Best Photo of the Week, My lovely kids, Pakistan
السلام علیکم ،
میں نے اج اس مقابلے میں بہت عرصے کے بعد حصہ لیا ہے میرے پاس کچھ ایسی میموریز موجود ہیں جو کہ میرے لیے بہت اہم ہیں۔یہ تصاویر جو میں اج اپ کے ساتھ شیئر کر رہی ہوں وہ ویسے تو بہت پرانی ہیں مگر میرے پاس اسی ہفتے ائی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ میں اج ان کو اپ کے ساتھ شیئر کر رہی ہوں۔
اس تصویر میں نظر انے والے دونوں بچے مجھے بہت پیارے لگتے ہیں۔یہ دونوں بچے جب تین اور دو سال کی عمر کے تھے تو اس وقت کی یہ تصاویر ہیں۔اج یہ بچے 16 اور 15 سال کے ہیں۔یہ بہت پرانی تصاویر ہیں مگر جب بھی ان کو دیکھتی ہوں مجھے اپنے بچوں کے بچپن یاد ا جاتا ہے۔تصویر میں نظر انے والا لڑکا میرا بیٹا ہے اور لڑکی میرے دیور کی بیٹی ہے۔اب دونوں بچے جوان ہو چکے ہیں مگر میرے لیے وہ اج بھی اتنے ہی چھوٹے اور معصوم ہیں۔
یہ تصاویر ہم نے اس وقت لی تھی جب ہم واٹر پارک گھومنے کے لیے گئے تھے۔پوری فیملی واٹر پارک میں انجوائے کر رہی تھی تو بچوں کو پیچھے کیسے چھوڑ دیتے وہ بھی ہمارے ساتھ پانی میں اترے ہوئے تھے۔اور چھوٹی چھوٹی شرارتیں کر کے دکھا رہے تھے۔سویمنگ پول میں اتری ہوئی سلائیڈز پہ سلائیڈ لینا اور پانی کے اندر اچھل کود کرنا بچوں کا پسندیدہ کھیل ہوتا ہے۔مائیں اپنے بچوں کو خوش دیکھ کر ہی خوش ہو جاتی ہیں۔یہی حال میرا بھی تھا اور میں اپنے بچوں کی خوشی میں خوش تھی۔
میرے میں کیے ہوئے افراد۔
@devide
@gertu
@fennyescober