Tasty/ rv-tasty, Rolled wheet porridge, Pakistan

السلام علیکم ،

گندم ایک ایسی چیز ہے جو کہ ہم اپنی روز مرہ زندگی میں مختلف شکل میں استعمال کرتے ہیں۔کبھی اس کی روٹی بنا کے تو کبھی گرمی کے موسم میں اس کا ستو پی کر۔اسی طرح گندم کا دلیہ بھی بہت شوق سے استعمال کیا جاتا ہے۔ہمارے ملک میں گندم کا دلیہ خاص طور سے حلیم کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔مگر میں حلیم کے علاوہ دلیہ کو زیادہ بھی پکاتی ہوں۔اج میں اپ کو یخنی کے ساتھ گندم کے دلیے کی ریسپی بتاؤں گی۔

یخنی میں گندم کا دلیا

20250504_201431.jpg

گندم کے دلیے کو اسانی سے پکانے کے لیے بھگونا بہت زیادہ ضروری ہے۔اگر اپ کے پاس گندم کا دلیا دانے کی شکل میں ہے تو کم از کم چار سے پانچ گھنٹے دھو کر زیادہ سارے پانی میں بھگو دیں۔اور پھر اس کے بعد ابال لیں۔

20250504_183419.jpg

یاد رہے اگر دلیا سادے پانی میں ابالیں گے تو ہی سب سے اچھے طریقے سے نرم ہوگا ورنہ مصالے ڈلنے کے بعد زیادہ دیر پکنے پر نرم ہوتا ہے۔

20250504_173818.jpg

اب دوسرے ککر کے اندر یخنی نکالنے کے لیے ہڈی کو پکنے کے لیے رکھیں۔اور اس کے اندر نمک،لہسن ادرک،تیز پتہ،گرم مصالحہ ثابت،پیاز ڈال دیں۔

20250504_173827.jpg

جتنی دیر میں دلیا نرم ہوگا اتنی دیر میں یخنی نگل ائے گی۔کھلے پانی میں ہڈی پکنے پر ہڈی کا جوس اچھے طریقے سے نکلے گا اور وہ یخنی دلیے میں ڈل کر نیا ٹیسٹ دے گی۔

20250504_184158.jpg

جب دلیا ابل جائے تو اس کے اندر یہ یخنی بھی ڈال دیں۔اب ایک الگ فرائی پین میں ایک پیاز فرائی کریں۔
20250504_195533.jpg

پیاز کے اندر کچھ مصالحے بھی ڈالیں مثلا نمک، اجینو موتو ،چکن پاؤڈر ،اچار گوشت مصالحہ ،ٹماٹر۔

20250615_081344.jpg

تمام مصالحے اچھی طرح بھون لیں اور بھنے ہوئے مصالحے کو یخنی کے ساتھ پکتے ہوئے دلیے میں ڈال دیں۔

20250504_200210.jpg

اب مزید ادھا گھنٹہ پکا لیں تاکہ مصالحہ دلیے کے اندر اچھی طرح مکس ہو جائے۔
ادھے گھنٹے کے بعد چولہے کی انچ بند کر دیں اور ہرا دھنیا ہری مرچیں ،لیموں ،تلی ہوئی پیاز ،ادرک وغیرہ ڈال کر پیش کریں

20250504_201429.jpg

ہمارے گھر میں تلی ہوئی پیاز کو اوپر سے چھڑکنے کے لیے پسند نہیں کیا جاتا اسی وجہ سے میں نے نہیں ڈالی مگر زیادہ تر دوسرے لوگ تلی ہوئی پیاز کو اس کے اوپر ڈال کے کھانے میں پسندیدگی کا اظہار کرتے ہیں کیونکہ یہ حلیم کا ذائقہ دیتی ہے۔

20250504_201434.jpg

JvFFVmatwWHRfvmtd53nmEJ94xpKydwmbSC5H5svBACH81U6zAaBqsi2rJxskKoyYMnFhy6Ep8iCdw7fiC856anMsiprjeKpTRDXjkuU82fbWRMzRV2S2VLxJeHEonMRSiwY6RnsNv.jpeg

میری کوشش ہوتی ہے کہ میں ہر دفعہ کچھ نیا شیئر کروں اور امید کرتی ہوں کہ اپ لوگوں کو بھی میرے بنائے ہوئے کھانے اور ان کے ذائقہ ہی پسند ائیں گے شکریہ۔
میرے کچھ ساتھی جو کہ بہترین پوسٹ لکھنے میں اگے ہوتے ہیں میں ان کو بھی اس مقابلے میں شرکت کی دعوت دوں گی۔

@tamanna,@jannatakhtar,@muhammad,

Sort:  

You're sharing a delicious recipe for Wheat Porridge with broth and spices. The dish sounds hearty and flavorful, with a rich broth made with bones, spices, and aromatics. Your step-by-step instructions are helpful, from soaking the daliya to cooking it with the yikhni and spices. The addition of fried onions and other toppings adds a nice touch. It's great that you're experimenting with new recipes and sharing them with others. Your enthusiasm for cooking and sharing your creations is inspiring. It's look sooo yummy. Best wishes to you

میری کوشش پوری ہوتی ہے کہ میں اچھی سے اچھی ریسپی کو شیئر کروں اور جس میں فائدہ ہو صحت مند ہو وہی ریسپی دوسروں کے ساتھ شیئر کروں اپ کے تبصرے کا بہت شکریہ۔

 last month 

Muchas gracias por publicar un artículo en la comunidad Reflexiones de Vida. Y unirse a la dinámica rvsabroso.

Verificado por @tahispadron

Criterios a evaluarVerificado
#steemexclusive
Libre de plagio
Publicación sin IA✅ (Texto hecho por humano)
Apoyo al null 25%
#ClubClub5050
Libre de Boot
Calidad de la publicación
Uso del Markdowns
Día de verificaciónJunio, 15/2025

Screenshot_7.png