Playing photographer #9 Three or more colors.،My energy drink Pakistan

in WORLD OF XPILARlast month

السلام علیکم ،

انسان کے اندر جب کمزوری جگہ لے لیتی ہے تو مختلف قسم کے انرجی ڈرنکس اور طاقت کی غذائیں کھانا اس کی مجبوری بن جاتی ہے۔میرے ساتھ بھی اب ایسا ہی ہے جیسے جیسے عمر بڑھ رہی ہے کمزوری اور بے طاقتی محسوس ہونا شروع ہو گئی ہے۔یہی وجہ ہے کہ میں اکثر مختلف قسم کے انرجی ڈرنکس بنا کے پیا کرتی ہوں۔

20250626_232526.jpg

میں اس ڈرنک میں پودینہ،چقندر،لیموں،اور ذائقہ کے لیے کالا نمک اور چینی کا استعمال کرتی ہوں۔بلاشبہ یہ ڈرنک مجھے توانائی فراہم کرتی ہے۔ ہاضمہ بھی ٹھیک رہتا ہے ۔اس کے علاوہ آگر موٹاپے کا شکار افراد اس کا استعمال کر لیں تو بہت جلد ان کے اندر سے زائد
چربی گھل جاتی ہے اور وہ خوبصورت جسم کے مالک بن جاتے ہیں ۔

20250626_232600.jpg

اس کو اکثر اوقات کولڈ ڈرنک کے ساتھ بھی بنایا جاتا ہے ۔اس کا مزہ الگ ہوتا ہے مگر اس کے فائدے کم ہو جاتے ہیں ۔کیونکہ سوڈا صحت کے لیئے نقصان کا باعث ہوتا ہے۔ یہ ہی وجہ کہ میں سوڈا کا استعمال نہیں کیا کرتی ہوں ۔

20250626_232506.jpg

اج جب اس تین رنگوں والے مقابلے کو دیکھا تو مجھے اپنی اس تصویر کو شامل کرنا اچھا لگا۔کیونکہ اس کے اندر موجود تینوں رنگ کھلتے ہوئے اور خوش رنگ ہیں۔سرخ رنگ ہمارے جوش کو ظاہر کرتا ہے ۔جبکہ پیلا رنگ آزادی کا احساس دلاتا ہے ۔پس منظر میں موجود سفید رنگ امن کی علامت ہے ۔

7258xSVeJbKkzXhyseBP4PYz11eBDT8sW2oR1a4vfVFS6HtjnUgtYT2d3scm1Qd1VZNc53r84s1RzTzzVRaxHC3UVYy6UfkLhrWjr3HD1j5gqeXnx6XGubCsMk7tWuB7ahbAB7bC59XwK (1).gif

اس خوبصورت مقابلے میں میں اپنے کچھ ساتھیوں کو بھی شرکت کی دعوت دوں گی۔@sana-khan1@uzma4882,@maazmoid123