Contest: My special object،My grand mother's old suit, My Father's QuraanPaak,Pakistan

in Steem Venezuela4 months ago (edited)

السلام علیکم ،

انسان کے پاس زندگی میں بہت ساری ایسی اشیاء موجود ہوتی ہیں جن کو وہ اپنے ساتھ یادگار کے طور پہ رکھنا پسند کرتا ہے۔ان سے جڑی یادیں اور بہت سارے واقعات اس کو وہ چیزیں ختم کرنے سے روکتی ہیں۔
میرے پاس بھی دوسروں کی طرح دو چار چیزیں ایسی ہیں جو کہ ابھی تک اسمبلی ہوئی رکھی ہیں اور ان سے وابستہ یادیں میرے دل میں ہمیشہ تازہ رہتی ہیں۔میری نانی جب حیات تھیں تو انہوں نے مجھے اپنے سوٹوں میں سے ایک لان کا سوٹ دیا تھا۔میں نے ان سے ان کی استعمال ہوئی چیز کا ذکر کیا تھا۔کیونکہ میں نے اپنی نانی کے منہ سے ہی سنا تھا کہ نیک بزرگوں کی استعمال ہوئی اشیاء اگر ہم اپنے پاس رکھیں تو اللہ تعالی اس چیز میں برکت دیتا ہے۔میری نظر میں اپنی نانی سے زیادہ نیک اور کوئی نہیں۔اسی لیے میں نے ان کی استعمال ہوئی ہوئی چیزوں میں سے کوئی سی چیز کی فرمائش کی تو انہوں نے مجھے اپنا سوٹ دے دیا۔

20250421_140816.jpg

دیکھا جائے تو یہ ایک سادہ لان کا سوٹ تھا مگر یہ میرے لیے بہت قیمتی ہے۔میں نے اس کا معجزہ اپنی زندگی میں ہوتا دیکھا ہے۔پہلے میرے پاس اتنے زیادہ کوئی نئے کپڑے نہیں ہوا کرتے تھے۔مگر اب اللہ کا بے انتہا کرم ہے کہ میری الماری میں ایک وقت میں چھ سات سوٹ نئے موجود ہوتے ہیں۔اور میں اس میں اللہ کی کرم نوازی ہی سمجھتی ہوں۔

20250421_142325.jpg

یہ میرے نئے کپڑوں کے کلیکشن میں سے کچھ کپڑے ہیں باقی کپڑے جو استری نہیں ہوئے وہ الماری میں ہی موجود ہیں۔۔دیکھا جائے تو یہ سوٹ کافی پرانا ہے اور اس کا کپڑا بھی گھس گیا ہے مگر میں نے اس کو اپنے سنبھال کے رکھے ہوئے سردی کے کپڑوں کے ساتھ رکھ دیا تاکہ اللہ تعالی اس کی برکت سے میرے سردی اور گرمی کے کپڑوں میں برکت عطا فرمائے۔

20250421_140846.jpg

اس کے علاوہ جب میرے ابو کا انتقال ہوا تو میں اپنی امی سے اپنے ابو کا استعمال میں موجود قران پاک لے ائی تھی۔

20250421_141424.jpg

اس قران پاک کو لانے کی نیت میری صرف یہ تھی کہ میں اس میں جتنا زیادہ پڑھوں گی اتنا ہی میرے ابو کو ثواب ملے گا۔یہی وجہ ہے کہ میں نے اس کو ابھی تک اسی حالت میں سنبھال کے رکھا ہے جیسا میں لے کر ائی تھی۔حالانکہ یہ میرے روزمرہ استعمال میں اتا ہے۔مگر میں اتنی احتیاط سے استعمال کرنے کی کوشش کرتی ہوں کہ ایک صفحہ بھی ناہل نہ پائے۔جب میں اس کو لے کر ائی تھی تو یہ بغیر کسی کور اور ڈبے کے تھا۔مگر میں نے اس کی احتیاط سے رکھنے کی خاطر اس کے لیے الگ سے ایک ڈبہ تیار کیا۔

20250421_141410.jpg

ایصال ثواب کے علاوہ میری نیت یہ بھی تھی کہ جب میں اس قران پاک کو کسی اور کو دوں تو یہ صدقہ جاریہ میرے لیے بھی تیار رہے۔میں جب بھی اس قران پاک کو پڑھتی ہوں اس میں مختلف جگہوں پر میرے ابو کی پڑھائی کے نشانات نظر اتے ہیں۔اور ان کو دیکھ کر مجھے اپنے ابو کی یاد تازہ ہو جاتی ہے۔میں اور زیادہ دل لگا کے قران پاک پڑھتی ہوں تاکہ میری تلفظ میں ذرا بھی غلطی نہ ائے۔اور اللہ تعالی بڑھا چڑھا کر اس کا ثواب میرے ابو کو پہنچائے۔امین۔

ہمارے بزرگ اس دنیا سے چلے جاتے ہیں مگر ان کی دی ہوئی خوبصورت اشیاء ہمارے پاس یادگار کے طور پہ رہ جاتی ہیں۔اج کے اس مقابلے میں مجھے اپنی یادگار اشیاء کو شامل کر کے بہت خوشی محسوس ہوئی ہے۔

DVAkPJXe6RxY48CySGyMgEaH7xWm9auoxRDyQFokNcFFFB3eXSkbSjGnnXDyMrkBmgprDgmVgCY36M.gif

میں چاہتی ہوں کہ میرے کچھ ساتھی بھی اپنی یادگار اشیاء کا شیئر ہمارے ساتھ کریں۔

@suboohi,@fazalqafir,@abdurrehman

Sort:  
 4 months ago 

I'm glad you have kept some clothing that sentimentally ties you to the physical presence of your beloved grandmother.
Keeping items that were worn by our loved ones allows us to have more physical contact with them, other than that they are always alive in our hearts.

Thank you for sharing your publication.

Loading...