rv-obra// Ganadores// Tema: "Libre"، Women portrait, Pakistan
السلام علیکم ،
اج میں نے جب یہ مقابلہ دیکھا تو مجھے اپنی بنائی ہوئی یہ تصویر یاد ارہی ہے یہ تصویر میں نے بہت عرصہ پہلے بنائی تھی۔اور اس کو بناتے ہوئے میرے ذہن میں ہرگز بھی یہ خیال نہیں تھا کہ میں اس کو کسی مقابلے میں شرکت کے لیے پیش کروں گی۔یہی وجہ ہے کہ میرے پاس اس تصویر کے ساتھ کوئی سیلفی نہیں ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ تصویر میں نے تحفے میں دینے کے لیے بنائی تھی اور اپنی دوست کو تحفہ کر بھی دی ہے۔مگر چونکہ موبائل میں میرے پاس اس کی مکمل تصویر موجود تھی لہذا وہ میں اپ کے ساتھ شیئر کر رہی ہوں۔
اس تصویر کو بنانے کے لیے میں نے سب سے پہلے ایک سادہ کاغذ لیا اور اس کے اوپر عورت کے بال بنائے۔کیونکہ مجھے لب بال پسند ہے اور ان کو مختلف ہیئر سٹائل میں باندھنا بھی بہت اچھا لگتا ہے تو اسی وجہ سے میں نے عورت کی تصویر بنانا پسند کیا۔
ویسے تو اج کل برد حضرات بھی بڑے بال رکھ رہے ہیں مگر جب بھی عورت کا ذکر زبان پہ اتا ہے تو سب سے پہلی چیز اس کے بال ہی اتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ میں نے تصویر بناتے ہوئے سب سے پہلے بال بنائے۔اس کے بعد انکھیں بنانے کی باری ائی تو مجھے اس عورت کی انکھوں میں چھپی اداسی نے بہت متاثر کیا اور بے اختیار اس کی انکھوں کی بناوٹ میں ہو گئی اہستہ اہستہ اس کی اداس انکھیں بنتی چلی گئی۔اس کے بعد کے تمام مراحل کیسے طے ہوئے مجھے یاد ہی نہیں کیونکہ یہ تصویر بہت پرانی ہے اور مجھے چونکہ بال اور انکھیں بنانے میں ہی دلچسپی محسوس کی تھی لہذا تصور میں نے اپ کے ساتھ شیئر کر دیا ہے۔
میرے مدعو کردہ افراد ہیں۔
Saludos @hafsasaadat90 el retrato está muy bien elaborado parece una obra de arte. Le recuerdo que para participar debe mostrar el paso a paso de su obra y la foto con el resultado. Bendiciones
میں نے اپنی پوسٹ میں ظاہر کر دیا تھا کہ یہ تصویر بہت پہلے کی بنی ہوئی ہے لہذا اس کے سارے سٹیپس بھی موجود نہیں ہیں اور نہ ہی میں اس کے ساتھ سیلفی لے سکی یہی وجہ ہے کہ میں نے اس مقابلے میں حصہ تو لیا مگر اس تصویر کے سٹیپس نہیں دکھا سکتی کیونکہ یہ تصویر میں نے کسی اور کے لیے بنائی تھی اور اس کی موبائل میں موجود تصویر کو ہی اپ کے ساتھ شیئر کیا ہے
Si lei esa parte pero en la dinámica cuando es una pintura, dibujo se debe presentar el paso a paso con foto tipo selfie. Te invito que elabores una obra , dibujo o manualidad y presentas paso a paso en fotografía con su resultado final validado para esta dinámica. Eres bienvenida siempre. Bendiciones
اپ کے انوائٹ کرنے کا بہت شکریہ میں اگے کوشش کروں گی کہ جب بھی کوئی تصویر بناؤں تو سٹیپ بائی سٹیپ اس کی تصاویر لیتی رہوں
میں ائندہ اس چیز کا خیال رکھوں گی کہ جب بھی کسی بھی قسم کی کوئی تصویر بناؤں تو اس کے تمام اسٹیپ اپ لوگوں کے ساتھ شیئر کروں مگر یہ چونکہ بہت پہلے بنائی تھی اور اس کی تیاری کے دوران مجھے اس کے سٹیپ کی تصاویر لینا یاد نہیں رہا لہذا میں اس کے تمام اسٹیپ اپ کے ساتھ شیئر نہیں کر سکی