Fascinación por los espejos،My Reflection, Pakistan
السلام علیکم ،
ائینہ
ہماری روزمرہ زندگی میں استعمال ہونے والی یہ چیز دراصل محض اپنا عکس دیکھنے کے لیے نہیں ہے۔بلکہ اس کے اور بھی بہت سارے مصارف ہیں۔مثلا ائینہ کو گھر کی سجاوٹ کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔جس گھر میں روشنی کا گزر کم ہو وہاں پر بھی زیادہ شیشہ لگانے سے روشنی کا ذریعہ بن جاتا ہے۔ائینے میں منعکس ہونے والی روشنی سے نہ صرف دوسری جگہ پر روشنی کا انتظام بہترین ہوتا ہے بلکہ مزید ائینے لگانے سے وہی روشنی اگے تک بڑھائی جا سکتی ہے۔
کسی زمانے میں امیر لوگ اپنی عمارت کو ظاہر کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ ائینے اپنے گھر میں لگایا کرتے تھے۔
بعض میوزیمز میں ائینہ کو بطور دھوکہ استعمال کیا جاتا ہے۔یعنی اس میں نظر انے والی شکل میں ہمارے بچپن کی جھلک ہوتی ہے۔ یہ محض نظر کا دھوکا ہوتا ہے دراصل ایسا کچھ نہیں ہے۔
اج کل بنایا جانے والا ائینہ المونیم کا پاؤڈر استعمال کر کے بنایا جاتا ہے۔جس کی وجہ سے اس کی مختلف ساخت بنائی جا سکتی ہے۔
کچھ ائینی اس ساخت کے بنائے جاتے ہیں کہ جس میں موٹا انسان پتلا نظر اتا ہے اور لمبا انسان مزید لمبا نظر اتا ہے۔اسی طرح کچھ ائینوں کی ساخت ایسی ہوتی ہے جس میں لمبا قد بھی چھوٹا محسوس ہوتا ہے اور پتلا دبلا شخص موٹا محسوس ہوتا ہے۔یہ محض بنانے والے کا طریقہ ہے۔کیونکہ ائینہ وہ چیز نہیں دکھاتا جو اصل میں ہوتی ہے۔اگر ائینے کی ساخت ہی مختلف ہو تو اس میں حقیقت نہیں نظر اتی۔
ہمارے گھروں میں پایا جانے والا ائینہ زیادہ تر ہمارے اپنے عکس کو نمایاں کرتا ہے۔ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ایسا ائینہ خریدا جائے جس میں ہم اپنی اصل شکل میں نظر ائیں۔
کیا ائینہ ہمیشہ سچ بتاتا ہے؟کیا وہ کبھی جھوٹ نہیں بولتا؟
جی نہیں ائینے کی سچائی اور جھوٹ کامیار ہم اپنی سوچ پر نہیں رکھ سکتے۔ائینہ بنانے والوں پر منحصر ہے کہ وہ کس ساخت کا ائینہ بناتے ہیں۔کیونکہ بعض ائینے ایسے ہوتے ہیں اس میں انسان کی اپنی شکل واضح نہیں ہوتی بلکہ یا تو وہ موٹے پتلے نظر اتے ہیں یا ان کا قد چھوٹا بڑا نظر اتا ہے۔ائینہ محض ظاہری خد و خال کو نمایاں کرتا ہے اور وہ بھی اگر ائینے کی ساخت بالکل بہترین ہو تو ورنہ اکثر و بیشتر ائینہ جھوٹ ہی بولتا ہے کیونکہ انسان کی ساخت کو بگاڑنا اور سنوارنا ائینہ باسانی کر لیتا ہے۔
کیا اپ کے خیال میں ٹوٹے ہوئے ائینہ میں دیکھنا بد قسمتی ہے؟
ہماری قسمت کا ائینہ کے ٹوٹنے یا جوڑنے سے کوئی تعلق نہیں۔نہ ہی اس طرح کے توہمات پالنے سے ہماری قسمت بدل سکتی ہے اسی لیے میں نہیں سمجھتی کہ ٹوٹے ہوئے ائینے میں دیکھنے سے انسان کی قسمت میں ببرائی ائے گی۔یہ رومن تہذیب کی روایت سے لی گئی بات ہے کہ وہ لوگ سمجھتے تھے کہ اگر ائینہ ٹوٹ جائے اور انسان اس میں دیکھے تو اس کی روح اس ٹوٹے ہوئے ائینے میں قید ہو جاتی ہے اور اس کو دوسرے جہان میں جانے میں دقت پیش اتی ہے۔
اکثر جادوگر لوگ کھانے کو ماضی، حال اور مستقبل کو جوڑنے کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔کچھ لوگ ائینہ بھی نہیں کر کے ٹیلی پیتھی بھی سیکھتے ہیں۔
کیا اپ خود کو ائینے میں دیکھنے کے علاوہ اس کا کوئی اور استعمال جانتے ہیں؟
