Best Diary Game Of The Week،Heavy rain in our country, Pakistan
السلام علیکم ،
موسم برسات کب کا ختم ہو چکا ہے مگر برسات برسنا ابھی بھی ختم نہیں ہوئی۔حالانکہ ہمارے ملک کی اب و ہوا ایسی ہے کہ یہاں جون اور جولائی کے مہینے میں موسلا دھار بارشیں ہوتی ہیں اور اگست، ستمبر دونوں مہینے شدید گرم اور حبس والے ہوتے ہیں۔نہ صرف ان دونوں مہینوں میں دھوپ بہت شدت کی نکلتی ہے بلکہ ہوا بھی رک جاتی ہے اس کی وجہ سے لوگ گھبرا کر اے سی اور نقلی ٹھنڈک کے ذرائع ڈھونڈتے ہیں۔
مگر اس دفعہ شدید حیرانی کی بات یہ ہوئی کہ جون اور جولائی کے مہینوں میں تو بارش ہوئی ہی تھی مگر اگست کا پورا مہینہ خوب بارشیں ہوئیں اور اب ستمبر بھی اپنا پہلا عشرہ مکمل کرنے والا ہے اور بارشوں کا کوئی پتہ نہیں کہ کب رکیں گے۔ان بارشوں کی وجہ سے سمندر بپھر گیا ہے اور دریاؤں میں سیلاب اگیا ہے جس کی وجہ سے وہ سیلاب بند توڑ کر شہروں کی طرف رخ کر رہا ہے اور ابادیوں میں گھس کر نقصان پہنچا رہا ہے۔۔ہمارے ملک کے ہر گلی اور محلے میں ایک جیسی صورتحال ہے جس میں گلیوں میں بے تحاشہ بارشوں کی وجہ سے پانی کھڑا نظر اتا ہے۔
ہر گلی اور محلے میں یہی صورتحال ہے کہ ادھی گاڑی پانی میں ڈوبی نظر اتی ہے اور جس وقت بارش ہو اس وقت باہر نکلنا محال ہو جاتا ہے مگر رفتہ رفتہ پانی بہ کے سیوریج میں چلا جاتا ہے اور اگلا دن تھوڑا پرسکون گزرتا ہے۔کل کا دن بھی اسی طرح کا ایک دن تھا جب شدید بارش ہو رہی تھی اور میری چھوٹی بیٹی جو کہ ابھی صرف سات سال کی ہے اس کی سالگرہ اس کے بہن بھائیوں نے سرپرائز پلان کی ہوئی تھی۔اور گھر میں کیک بنانے کے بجائے ارڈر پہ کیک بنوایا کیونکہ وہ خود چھوٹی سی ہے اس لیے اس کے لیے چھوٹا سا کیک اور چھوٹی سی دیوار کو سجایا گیا۔
اسی دن میری بیٹی نے کروم بک ارڈر کی ہوئی تھی وہ بھی انی تھی۔برستی ہوئی بارش میں جب ڈلیوری مین کیک لے کر گھر پہنچا تو ہمیں اس کے انے پر بہت زیادہ حیرانی بھی ہوئی اور اس کے ساتھ ہمدردی بھی محسوس ہوئی اس کو جلدی سے پیمنٹ کر کے فارغ کیا اور کیک گھر میں لا کر ڈھک کے فرج میں رکھ دیا گیا تاکہ جب شام کے ٹائم پر بیٹی کو کیک کاٹنے کو کہا جائے تو اس کے لیے یہ سرپرائز ہو۔
میری بیٹی کو یہ چیز بالکل بھی نہیں یاد تھی کہ اج اس کی سالگرہ ہے اس کو ہم نے کروم بک پہ تصاویر کھنچوانے کے لیے کپڑے چینج کرنے کے لیے بھیجا اور جب وہ کپڑے چینج کر کے ائی تو خوشی خوشی تصویریں کھنچوانے لگی۔
کھانے کے بعد ہم نے کیک نکالا اور اس کو سرپرائز دیا وہ واقعی سرپرائز ہو گئی اور اس کو اپنا کیک بھی بہت پسند ایا کیونکہ اس کے بہن بھائی نے اس کی پسند کے لیڈی بگ کریکٹر کو اس کے کیک پر چپکوایا تھا۔
کیک کے ساتھ چھوٹا سا گفٹ بھی تھا وہ گفٹ اور کیک لے کر بہت خوش ہوئی۔
بچوں کی پسند کے مطابق گہرے رنگ کے رہبر میں ریپ کر کے جب اس کو یہ چمکتا ہوا گفٹ دیا گیا تو وہ خوش ہو گئی کیونکہ اندر اس کی پسند کی اسکیچ بک اور ساتھ میں پانی میں جا کر پھولنے والی بالز تھی۔چھوٹے بچوں کی فرمائش اور خواہش بھی چھوٹی سی ہوتی ہے اور اگر کوئی پورا کرے تو ان کی خوشی بھی بہت انوکھی ہوتی ہے۔
رات کے وقت جب سب نے مل کر اس کے ساتھ کیک کھایا تو اس کی وجہ صرف یہ تھی کہ اس کے بابا رات کو اتے ہیں اور سب مل کر کھانا کھاتے ہیں۔
ہم سب نے اس کو پیار اور دعائیں دیں اور اج بھی یہی خواہش ہے کہ اللہ تعالی تمام بچوں کو صحت اور تندرستی کے ساتھ بڑا کرے اور ایسی ہزاروں اور خوبصورت سالگرہ منانا نصیب کرے۔
اس پیاری سی ڈائری گیم میں میری خواہش ہے کہ میرے ساتھی بھی میرا ساتھ دیں۔
@suryati 1
@pandora
@jannatmirza