Shocking Moments of Life، @hafsasaadat90,Pakistan

in Ladies Universelast month (edited)

السلام علیکم ،

اپنی زندگی میں حیران کن لمحات تو میں نے بہت سارے دیکھے ہیں لیکن ابھی حال ہی میں جو سب سے زیادہ حیران کنن لمحہ میرے اوپر گزرا وہ میں اپ کے ساتھ شیئر کرنا پسند کروں گی۔

اپ کی زندگی کا سب سے حیران کن لمحہ کون سا تھا؟

میری بیٹی جوانی کی حدود پہ پہنچ چکی ہے اور مجھے اپنی بیٹیوں کے لیے ہمیشہ ایک ہی خواہش ذہن میں رکھنی ہے کہ جیسے ہی ان کے لیے اچھا رستہ ائے گا میں ان کی شادی کرنے کی تیاری کروں گی۔اور اللہ کا کرنا ایسا ہوا کہ دو مہینے پہلے کی بات ہے میری بڑی بہن نے مجھ سے میری بیٹی کا رشتہ اپنے بیٹے کے لیے مانگا۔سب سے پہلے تو میں حیران ہی رہ گئی۔یہ بات میرے لیے اتنی زیادہ حیران کن تھی کہ کتنی دیر تو میں بول ہی نہیں سکی۔اور جب میں نے بات کی تو میرے منہ سے صرف ہاں نکلی۔اس بار میری بہن نے مجھے حیرانی سے باہر نکالا اور کہا کہ سوچنے کے لیے وقت لینا ہے دلی لوگ اور اپنی بیٹی سے بھی بات کر لو۔
جب میں نے اپنے شوہر سے ذکر کیا تو وہ بھی حیران ہو کے میری شکل دیکھنے لگے کہ کیا ہماری بیٹی اتنی بڑی ہو گئی ہے کہ اس کی شادی کی جائے؟اس کا جواب میرے پاس بھی ہاں کی شکل میں ہی تھا۔نہیں نہیں ان کو باور کرایا کہ اب سے دو مہینے بعد ہماری بیٹی انشاءاللہ 18 سال کی ہو جائے گی بالغ عمر بھی ہو جائے گی۔لہذا اگر کوئی اچھا رشتہ ایا ہے تو ہمیں کفران نعمت نہیں کرنی چاہیے جس پر میرے شوہر نے بھی فورا حامی بھری کیونکہ میری بہن کا بیٹا میرے شوہر کو بھی بہت پسند ہے۔
میری بہن نے مجھے کہا تھا کہ اپنی بیٹی سے ضرور مشورہ کروں اور اس کی رضامندی کے بغیر حامی نہ بھروں۔لہذا میں نے ایسا ہی کیا اور اپنی بیٹی سے پوچھا تو اب میرے لیے ایک اور حیرانی کا جھٹکا موجود تھا۔
میری بیٹی نے سنتے کے ساتھ ہی انکار کر دیا۔میں بہت زیادہ حیران اور پریشان تھی کہ ایسا کیا ہے جس کی وجہ سے وہ شادی سے انکار کر رہی ہے۔میں سمجھی شاید وہ اپنے اپ کو کبھی شادی کے لیے تیار نہیں پا رہی۔میں نے اس پوچھا کہ اگر اس کو یہ وقت جلدی لگ رہا ہے ہم تھوڑا ٹھہر جاتے ہیں۔مگر وہ تو میرے بھانجے سے ہی شادی نہیں کرنا چاہ رہی تھی۔اس کے لیے اس نے بہت ہی وہ دے جواز گھڑے مگر میرا اور میرے شوہر کا دل نہیں مان رہا تھا کہ ہم اپنی بہن کو انکار کریں۔

Screenshot_20250620-071447_Google.jpg

Source
ہم نے اس کو سوچنے کے لیے وقت دیا تاکہ وہ اس رشتے میں موجود اچھائی کو محسوس کر سکے۔مگر اس کی ناں، ہاں میں نہیں بدل سکی۔جب میں نے بہت زیادہ گردا تو مجھے نیا حیرانی کا جھٹکا لگا کہ میری بیٹی کو کوئی اور شخص پسند ہے۔اسی وجہ سے وہ اس رشتے سے انکار کر رہی ہے۔دیکھا جائے تو یہ اس کا قانونی اور شرعی حق ہے مگر ہمارا معاشرہ اس چیز کو قبول نہیں کرتا لڑکا لڑکی پسند کی شادی کریں۔یہی وجہ ہے کہ ہم نے اپنی بیٹی کو سمجھانے کی ہر ممکن کوشش کی۔جس پر وہ بہت روئی اور کافی دن تک ہم سے ناراض بھی رہی۔

