rv-sabroso/,Cook daal mash, Pakistan

السلام علیکم ،

اج اس مقابلے میں میں اپنی ایک نئی ریسپی لے کر ائی ہوں۔جس کا نام ہے مسالے والی ماش کی دادی۔ویسے تو ماچ کی دال کو شاہی دال کہا جاتا ہے کیونکہ بادشاہوں کے زمانے میں اس دال کو دسترخوان کی زینت بنایا جاتا تھا۔اور یہ دال بادشاہ حضرات بہت شوق سے کھایا کرتے تھے۔مگر اج کل کے دور میں دال کی کوئی خاص اہمیت نہیں ہے۔وہ دال چاہے مونگ ہو مسور ہو یا ماش۔ہمارے زمانے میں غریب طبقے کے لوگ دال کھاتے ہیں جبکہ دیکھا جائے تو دال ایک ایسی غذا ہے جو کہ پروٹین سے بھرپور اور صحت بخش ہوتی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ میں اپنے گھر میں ہر تیسرے دن دال پکایا کرتی ہوں۔اور الحمدللہ ہمارے گھر والے سب بہت شوق سے دال کھاتے ہیں۔کیونکہ میں اکثر دال کو مختلف طریقوں سے پکانے کی کوشش کرتی ہوں۔اج اسی طرح کی ایک ریسپی اپ کے ساتھ بھی شیئر کر رہی ہوں۔

مصالحہ دال ماش

20250911_233532.jpg

اس دال کو بنانے کے لیے بہت ہی اسان طریقہ ہوتا ہے۔سب سے پہلے ماش کی دار کو ادھا گھنٹہ بھگو کر پانی میں ابالیں اور جب دال میں ایک دانے کی کسر رہے جائے تو باقی ماندہ پانی اس کے اندر ہی چھوڑ دیں اور ڈھک دیں۔

20250911_234420.jpg

اب ایک فرائی پین میں پیاز فرائی کریں ۔اور اس میں ٹماٹر اور لہسن باریک کاٹ کے ڈالیں اور ٹماٹر کا پانی سوکھنے تک بھونیں۔

20250911_234608.jpg

اب اس مصالحے میں نمک اور اچار گوشت مصالحہ ڈال کے بھونیں۔

20250911_234831.jpg

جب مصالحہ اچھے طریقے سے بھن جائے تو اگلی ہوئی ماش کی دال کے اندر ڈال کر 10 سے 15 منٹ تک پکائیں۔

20250911_235037.jpg

مزیدار مصالحے والی دال ماش تیار ہے۔گرم گرم تندوری روٹی کے ساتھ نوش فرمائیں اور صحت بڑھائیں۔

20250911_235958.jpg

JvFFVmatwWHRfvmtd53nmEJ94xpKydwmbSC5H5svBACH81U6zAaBqsi2rJxskKoyYMnFhy6Ep8iCdw7fiC856anMsiprjeKpTRDXjkuU82fbWRMzRV2S2VLxJeHEonMRSiwY6RnsNv.jpeg

میری خواہش ہے کہ میرے کچھ ساتھی بھی اس مقابلے میں حصہ لیں۔

@memamun
@pea01
@fennyescober

Sort:  
 27 days ago 

Muchas gracias por publicar un artículo en la comunidad Reflexiones de Vida.
Verificado por @tahispadron

Criterios a evaluarVerificado
#steemexclusive
Libre de plagio
Publicación sin IA✅ (Texto hecho por humano)
Apoyo al null 25%
#ClubClub5050
Libre de Boot
Calidad de la publicación
Uso del Markdowns
Día de verificaciónSeptiembre,11 /2025

Screenshot_7.png