WOX TRAVEL CONTEST | WEEK 27،،Shah rukn e Alam Tomb, Pakistan
السلام علیکم۔
کچھ دن پہلے ہمارا ملتان جانے کا پروگرام بنا۔ملتان جائیں اور شاہ رکن عالم کے مزار پہ نہ جائیں یہ ممکن نہیں۔ملتان کے خاص پہچان ہی یہ مزار ہے۔
شاہ رکن عالم کا مزار
یہ بہت بڑی بلڈنگ ہے اس کے ساتھ ہی دوسری بلڈنگ حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانی کے مزار کی ہے۔ملتان شہر صوفیا کا شہر کہلاتا ہے۔یہاں پر بہت سارے صوفیائے کرام ائے اور انہوں نے اسلام کی تبلیغ کی۔ان کی قبریں یہاں موجود ہیں۔
اس شہر کی تاریخ بہت پرانی ہے اور یہاں پر نہ صرف مسلمان بلکہ ہندو سکھ اور دوسرے مذاہب کے لوگ بہت زیادہ موجود ہیں۔سب لوگوں کو اپنے مذہب میں مکمل ازادی ہے وہ اپنے مذہب کی عبادت مکمل ازادی کے ساتھ کرتے ہیں۔
دیکھا جائے تو یہ نہ صرف حضرت شاہ رکن عالم کا مزار ہے بلکہ یہاں پر اور بھی بہت سارے صوفیائے کرام کی قبریں موجود ہیں ایک عمارت کے اندر بہت ساری قبریں ۔
یہاں جا کر دل کی حالت بہت عجیب ہو جاتی ہے اور انسان اپنے اپ کو اپنے رب کے بہت قریب محسوس کرتا ہے۔
اس مقابلے میں شرکت کے لیے میں اپنے کچھ ساتھیوں کو بھی دعوت دوں گی۔