Screenshot_20250620-071146_Google.jpg

Source

اپ نے اس حیران کو لمحے میں کیا کیا؟

میرے شوہر کی پریشانی کا یہ عالم تھا کہ مجھے ڈر تھا کہ کہیں ان کو دل کی بیماری کا عارضہ ماں لگ جائے۔۔اخر کار ماں باپ کی مجبور شکل دیکھ کر بہت عرصے کے بعد میری بیٹی نے اپنی پسند سے نظر پھیرنی اور خاموشی اختیار کر لی۔مگر اب مجھے اپنی بیٹی کو اس رشتے کے لیے راضی کرنے کی کوشش کرنی ہے۔
نہیں اپ لوگوں سے بھی دعا کی درخواست کار ہوں کہ دعا کریں کہ بیٹی اپنے ماں باپ کی پسند پہ سر جھکا دے۔کیونکہ جس لڑکے کو اس نے اپنی زندگی کا ساتھی چنا وہ اس کا ہم عمر اور ہم جماعت ہے۔یعنی ابھی اس لڑکے کو اسٹیبلش ہونے میں کم از کم چھ سات سال کا عرصہ درکار ہے۔اس کے علاوہ ہم نے اپنی بیٹی کی پسند کے سامنے سر جھکانے کا فیصلہ کیا اور اس لڑکے کے خاندان سے ملے تو اندازہ ہوا کہ وہ لوگ تو ہماری کمیونٹی سے بالکل بھی میچ نہیں کرتے کیونکہ ہم اردو سپیکنگ ہے اور وہ لوگ پنجابی سپیکنگ ہیں۔ماحول کا یہ واضح فرق لڑکیوں کے لیے بہت پریشانیاں کھڑی کرتا ہے اس کے علاوہ جب لڑکا ام میچور ہو تو وہ ذمہ داری اٹھانے کے قابل نہیں رہتا۔ایسے میں ہم اپنی بیٹی کو جان بوجھ کے غلط فیصلہ کرنے سے باز رکھنے کی کوشش کر رہے تھے۔
اللہ کا شکر ہے کہ ہماری بیٹی ہماری بات کی مال کو رکھنے پر راضی ہے مگر ابھی میں نے اس سے دوبارہ اپنی بہن کے گھر شادی کے لیے نہیں کہا۔

اسٹیمیٹ پر اپ کا حیران کو لمحہ کیا تھا جب اپ کو جھٹکا لگا؟

مجھے وہ وقت نہیں بھولتا جب مجھے اسٹیم اٹ پر پہلی دفعہ @steemcurator1 ووٹ دیا۔وہ لگا میری زندگی کا بہت حیران۔میں سوچ رہی تھی کہ کیا واقعی میری پوسٹ اور میرا کام ایسا ہو گیا ہے کہ مجھے کیوری ڈرون نے ووٹ دیا۔کافی دفعہ غور غور سے دیکھنے اور بار بار اس پوسٹ کو پڑھنے کو دل چاہا۔یہ میری زندگی کا یادگار لمحہ تھا۔مجھے اسٹیمیٹ جوائن کیے ہوئے تقریبا چار سے پانچ سال ہو رہے ہیں اور مجھے ہمیشہ سے ایک ہی چاہت رہی کہ کاش کہ میرا کام کیوں نہیں ڈرون کو پسند ا جائے اور اللہ نے جب میری سنی تو میں خود بھی حیران ہوں کہ یہ معجزات سے ہو گیا۔میری خوشی کی کوئی انتہا نہیں تھی۔اس دن کے بعد سے ہے نہیں اپنے اپ کو ایسٹیماٹ پر مزید فعال بنایا۔اور کوشش کی کہ میرا کام ہمیشہ پسندیدگی کی نظر سے دیکھا جائے۔یہی وجہ ہے کہ جب کوئی مجھے میری غلطی کا بتاتا ہے تو میری کوشش ہوتی ہے کہ میں جلد از جلد اپنی غلطی کو سدھار لوں اور مقابلے کے رولز کو فالو کروں۔

@sitaraindaryas اپ کا بہت شکریہ کہ اپ نے ہمارے لیے اتنا بہترین مقابلہ منعقد کیا۔اس میں ،میں اپنے دلی جذبات کا کھل کے اظہار کر سکتی ہوں۔
cyxkEVqiiLy2ofdgrJNxeZC3WCHPBwR7MjUDzY4kBNr81NoMmvvw7UA5opz72ggTGUcaWz2y7VuVMYTzHmBsJ75XJMvvk6mxqiRojXy69nJ8SXD2mFsWawg8QtGbqqx4KNv.png

میری شدید خواہش ہے کہ اس نے منتخب اور بہترین مقابلے میں میرے کو ساتھی شرکت کریں۔@suryati1,@fahad,@adeljose