How to do laundry? Pakistan
السلام علیکم ،
میں نے کل ہی لانڈری کی ہے۔اور اس کے لیے اپ کے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دینا بھی بہت اسان ہے۔
کیا مجھے گندے کپڑے دھونے سے پہلے واشنگ پاؤڈر ڈالنا چاہیے؟
میں جب بھی کپڑے پہن لیتی ہوں تو ان کو دھونے کے بعد ہی ان کی اصل مقام پر رکھتی ہوں۔وہ اس وجہ سے کہ کپڑا بے شک نیا ہو یا پرانا جب پہنا جاتا ہے تو جسم کی سمیل کپڑے میں ا جاتی ہے اور جب ہم اس کو بغیر دھوئے واپس رکھ دیں تو وہ اسماعیل اس کپڑے کے اندر بس جاتی ہے جس کی وجہ سے کپڑے کی اپنی تازگی برقرار نہیں رہتی اگر ہم ہلکا سا واشنگ پاؤڈر پانی میں ڈال کر ہاتھ سے ہی نئے کپڑے کو کنگال دیں تو وہ کپڑا تازہ رہتا ہے جبکہ اگر ہم استعمال ہوا کپڑا تہہ کر کے رکھ دیں تو اس کے اندر ایک خاص بدبو بس جاتی ہے۔
مجھے پہلے کون سے کپڑے پہننے چاہیے ؟کیوں؟
نہانے کے بعد ہمیں شاید جسم پر صاف کپڑا ہی پہننا اچھا لگتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ جب بھی کپڑوں کو اتاریں تو ان کو ہلکا سا سرف لگا کے دھو لیا جائے۔اس طرح جب بھی کپڑا پہننے کا موقع ائے تو وہ دھلا ہوا اور صاف ہوگا۔اس کے علاوہ اگر کوئی داغ دھبہ رہ گیا ہو تو وہ بھی دھونے سے اتر جائے گا۔جب بندہ صاف ستھرا کپڑا پہنتا ہے تو اس کی شخصیت میں ایک نکھار ا جاتا ہے جبکہ میلا کپڑا پہننے سے نہانے کے بعد وجود جسم میں سے بدبو اتی ہے اور اگر ہم اس بدبو کو دور کرنے کے لیے مختلف قسم کے کیمیکلز استعمال کریں تو بھی وہ بدبو تو دور نہیں ہوتی بلکہ مزید الگ عجیب سی اسمایل ا جاتی ہے جس کی وجہ سے دوسرے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
کیا گندی جرابوں کو ایک ہی وقت میں دھونے کے لیے انڈر ویئر میں ملایا جا سکتا ہے؟
میری نظر میں ایسا ہو سکتا ہے کیونکہ جرابیں بھی پاؤں میں پہننے کی چیز ہے اور انڈر ویئرز بھی ایسی چیزیں ہیں جو کہ چھوٹی چھوٹی بے شک ہوتی ہیں مگر چونکہ انہیں سب کوئی اکٹھا دھونے کے لیے مشین میں ڈالا جائے تو مشین کے اندر کپڑوں کی تعداد تھوڑی سی زیادہ ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے کپڑوں کو اپس میں رگڑ لگا لگنا اسان ہوتا ہے۔لہذا اگر ہم سارے چھوٹے کپڑے اکٹھے ڈال کے دھو لیں گے تو باسانی نہ صرف صاف ہو جائیں گے بلکہ ان کے اندر کی سمیل بھی صاف ہو سکتی ہے۔
تمام صابن کو نکالنے کے لیے کپڑوں کو کم از کم کتنی دفعہ دھونا چاہیے؟
سنت طریقہ تو یہ ہے کہ کپڑے کو پاک کرنے کے لیے تین دفعہ صاف پانی سے نکالا جائے۔پہلی دفعہ صاف پانی سے نکالنے پر سرف کافی حد تک نکل جاتا ہے۔اچھی طرح نچوڑ کر جب دوسری صاف پانی میں ڈالا جائے تو اس کے اندر موجود باقی سرف بھی نکل جاتا ہے۔اور جب اخر میں تیسرے پانی میں کھلے برتن میں ڈالا جائے اور اس کو اچھی طرح کنگال کے نچو اڑا جائے تو بالکل ہی سرف صاف ہو جاتا ہے اور کپڑے کا سب میل کچیل بہ جاتا ہے۔
پاؤڈر صابن کے علاوہ کپڑوں کو اچھی خوشبو دینے کے لیے اور کون سی مصنوعات استعمال کی جا سکتی ہیں؟
میں زیادہ تر کپڑوں کو سرف سے ہی دھویا کرتی ہوں۔مگر کچھ لوگ کپڑوں کو سر سے دھونے کے بعد کلوتھ سافٹنر استعمال کرتے ہیں۔جس سے کپڑے اکڑے ہوئے نہیں رہتے بلکہ نرم ہو جاتے ہیں اور اس کی ایک دھیمی سی مہک کپڑوں میں بس جاتی ہے۔مگر یہ کافی مہنگا ہوتا ہے لہذا جو لوگ اب بجٹ میں اپنے افورڈ نہیں کر پاتے وہ لوگ اس کا استعمال نہیں کرتے۔میں بھی اپنے گھر کے بجٹ کے مطابق اپنے گھر میں سرف ہی منگاتی ہوں اور اسی سے کپڑوں کو اچھے طریقے سے دھو کے کھنگال لیتی ہوں۔
اپ کس برینڈ کا صابن یا پاؤڈر استعمال کرتے ہیں اور کیوں؟
ہمارے ملک میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا صرف بونس ہے میں بھی اپنے گھر میں وہی منگاتی ہوں کیونکہ بونس میں کپڑے بھگو کے رکھنے سے نہ صرف کپڑوں کا میل کچیل اچھے طریقے سے صاف ہو جاتا ہے بلکہ اس سے کپڑوں کا رنگ بھی خراب نہیں ہوتا اور ایک ہلکی سی مہک کپڑوں میں بس جاتی ہے۔
میں اس مقابلے میں اپنے کچھ ساتھیوں کو بھی شرکت کی دعوت دوں گی۔
@fennyescober
@jayoti
@david
Curated by: pandora2010