اپنے بیٹے اہلس کو سکول وین پہ سوار نہیں کروایا تھا یہ کام اس کی بیوی کیا کرتی تھی تو اج مین والے کو بھی خوشگوار حیرت کا سامنا ہوا کہ جان اس کے ساتھ کیسے کھڑا تھا۔
ایک عرصے کے بعد واک کر کے اس کو بے شک خوشی تو محسوس ہوئی تھی مگر وہ بہت تھک گیا تھا کیونکہ اس کے اعضاء بیٹھے رہنے کے عادی ہو گئے تھے اور اب اس کو نیند کے ساتھ تھکن کا بھی شدید احساس ہو رہا تھا اپنی بیوی کو بتا کے وہ دوبارہ کمرے میں چلا گیا اور سونے کے لیے لیٹ گیا۔
جب سو کر اٹھا تو اس کا بیٹا اسکول سے ا کے ہوم ورک کر رہا تھا اپنے بیٹے کو گھر پہ موجود پا کے اس کو تھوڑی شرمندگی کا احساس ہوا کہ وہ بہت دیر سویا رہا ہے مگر بیٹے نے گلے میں باہر ڈال کے پیار کیا تو اس کی شرمندگی اہستہ اہستہ کم ہونا شروع ہوئی اور بیٹے کی معصوم باتیں سن کے اس کو دوبارہ اگلے دن کے لیے ذہنی طور پر تیار ہونے میں مدد ملی۔
یہ ہمارے ملک کا المیہ ہے کہ لوگ کمانے کی فکر میں اپنی صحت کو بھول جاتے ہیں اور اکثر و بیشتر وقت سے پہلے بستر مرگ پہ پڑ جاتے ہیں۔
@pendora,@sadaf,jannatakhtar
اگر اپ لوگ بھی اس مقابلے میں شرکت کریں گے تو ہمیں بھی اپ کی بہترین تخلیق دیکھنے کو اور پڑھنے کو ملے گی۔
https://x.com/STEEMITENT9255/status/1924696265985532017