Tell your story #57", complete my house's roof structure. Pakistan

in Ladies Universe4 days ago

السلام علیکم،

Screenshot_20250811-224810_Gallery.jpg

اج کل چونکہ ہمارے گھر کی تیاری کے مراحل چل رہے ہیں اور میرا اکثر و بیشتر اپنے پلاٹ پر جانا اور گھر کی طرح تیاری کو دیکھنا ہوتا رہتا ہے لہذا مجھے شدت کے ساتھ اج کے دن کا انتظار تھا۔کیونکہ ہمیں ٹھیکے دار نے اج کے دن چھت کے لیے لینٹر ڈالنے کا کہا تھا۔اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے گھر کی چھت اج مکمل ہونی تھی۔پہلے کے 15 دن بنیادوں میں لگ گئے اور باقی کے 15 دن میں دیواریں اور دروازوں کی چوکھٹیں لگتی رہیں؟

Screenshot_20250811-224716_Gallery.jpg

اج صبح سے ہی میرے میاں اپنی جاب سے چھٹی کر کے گھر کی چھت ڈلوانے کے لیے گئے ہوئے تھے۔ہمارے علاقے میں یہ رواج ہے کہ جب کوئی شخص اپنے گھر کی چھت تیار کرواتا ہے تو سب لوگوں کو خوشی میں کھانا کھلاتا ہے۔مجھے بھی اس بات کی بہت شدید خوشی تھی کہ اللہ نے اج ہمیں یہ دن دیکھنا نصیب کیا اور ہمارے گھر کی چھت تیار ہوئی۔

20250811_224421.jpg

اسی سلسلے میں میں صبح سے لگی ہوئی تھی اور سب لوگوں کے لیے کھانا تیار کر رہی تھی۔میرے بچوں نے بریانی کی فرمائش کی تھی لہذا اپنے گھر والوں کے علاوہ مزدور ،ٹھیکے دار ،گارڈ اور ارد گرد کے لوگوں کو بھی گھر سے بنایا گیا کھانا سرو کیا۔اس مقصد کے لیے میں اپنے بیٹے کے ساتھ بعد میں موٹر سائیکل پہ کھانا لے کر گئی جبکہ میرے شوہر صبح ہوتے ہی چلے گئے تھے۔
یہ ایک پرجوش لمحہ تھا سارا دن ہی اس لمحے کی خوشی میں گزر گیا۔ایسا محسوس ہوتا تھا جیسے کہ ہم ایک عرصے کے بعد دھوپ سے چھاؤں میں ائے ہوں۔

Screenshot_20250811-224242_Gallery.jpg

6VvuHGsoU2QBt9MXeXNdDuyd4Bmd63j7zJymDTWgdcJjo1VuSYAMXdUbGkUPsdgqYwcGDhuS6KzzQanw5P5mZV7XHLj83idkWdHwLCzBcyk1czkRrkvdAEYpyZV8kD.gif

میں اس مقابلے میں اپنے کچھ ساتھیوں کو بھی شرکت کی دعوت دیتی ہوں۔

@jaafer
@fennyescober
@gertu