Llegó domingo de recuerdo, participa y gana ,Went to Bagh e jinah , Pakistan is
السلام علیکم ،
پچھلے سنڈے کو ہماری فیملی کا ارادہ بنا تو سب مل کر یعنی میرے شوہر اور ان کے دونوں بھائی اور بہن اور ان کی امی اپنے بچوں کے ساتھ پکنک منانے کے لیے باغ جنا کی سیر کو جائیں گے۔
ہمیں فون کر کے انوائٹ کیا گیا اور وہاں پہنچنے کو کہا کھانا میرے جیٹھ کی فیملی لے کر ائی اور ریفریشمنٹ میرے دیور کی فیملی لے کر ائی وہاں پہنچ کے سب نے باقاعدہ پکنک منائی اور بہت انجوائے کیا۔
یہ پارک بہت پرانا بنا ہوا ہے اور یہاں پر موجود درخت کئی سو سال پرانے بھی ہیں۔ایسے میں میں اپنے شوہر کے ساتھ واک کرنے کے لیے چلی گئی اور راستے میں مختلف اور قدیم درخت نظر ائے۔
کھوکھلے تنے ،برگد کے درخت، درختوں پہ کھدے نام، غرض بہت پرانے اور قدیم درختوں اور باغات سے گزر ہوا۔
یہ باغنا صرف بہت پرانا ہے بلکہ بہت بڑا بھی ہے۔جب ہمارا ملک وجود میں بھی نہیں ایا تھا یہ باغ اس وقت کا ہے۔اور اس میں باقاعدہ ایک پولو گراؤنڈ بھی موجود ہے۔وہاں پر اج بھی پولو کی کھیل کھیلے جاتے ہیں۔
میرے جیٹ کی بیٹیوں نے وہاں پر ایستھیٹک پکنک منانے کا پلان بنایا تھا ۔اسی وجہ سے انہوں نے وہیں پہ فریش نوڈلز بنائے۔ فریش کافی اور پزا بیک کیا ۔یہ سب کچھ کرنے کے لیے وہ لوگ سلنڈر کا چولہا اور سامان لے کر ائی ہوئی تھی اور باقاعدہ الگ سے ایک سیٹ اپ تیار کر کے وہاں پر انتظام کیا۔
نوڈلز میں ڈالنے کے لیے انڈا اور مصالحے بھی تیار کیے اور سب بچوں کے لیے گرم گرم نوڈلز تیار کیے۔
میری بیٹی ہمیشہ ایسی جگہوں پہ جا کر کچھ نیا کرنے کے خواہش میں ہوتی ہے اسی لیے وہ پودوں کے درمیان میں پائی جاتی ہے۔
جب ہم وہاں پر گھوم پھر رہے تھے تو پھولوں کے بیڈ بھی نظر ائے۔
ان کو سجانے اور ان کی مینٹیننس کے لیے کچھ لوگ مقرر تھے جو کہ نئے پودے لے کر ائے اور پرانے اور تیار پودوں کو لے کے جانے کا کام کر رہے تھے۔
پھولوں کی خوشبو اور خوبصورتی ہمیشہ میرے قدم روک لیتی ہے اتنے خوبصورت پھول ایک ساتھ سجائے ہوئے تھے کہ نظر خیرہ ہونے لگی۔
اسی دوران چھوٹی بیٹی کو جھولوں پہ جانے کا شوق ہوا ۔لہذا اس کو بچوں کے لیے مختص ایریا میں لے گئی۔ جہاں پر جھولے لگے ہوئے تھے اور بچے مختلف قسم کے جھولے لے رہے تھے۔
بڑے بچوں نے جھیل میں ووٹنگ کی وہاں پر جھیل میں موجود مچھلیاں شاید بوٹ کے اندر پھنس کے مر گئی ہوں گی اس لیے سطح پر اگئی تھیں اور لوگوں نے اٹھا کر ان کو باہر لان میں ڈال دیا تھا تاکہ کسی جانور کا پیٹ بھر سکے۔
مختلف مقامات پر اس طرح مچھلیاں پڑی ہوئی دیکھ کر پہلے تو مجھے بہت حیرانی ہوئی پر میرے شوہر نے مجھے سمجھایا کہ جیل میں اکثر مچھلیاں ووٹ کے اندر پھنس کے مر جاتی ہیں اسی وجہ سے ان کو نکال دیا جاتا ہے تاکہ چیل کوے کھالیں۔
وہ سارا دن ہم نے پارک میں گزارا اور بہت انجوائے کیا اخر کار شام کے ٹائم ہم سب واپس ائے اور اپنے اپنے گھروں کو لوٹ گئے۔
ایک خوبصورت دن کا تمام ہوا اور بہت مزیدار پکنک منائی۔
میں اس مقابلے میں اپنے کچھ ساتھیوں کو بھی بلاؤں گی۔@keri,@sojib,@shiftitamanna