Better life with steemit || The Diary Game || 25 August 2025
Today's sunrise and sunset times
Greetings to all friends from Tahira Zaman. Today was Monday and it was the 25th of August. Every day of a person's life is very important because every day there is some kind of activity. Today the sun rose at 5:47 in the morning and the sun set at 6:47. I am writing this post at ten o'clock in the evening. Today there was a lot of work at home, so now I have time. |
---|
آج کے دن کا سورج طلوع اور غروب کے اوقات
تمام دوستوں طاہرہ زمان کیبطرف سے پیار بھرا سلام عرض ہو ۔ آج سوموار کا دن تھا اور اگست کی 25 تاریخ تھی ۔ انسان کی زندگی کا ہر دن بہت اہم ہوتا ہے کیونکہ ہر روز کوئی نہ کوئی نی مصروفیات ہوتی ہے آج سورج صبح 5:47پر سورج طلوع ہوا اور 6:47 پر سورج غروب ہوا ۔ میں یہ پوسٹ سورج رات کے دس بے لکھ رہی ہوں آج کام بہت زیادہ تھے گھر میں اس لیے اب ٹائم ملا ہے ۔
At nine o'clock, the guest is at the house
نو بجے مہمان آگے گھر میں
ہر روز کی طرح آج بھی صبح سویرے کی وہی مصروفیات تھیں جو پہلے ہوتی ہیں ۔ آج صبح نو بجے ہمارے گھر میں رشتہ دیکھنے والے مہمان آگے ۔ میری چھوٹی بہن کا رشتہ لے کر آئے تھے یہ مہمان اس لیے ان کو ٹائم بھی اچھا دینا تھا اور ان کے کھانے پینے کا انتظام بھی کرنا تھا ۔ اس لیے میں پہلے چائے بنائی ساتھ میں نے بسکٹ سموسے پکوڑے بھی منگوا لے چھوٹے بھائی کو کہ کر ۔ جب میں نے سب تیار کر لیا تو میں نے اپنے چھوٹے بھائی کو سب کچھ دیا تاکہ جو مرد ان کے ساتھ آئے تھے ان کو یہ کھانے پینے کی اشیاء دے آئے ۔ گھر میں جو عورتیں تھیں ان کے پاس تو میں خود لے گی ۔ پھر ان کے ساتھ باتوں کا تبادلہ خیال ہوا ۔ اچھے اخلاق کے مالک نظر آ رہے تھے آگے جیسے میری بہن کی قسمت ہو گی وہاں رشتہ ہو جائے گا ۔ ابھی ہم نے ان کے گھر جانا ہے لڑکے کو دیکھنے انہوں نے تو ہماری بہن کو بہت پسند کیا ہے آگے اللّٰہ خیر فرمائے گا ۔ امی کی وفات کے بعد میں سب سے بڑی ہوں اس لیے میری بہت بڑی زماداری ہے اللّٰہ کرے یہ فرض ادا ہو جائے تو مجھے بہت سکون ملے گا ۔ ماں زندہ ہو تو انسان کو کوئی فکر نہیں ہوتی جب والدہ اس دنیا سے چلی جائے تو باپ ماں کی جگہ کبھی نہیں لے سکتا ماں ماں ہوتی ہے ۔
Brought the children home
بچوں کو گھر لے کر آئی
جب مہمان چلے گے تو بچے کھیل سے واپس ابھی نہیں آئے تھے اور گرمی بھی ہو گی تھی ۔ میں ان کو ڈھونڈ نے گاؤں کے گھروں میں گی ۔ ایک گھر میں گی تو ان کے بچوں کے ساتھ کھیل رہے تھے مجھ دیکھ کر ڈر گے کہ امی مارے گی اس لیے جلدی سے گھر کی طرف دوڑ لگا دی ساتھ اس گھر کے بچے بھی ساتھ آگے ۔ جب بچے گھر پہنچے تو میں نے ان کی چند تصویریں بنائیں جو آپ کو دیکھنا چاہوں گی ۔
Thank you for sharing on steem! I'm witness fuli, and I've given you a free upvote. If you'd like to support me, please consider voting at https://steemitwallet.com/~witnesses 🌟