Details for Children., My lovely kids, Pakistan

in Ladies Universe16 days ago

السلام علیکم ،

IMG-20250718-WA0074.jpg

اس تصویر میں نظر انے والا بچہ میرا بھتیجا ہے۔جو کہ مجھے اپنے بچوں سے زیادہ پیارا ہے۔اس کا مسکراتا ہوا چہرہ ہر کسی کو پسند ہے۔جس طرح اس کا باپ اتنی سی عمر میں ہر کسی کی انکھ کا تارا تھا اسی طرح یہ بھی ہمیں اپنی تمام اولادوں میں سب سے پیارا ہے۔اس کی وجہ صرف اور صرف یہی ہے کہ یہ مسکراتا ہے اور کبھی رونا ائے بھی تو پیار کرنے پر فورا مسکرا دیتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ یہ ہم سب کی دل کی دھڑکن ہے۔

IMG-20250711-WA0080.jpg

کچھ بچے ایسے ہوتے ہیں جو چھوٹے بچوں کی گود میں جا کر رونا شروع کر دیتے ہیں مگر ہمارا بھتیجہ اللہ نے اتنا خوبصورت دل دے کر بھیجا ہے کہ وہ چھوٹے بچے ہوں یا بڑا بچہ کسی کے پاس رونا نہیں شروع کرتا بلکہ خوشی خوشی مسکرا کے ہر شخص کی گود میں جاتا ہے اور سب کا دل لبھاتا ہے۔

IMG-20250711-WA0069.jpg

اس کا باپ بھی ہم سب کے دل کی دھڑکن ہے کیونکہ وہ گھر میں سب سے چھوٹا بھائی ہے اور اب اس کی اولاد دو اور بھی زیادہ پیاری لگتی ہے۔حالانکہ ابھی اس کا بیٹا سات مہینے کا ہے مگر ہم سب اس کے بغیر رہنا بڑا مشکل تصور کرتے ہیں۔ہر بہن کی ایک ہی خواہش ہوتی ہے کہ سب سے اچھی چیز اپنے بھتیجے کو دی جائے۔کیونکہ وہ ہے ہی اتنا دل کے قریب۔

IMG-20250707-WA0056.jpg

دو ہفتے پہلے میں کراچی گئی تھی اور وہاں پر اپنی بھائی کے گھر ہی ٹھہری تھی۔جب بھی کسی بچے کو پہلی دفعہ کوئی نیا بندہ ملے تو وہ بچہ فوری طور پر اس کی گود میں نہیں اتا مگر میرے بھتیجے میں اللہ نے ایسی خاص بات رکھی ہے کہ وہ فورا مسکرا کے میرے پاس ایا اور نہ صرف میرے پاس ایا بلکہ میرے منہ پر منہ رکھ کے مجھے پیار بھی گیا۔وہ خوبصورت لمحہ مجھے کبھی نہیں بھولتا۔

IMG-20250710-WA0036.jpg

سب لوگ اس کے ساتھ ایسے کھیلتے ہیں جیسے وہ ایک کھلونا ہو۔کبھی اس کو کھڑکی پہ بٹھا دیں گے تو کبھی سوٹ کیس میں بٹھا کے سیر کراتے ہیں اسی طرح ہر انوکھی جگہ پر اس کو بٹھا کر اس کی اداؤں کو انجوائے کیا جاتا ہے۔ویسے تو ہر بچہ اپنی ادائیں دکھاتا ہے مگر میرے بھتیجے میں کچھ خاص بات ہے جو کہ کسی اور میں نہیں۔

20250704_160511.jpg

میری دعا ہے کہ اللہ تعالی اس کو اپنے ماں باپ کے سائے میں صحت اور تندرستی کے ساتھ بڑا کرے اور سب کی انکھوں کا تارا بنا رہے امین۔

5CEvyaWxjaEsGBjBmhYRswxkQmS515D5ePARNFJZuMxb2mXXZ8ky8YchfLqHrUYzMiyLPBgr5cJ2u32wQ.png

اس بہترین مقابلے میں میری خواہش ہے کہ میرے ساتھی بھی ضرور حصہ لیں۔@keiri,@sadaf01,@sana-khan01

Sort:  
 15 days ago (edited)
Club Status#club5050
Steem Exclusive
Plagiarism Free
BOT Free
Ladies universex
Burnsteem25
AI contentHuman
MOD's Observations/suggestions

Greetings Thank you for being part of the community, participating in our community and sharing your quality content with us.

You can help us in our community growth by adding a 10 % beneficiary to the community account @hive-154900 or delegate to our community account. If you're willing to support us.
Keep engaging with other community members to get support & participate in other community contests.
Join Steemchat & freely chat with your Steemit fellows. Here is the link below.
https://steemchat.org/

Keep Sharing Quality Posts With Us.