Your Favorite Outfit This Week., My daughter's dress design by me, Pakistan

السلام علیکم،
میں نے ابھی حال ہی میں ایک نیا سوٹ اپنی بیٹی کے لیے خود ہی ڈیزائن کیا اور خود ہی سلائی کیا ہے۔میری خواہش ہے کہ میں اپ کے ساتھ اس کی ہر لحاظ سے تیاری کے دوران تصاویر شیئر کروں۔

20250804_070702.jpg

ابھی تک میری اس سوٹ پر ائی ہوئی لاگت تقریبا 2500 روپے ہے۔جو کہ اسٹیم ڈالر میں تقریبا 40 اسٹیم ڈالر بنتے ہیں۔
میں نے اپنی بیٹی کے لیے یہ سوٹ خود سیاہ ہے اور سلائی کرنے کے بعد اس کو رنگ کروایا ہے۔میری بیٹی کا پسندیدہ رنگ بی بی پنک ہے۔لہذا میں نے اس کی پسند کے رنگ کو ترجیح دی اور بازار سے اس

20250804_142655.jpg

کا سوٹ رنگ کروایا۔ابھی تک اس سوٹ پر کام ہو رہا ہے۔

مجھے تو یہ سوٹ سفید رنگ میں ہی بہت خوبصورت لگا تھا مگر چونکہ میری بیٹی کی فرمائش ہلکا گلابی رنگ تھی اس لیے میں نے اس کی پسند کو ترجیح دی۔
چونکہ یہ سوٹ میں نے خود سیا ہے لہذا اس کی خریداری کی لوکیشن سینڈ نہیں کر سکتی۔

20250804_071213.jpg
مجھے ڈزنی لینڈ کی خوبصورت فراکس بہت پسند ہیں اسی وجہ سے میں نے یہ لہنگا بھی انہی کی طرز پہ سیا ہے۔

یہ سفید رنگ کا لہنگا،شرٹ،اور دوپٹہ ہے۔جس کو ہلکے گلابی رنگ میں ڈائی کرنے کے بعد اس کے اوپر ستارے بھی لگائے جا رہے ہیں اور ہلکی سی سلور رنگ کے بیل بھی لگائی ہے۔

20250804_142524.jpg

2ai8Wx7yRZDoNcamXiWEb6bW3phQBZ4cV9Fq1No1NczS2d7akz3FXyZdTDJ77iqUWuG7hidKhVDxVAC8GYUoB83dAEynpsQyb1vtsjNLaGwSjKmisjYVWdQ1TF4rnyWAf4UdRA1HwKXZnkohDXEuP7ng22Q8DWW7zvB5kgDDMkEoB8HTv2LwtEzN6VfToxPNJeWtLonbsQQDtVTjV7CUxebUkjWYFMVQsx.jpeg

اس مقابلے میں اپنی کچھ ساتھیوں کو بھی شرکت کی دعوت دوں گی،
@hinakhan
@khalidaameen
@vaneeza

Sort:  
Loading...