جیسا کہ میں اوپر ذکر کر چکی ہوں کہ ائینے کو ڈیکوریشن پیسز کے لیے اور سجاوٹ کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔اگر ڈوب جائے اس کو اٹھا کے پھینک دینے سے بہتر ہے کہ اس کا مزید کوئی اور استعمال کیا جائے۔میں اکثر ایسی چیزیں ضائع نہیں کرتی جو کہ بعد میں بھی کام ا سکتی ہیں۔ارٹ کے دلدادہ لوگ ہر چیز کا دوسرا استعمال جانتے ہیں اور اس کو دوسری جگہ پر ایسی خوبصورتی سے سجاتے ہیں کہ پہلی چیز کا دکھ ختم ہو چکا ہوتا ہے۔
کچھ لوگ شیشے کے ٹکڑوں کو کڑھائی کے ساتھ اپنے کپڑوں میں بھی جوڑنے کا پن جانتے ہیں ۔ہمارے ملک میں ایک شہر ملتان ہے اور بلوچستان سرحد وغیرہ میں بھی شیشہ کاری کو بہت پسند کیا جاتا ہے۔کڑھائی والے سوٹوں میں لگے ہوئے شیشے بہت ہی خوبصورت عکس دیتے ہیں۔
ہماری ثقافت میں شیشے سے بنائے جانے والے برتن بھی موجود ہیں۔چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں کو پیا لو اور پلیٹوں کے اوپر لگانے کا رواج بھی عام ہے۔اس کے علاوہ خوبصورت سجائے گئے گلاس بھی شیشے کے ٹکڑوں کی بدولت ہی جاذب نظر اتے ہیں۔
اج کل تو ائینے کو نہ صرف منہ دیکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے بلکہ فرنیچر میں خوبصورتی اور سجاوٹ لانے کے لیے بھی لگایا جاتا ہے مثلا بیڈ گراؤنڈ میں بھی ائینے کا استعمال کیا جاتا ہے اسی طرح صوفے کے ساتھ کی سینٹر ٹیبل پر بھی ائینہ لگانا پسند کیا جاتا ہے۔
زندگی کو ریئر ویو ائینے میں دیکھنا مناسب نہیں۔
انسان کو اپنے حال اور مستقبل کے بارے میں سوچنا چاہیے۔مگر ایسا نہیں ہے کہ ماضی کو بالکل ہی فراموش کر دیا جائے۔لہذا اگر یہ کہا جائے کہ زندگی کو اپنے اخب والے ائینے میں دیکھنا مناسب نہیں تو اتنا کچھ خاص ٹھیک نہیں ہوگا۔کیونکہ انسان اپنی ماضی میں کی گئی غلطیوں سے ہی سیکھتا ہے
بعض اوقات انسان ماضی میں ہی رہنا پسند کرتا ہے اور اپنے حال اور مستقبل کی طرف سے بے فکر اور الغرض ہو جاتا ہے تو یہ رویہ بھی مناسب نہیں ہے۔انسان کو ہر جگہ پر میانہ روی اختیار کرنی چاہیے۔زندگی کا کوئی بھی پہلو ہو ہر پہلو میں درمیانہ راستہ اختیار کرے اور ہمیشہ مثبت سوچ اپنائے۔
جو لوگ صرف اگے کی سوچتے ہیں اور پیچھے مڑ کے نہیں دیکھتے وہ بھی کہیں نہ کہیں غلط ہوتے ہیں اور اسی طرح صرف پیچھے کی طرف ہی دیکھنے والے لوگ بھی اپنی زندگی میں برکت نہیں ہوتے لہذا انسان درمیانہ رشتہ اختیار کرے اور ماضی اور حال کو اپنے مستقبل میں لے کر چلے تو ضرور کامیابی اس کا ساتھ دیتی ہے۔
میں یہاں پر اپنی پہلی پوسٹ کا لنک شیئر کر رہی ہوں۔اور امید کرتی ہوں کہ اپ لوگ میرے تعارف سے اگاہ ہو جائیں گے۔
https://steemit.com/achievement1/@hafsasaadat90/introducing-to-hadsasaadat90
اس خوبصورت مقابلے میں میں اپنے کچھ ساتھیوں کو بھی شرکت کی دعوت دوں گی۔@waterjoye,@keire,@mehak
Hola @hafsasaadat90
Dado que no te has presentado en la comunidad Steem Venezuela, puedes dejar un link debajo de tus publicaciones que dirija a tu publicacion de presentación. Para así poder conocerte.
Estuve viendo en el post que hiciste de presentación que dices que un amigo te trajo Steemit, maazmoid123, parece que ese amigo no esta activo y es quien maneja tu cuenta?
جب مجھے سٹیمیٹ پر@maazmoid123 متعارف کروایا تھا تو اس وقت وہ خود بھی اسٹیمیٹ پر کافی ایکٹو تھا مگر اب گھریلو ذمہ داریوں کے بڑھ جانے کی وجہ سے اور روزگار کی مصروفیات کی وجہ سے وہ بہت کم اسٹیمیٹ پر ایکٹو ہوتا ہے۔
میں نے اپنی پوسٹ کو ایڈٹ کر کے اس میں اپنی پہلی اچیومنٹ کا لنک شیئر کر دیا ہے