Can a best friend become a good life partner?, Pakistan
السلام علیکم ،
میں اج پھر دوبارہ اس مقابلے میں شرکت کے لیے ائی ہوں کیونکہ مجھے اس کمیونٹی میں پیش کیے گئے تمام مقابلے بہت پسند اتے ہیں ان لوگوں کے مقابلوں کا موضوع اتنا زبردست ہوتا ہے کہ انسان خود بخود حصہ لینے پہ تیار ہو جاتا ہے۔
کیا گہرے دوست بہترین زندگی کے ساتھی ہو سکتے ہیں؟
میری نظر میں جو لوگ گہرے دوست ہوں وہ ضروری نہیں ہے کہ بہترین لائف پارٹنر بھی ہوں۔کیونکہ دوست ایک دوسرے کی غلطیوں کو نظر انداز کرنا سیکھتے ہیں۔ایک دوسرے کی برائیوں پہ پردہ ڈالتے ہیں۔یہاں تک کہ ایک دوسرے کو بچانے کے لیے ان کی غلطی اپنے سر لے لیتے ہیں۔
مگر جہاں تک زندگی کے ساتھی کا تعلق ہے وہاں ایسا کچھ بھی نہیں ہوتا۔دونوں میاں بیوی ایک دوسرے سے توقعات تو بہت ساری لگاتے ہیں مگر ایک دوسرے کے لیے قربانی دینے کا جذبہ بہت کم ہوتا ہے۔دونوں ایک دوسرے کو غلط ثابت کرنے پر مصر ہوتے ہیں۔اگر کبھی گہرے دوست اپس میں شادی کے بندھن میں بند جائیں تو ان کی دوستی کہیں دور رہ جاتی ہے۔
کیا اپ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ دوست اور لائف پارٹنر مختلف ہوتے ہیں کیسے؟
دو مختلف مزاج کے انسان اپس میں گہرے دوست تو بن سکتے ہیں کیونکہ ان کو ایک دوسرے کی خامیوں کا اندازہ ہوتا ہے مگر چونکہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ خوش ہوتے ہیں اس لیے وہ اپنی دوستی کو اگے بڑھاتے ہیں اور ان کی خامیوں کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔
جبکہ اپس میں محبت کی شادی میں بھی اکثر میاں بیوی ایک دوسرے کی غلطیوں کو نظر انداز نہیں کر پاتے۔اور وہ اپنی توقعات کا مینار بلند کر کے بیٹھ جاتے ہیں۔ایک دوسرے کے لیے قربانی دینے کا جذبہ ختم ہو چکا ہوتا ہے۔اکثر ارینج میرج میں اتنی اچھی انڈرسٹینڈنگ ہو جاتی ہے کہ دونوں میاں بیوی ایک دوسرے کے جذبات اور خیالات کو بن کہے پہچان جاتے ہیں اور ان کے لیے اپنی پریشانیوں کو چھوڑ کے اپنے لائف پارٹنر کی پریشانی کو محسوس کرتے ہیں اور اس کا حل ڈھونڈنے کی کوشش کرتے ہیں۔میاں بیوی بننے کے لیے ضروری نہیں ہے کہ پہلے سے دونوں میں انڈرسٹینڈنگ ہو۔شادی ایک ایسا بندھن ہے جو کہ خود بخود میاں بیوی کے درمیان محبت اور پیار ڈال دیتا ہے۔وہ دونوں ایک دوسرے کی مزاج کو سمجھنا شروع کر دیتے ہیں اور دوستی خود بخود پروان چڑھنا شروع ہو جاتی ہے۔اکثر شادی سے پہلے کی محبت شادی کے بعد پھیکی پڑ جاتی ہے اور لڑائی جھگڑے گھر کے معمول بن جاتے ہیں۔
کچھ فائدے اور نقصانات بیان کریں کہ جب دو گہرے دوست اپس میں شادی کر لیں۔؟
بعض اوقات لوگ ایک دوسرے کی دوستی کو دلی لگاؤ سمجھنے لگتے ہیں جس کو وہ شادی کے بندھن میں باندھنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔جبکہ وہ محض وقتی جذبات ہوتے ہیں۔دوستی کو دوستی کی حد تک رکھا جائے تو وہ بہت خوبصورت جذبہ بن جاتا ہے۔دو دوست ایک دوسرے کی خاطر ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار رہتے ہیں۔اپنے دوست کی پریشانی کو اپنی پریشانی سمجھتے ہوئے وقت پر کام اتے ہیں۔دوستی ایک خوبصورت جذبہ ہے اور اس سے بہترین رشتہ بہن بھائی کا بھی نہیں ہوتا۔ہم اپنے دوستوں سے اپنے وہ جذبات شیئر کر سکتے ہیں جو اپنے ماں باپ اور بہن بھائیوں کے ساتھ نہیں شیئر کر سکتے۔کیونکہ دوست ایسے ہوتے ہیں جو ہمارے ذہن اور دل کی بات کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اسی طرح انسان اپنے لائف پارٹنر سے اکثر بات چھپا لیتا ہے جبکہ وہی بات وہ اپنے دوست کو باسانی بتا سکتا ہے۔کیونکہ دوست میں برداشت کرنے کا ظرف بہت زیادہ ہوتا ہے۔
ا جی اپ جو ہیں جب میاں بیوی کے درمیان اپس میں محبت پیدا ہو جاتی ہے تو وہ ایک دوسرے کو معاف کرنے پر تیار ہو جاتے ہیں اور ان کی غلطیوں کو بھی اگنور کرنا سیکھ جاتے ہیں۔لیکن جہاں محض زندگی گزاری جائے وہاں پر ایک دوسرے کی غلطیاں تو در کنار معمولی سا اختلاف بھی برداشت نہیں کرتے۔اور یوں جھگڑا جنم لیتا ہے۔
دوستی کے لیے بہت سارے سنگرز نے بہت اچھے اچھے گانے گئے ہیں میں یہاں پر اپنا پسندیدہ گانا اپ کے ساتھ شیئر کرنا چاہتی ہوں یہ ہمارے بچپن میں بہترین سنگرز نے گایا تھا دونوں بہن بھائی اتنا اچھا گاتے تھے کہ ان کا یہ گانا ساری دنیا میں بہت مشہور ہوا۔
یہ واقعی ایسا ہی گانا ہے جس میں دوستی کو تمام جذبات سے بڑھ کر ثابت کیا گیا ہے۔
میں امید کرتی ہوں کہ اپ کو میری پوسٹ پسند ائی ہوگی۔
میں اپنے کچھ ساتھیوں کو بھی شرکت کی دعوت دوں گی کہ وہ اس مقابلے میں شرکت کریں اور اپنی بہترین رائے کا اظہار کریں۔
