Good Face،Pakistan
السلام علیکم ،
مجھے اج کا موضوع بڑا دلچسپ محسوس ہوا لہذا میں اپنے اپ کو اس کے اوپر لکھنے سے نہ روک سکی۔
جس طرح کے ایک کہاوت مشہور ہے کہ،
جب اپ کے پاس لیموں ہو تو اپ سکنجیبین ضرور بنائیں
تو دیکھا جائے تو اگر کسی کو زندگی پھولوں کی سیج بن کے نہیں ملتی۔یہاں پر خوشیاں بھی ہیں تو مشکلات بھی۔زیادہ تر مشکلات ہی انسان کو جھیلنی پڑتی ہیں۔مشکلات اور تجربات کی بھٹی میں پک کے انسان کندن بن جاتا ہے۔
اسی طرح میرے ساتھ بھی ہوا مجھے بھی اپنی زندگی کو شروع سے ہی مشکلات میں گھرا ہوا دیکھنا پڑا۔میری شادی کو تقریبا 22 سال ہو چکے ہیں۔کوئی ایک سال بھی ایسا نہیں گزرا جب میں کسی بڑی پریشانی سے دوچار نہ ہوئی ہوں۔
شروع کے چار سال دو مجھے سب سے بڑی پریشانی اپنی اولاد کی طرف سے تھی۔پہلے سال ہوئی میرے گھر میں اللہ نے ایک خوبصورت سا بیٹا عطا فرمایا مگر وہ دو گھنٹے زندہ رہ کر اپنے خالق کے پاس چلا گیا۔اسے اگلے سال دوبارہ میرا مس کر ہو گیا۔تیسرے سال پھر مجھے ڈی این سی کروانی پڑی۔اس طرح لگاتار تین سال اولاد کی محرومی برداشت کرنے کے بعد جب چوتھے سال مجھے اپنی اولاد ہاتھ میں ائی تو میں خوشی سے بھولی نہ سمائی۔
اللہ تعالی نے اب ہمیں ایک خوبصورت سی بیٹی سے نوازا تھا۔
اللہ کی قدرت ہمیں اللہ نے پیاری سی بیٹی سے تو نوازا مگر میرے شوہر کے پاس اتنا پیسہ نہیں تھا کہ ہم گھر کا خرچہ ہی پورا اٹھا لیتے۔اس طرح ہمیں معاشی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔میرے پاس کافی مقدار میں گولڈ موجود تھا جو کہ مجھے شادی کے وقت میری باپ اور سسرال کی طرف سے ملا تھا۔میں نے اہستہ اہستہ معاشی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنا گولڈ سیل کرنا شروع کر دیا۔نوبت یہاں تک ائی کہ اج میرے ہاتھ میں ایک انگوٹھی بھی گولڈ کی نہیں ہے۔
اور معاشی پریشانیاں اپنی جگہ ویسے ہی کھڑی ہیں۔اس کو لے کے سہاگہ پہلے ہم سسرال میں اپنے سسر کے گھر میں مل جل کے رہا کرتے تھے مگر جب سسر کا انتقال ہو گیا تو ہمیں اپنے گھر کی علیحدہ کوشش کرنی پڑی۔کیونکہ میرے شوہر کے پاس اتنا سرمایہ نہیں تھا کہ وہ الگ گھر بنا سکتے ہیں لہذا ہم کرائے کے گھر پہ چلے گئے۔وہ وقت اور اج کا دن ہم اب تک کرائے کے گھروں میں ہی دھکے کھا رہے ہیں۔
اللہ سے شدید دعا ہے کہ وہ ہمیں اپنا گھر عطا فرمائے اور ہم اس میں رہ نہیں سکیں خوشیوں کے ساتھ اور صحت کے ساتھ۔
میرے کچھ ساتھی جو کہ بہترین پوسٹ لکھتے ہیں میں ان کو بھی اس مقابلے میں شرکت کی دعوت دوں گی۔
@wakeupkitty,@kerie@fuli
Hola @hafsasaadat90.
Espero que la compleja situación de alquilar vivienda pueda ser solventado, es importante tener un hogar propio.
Tu hija es hermosa, demuestra que Dios nunca nos abandona, pasamos dificultades pero siempre mantenemos una buena cara, luchando por alcanzar nuestros sueños
Saludos.