Who Brings You Luck on Steemit،Pakistan
السلام علیکم ،
میں اج دوبارہ اس مقابلے میں حصہ لینے کے لیے اگئی ہوں۔اپ لوگ بھی حیران ہوں گے کہ ہر دفعہ میں اس میں حصہ لینے کے لیے اتی ہوں اور اپنا اشتراک کرتی ہوں۔
دراصل@disconnect نے ہم تمام اسٹیم اٹ فیلوز کو متحرک کر دیا ہے۔
جب ہم سب ایک دوسرے کے بارے میں لکھتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم ان کے کام سے متاثر ہیں اور ان سے خوش بھی ہیں جب ہی تو اس پوسٹ میں ان کا ذکر کرنا ضروری سمجھ رہے ہیں۔
اسٹیمیٹ پر اپ کے لیے خوش قسمت کون ہے؟
دیکھا جائے تو ہر انسان اپنے اپ کو ہی خوش قسمت سمجھتا ہے اسی طرح میں بھی اپنے اپ کو ہی اس پلیٹ فارم پر خوش قسمت ترین سمجھتی ہوں۔مگر ظاہر سی بات ہے انسان اپنے اپ کی تعریف کرتا ہوا اچھا نہیں لگتا۔اس لیے میں اپنے کچھ اس ٹیم فیلوز کا ذکر کروں گی جو کہ واقعی بہترین ساتھی ہیں۔
@suryati1
انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والی اسٹیمیٹ کی یہ ساتھی میرے لیے واقعی خوش قسمت خاتون ثابت ہوئی ہیں۔
مجھے اکثر و بیشتر ان کی پوسٹ پڑھنے کا موقع ملتا رہتا ہے اور یہ بھی میری پوسٹ پڑھ کر اس پر بہترین کمنٹس پاس کرتی ہیں۔
مجھے ان کی پوسٹ میں ان کا کلچر نظر اتا ہے جو کہ مجھے بہت پسند ہے۔انہوں نے اپنی زندگی کا نچوڑ اپنے تجربات کے ذریعے اپنی پوسٹ میں ظاہر کیا ہے۔ایک بہترین ساتھی جو کہ بہترین مشورہ دینے میں ماہر ہیں مجھے ان کے ساتھ کام کر کے بہت خوشی محسوس ہوتی ہے۔
کبھی کبھی میرے دل میں خواہش پیدا ہوتی ہے کہ میں بھی انڈونیشیا جاؤں اور اپنی ان ساتھی سے ملاقات کروں۔ان کے گھر والوں سے ملوں اور ان کے کلچر کو دیکھوں۔ہو سکتا ہے کہ کبھی مجھے قسمت انڈونیشیا لے ہی جائے اور میں بھی وہاں کی کلچر کو انجوائے کر سکوں۔
@sadaf02
پاکستان سے تعلق رکھنے والی یہ ساتھی بہت ہی بہترین تنقید نگار ہیں۔ان کے مشورے اور ان کی رائے ہمیشہ میرے لیے مشعل راہ کا کام کرتی ہے۔میں نے جب بھی ان کے مشوروں پہ عمل کیا مجھے ہمیشہ فائدہ ہی ملا۔انسان کو اپنی زندگی ایسے ہی گزارنی چاہیے کہ اس کی ذات سے دوسروں کو نفع حاصل ہو نہ کہ دوسرے لوگ ان سے بچتے پھریں کہ کہیں کوئی نقصان کی بات نہ ہو جائے۔
اسٹیمیٹ پر جب ان کی dp کھولیں تو اس پر ان کا نام کچھ اور نظر اتا ہے۔یعنی انہوں نے اپنا دوسرا نام رکھا ہوا ہے۔یہ اپنے اپ کوBlackpearl کے نام سے ظاہر کرتی ہیں۔
لیکن میں ہمیشہ ان کو@sadaf کے نام سے ہی ظاہر کرتی ہوں۔
@fennyescober
اسٹیمیٹ کی یہ ساتھی اکثر و بیشتر میری پوسٹ پر ریپلائی کرتی ہیں۔ان کی باتیں حقیقت پر مبنی ہوتی ہیں۔میری پوسٹ کو غور سے پڑھ کے اس کے اوپر مشورے بھی دیتی ہیں اور اگر میں کہیں غلط ہوں تو اس کو صحیح کرنے کا طریقہ بھی سکھاتی ہیں۔
میں نے ہمیشہ ان کو اپنے لیے مخلص ہی پایا۔
میں اس مقابلے میں بھی اپنے انہی ساتھیوں کو بلانے کی دعوت دوں گی۔
Definitivamente, una de las cosas más importantes de Steemit es que vamos estrechando lazos de amistad con mucha gente alrededor del mundo. Me encantó leerte. Saludos.
میں اپ کے جواب سے بالکل متفق ہوں واقعی اسٹیمٹ پر ہمیں بہت اچھے ساتھی ملتے ہیں جن سے ہمیں دوستی کرنے کا موقع ملتا ہے۔
Es agradable leer como valora el trabajo de otros usuarios y que de alguna manera es recibe el mismo cariño al ser visitado por ellos mismos en sus publicaciones.
Éxito y más éxito.
Muchas Bendiciones..🙏🏻